فرحت کیانی
لائبریرین
ان غیرت مند مسلمان بھائی کے الفاظ کا چناؤ واقعی ان کو دیئے گئے خطاب سے میل کھاتا ہے۔
وزن سے گری ہوئی ہے اور بحر میں نہیں ہے۔ متشاعر صاحب سے کہیں کہ اصلاح سخن میں پوسٹ کریں کہ اس کا پوسٹ مارٹم کیا جا سکے۔
جس شخص نے لکھی اس نے ایک نوٹ بھی لکھا۔
اگر کوئی شاعر اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت نکال کر اس کو نکھار دے تو یہ اس کے نام ہوئی )
سبحان اللہ جناب یوں لگتا ہے کسی چوٹی کے شاعر نے لکھی ہے اوزان سے قطع نظر روانی تو بہتے پانی کی طرح ہے۔۔۔عروض سے سر کھپا رہا ہوں برائے مشق یہ نظم میری ہوئی،استاتذہ نے مدد فرمائی تو ۔۔۔۔!!!!جس کے ردعمل میں لکھی گئی ہے وہ تو نہیں پڑھی لیکن جو بھی ہو اس نے چھکے چھُڑا دیئے۔۔۔۔!!جس شخص نے لکھی اس نے ایک نوٹ بھی لکھا۔
(نوٹ میں ہرگز شاعر نہیں ہوں اور شعرا سے یہ گلہ ہے کہ ان کی حس شاعری کسی معشوق کی عشوہ طرازیوں پر ہی پھڑکتی ہے بڑے بڑے دینی سمجھ رکھنے والے شعرا و ادبا کو اس مرض میں مبتلا پایا ہے الا ماشاءاللہ۔ شائد ابھی بہنے والا خون مسلم یا اسلام کی ہر روز ہونے والی تضحیک اس قابل نہیں ہے کہ ان کے جذبات میں کوئی ابال پیدا کردے !! افسوس کہ اسلام ہر محاذ پر نہتا ہے تاریخ لکھے گی کہ جب اس پر حملہ ہوا تھا تو اس کے شعراء غالب و فراز میں ڈوبے ہوئے تھے یہ سوئی ہوئی مخلوق انتہا درجے کی رومان پسندی کا شکار ہے اقبال کے بعد ہم ایک بھی اقبال پیدا نہیں کرپائے !! یہ غیر منظم سی نظم ایک دہریئے کے جواب میں جذبات سے مشتعل ہوکر لکھی ہے اگر کوئی شاعر اپنے قیمتی وقت میں کچھ وقت نکال کر اس کو نکھار دے تو یہ اس کے نام ہوئی )
متفق۔۔۔۔۔" دائروں کی کئی اقسام ہیں۔ ایک دائرہ اسلام کا بھی ہے ۔ پہلے اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا ۔ اب عرصہ ہوا داخلہ بند ہے صرف خارج کیا جاتا ہے "
(ابن انشاء)
زبردست۔۔۔یہ کافر ہے
(از: شکیل جعفری)
جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے
ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا، یہ کافر ہے
یہ انساں کو مذاہب سے پرکھنے کا مخالف ہے
یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا، یہ کافرہے
بہت بے شرم ہے یہ ماں جو مزدوری کو نکلی ہے
یہ بچہ بھوک اک دن کی نہیں سہتا، یہ کافر ہے
یہ بادل ایک رستے پر نہیں چلتے یہ باغی ہیں
یہ دریا اس طرف کو کیوں نہیں بہتا، یہ کافر ہے
ہیں مشرک یہ ہوائیں روز یہ قبلہ بدلتی ہیں
گھنا جنگل انہیں کچھ بھی نہیں کہتا، یہ کافر ہے
یہ تتلی فاحشہ ہے پھول کے بستر پہ سوتی ہے
یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا، یہ کافرہے
شریعاً تو کسی کا گنگنانا بھی نہیں جائز
یہ بھنورا کیوں بھلا پھر چپ نہیں رہتا یہ کافر ہے
جڑا ہے ارتقا ،قدرت اور انساں کی مثلث سے
ہمارے دائرے میں کیوں نہیں رہتا یہ کافر ہے
اسے سنگسار کر دو جذبہ ایماں نہیں اس میں
کبھی کافر کو بھی کافر نہیں کہتا یہ کافر ہے
ستاروں پر کمندیں ڈالنے کا عزم رکھتا ہے
پہاڑوں اورغاروں میں نہیں رہتا یہ کافر ہے
ہاہاہاہاہا۔۔۔ کیا بات ہے، ابن انشا جی کی کیا ہی بات ہے۔۔۔ بہت خوب۔۔" دائروں کی کئی اقسام ہیں۔ ایک دائرہ اسلام کا بھی ہے ۔ پہلے اس میں لوگوں کو داخل کیا جاتا تھا ۔ اب عرصہ ہوا داخلہ بند ہے صرف خارج کیا جاتا ہے "
(ابن انشاء)
اور ابن انشا جی ایک بات کہنا بھول گئے کہ کچھ لوگ پیدائشی اور نا دانستہ اس دائرے میں جکڑے ہوئے ہیں جو بلکل اس ک بارڈر پر کھڑے ہیں نا اندر آتے ہیں اور نہ باہر جاتے ہیں بس باتیں بناتے ہیں۔۔۔متفق۔۔۔ ۔۔
اسباب: لا دینیت کا خوفناک حد تک پھیلنا، اسلام کا لیبل لگا کر یہود و انصاری و ہنود کا لبادہ اوڑھ لینا،اسلام کے دائرے کی حدود سے تجاوز،صفاتی نام رکھ کر فرقہ پرستی۔۔وغیرہ وغیرہ
قران و حدیث میں جہاں مومنوں کی صفات کا ذکر ہے وہیں کافروں کی نشاندہی بھی ہے۔۔۔ اس لئے مومن وہ ہے جسے اللہ اور اس کا رسول مومن کہے اور کافر وہ جسے اللہ اور اس کا رسول کافر کہے۔۔۔ ہماری اور آپ کی کوئی بات نہیں۔۔۔ ۔!!!
ایک بات عام عقل و فہم سے بالا تر ہے۔۔کہ
کوئی چوری کرے تو ۔۔۔ چور
ڈاکہ ڈالے تو ۔۔۔ ۔۔ڈاکو
زنا کرے تو ۔۔۔ زانی
قتل کرے تو ۔۔۔ ۔۔قاتل
تو پھر کفر کرے تو کافر کیوں نہیں ۔۔۔ شرک کرے تو مشرک کیوں نہیں۔۔؟؟
آپ کو کافر کہہ کر تسکین ہوتی ہو تو وہ ہی سہی! ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ خوش رہیں حضور! آپ پھر بھی ہر دو مراسلے بعد مشتعل ہو جاتے ہیں!متفق۔۔۔ ۔۔
اسباب: لا دینیت کا خوفناک حد تک پھیلنا، اسلام کا لیبل لگا کر یہود و انصاری و ہنود کا لبادہ اوڑھ لینا،اسلام کے دائرے کی حدود سے تجاوز،صفاتی نام رکھ کر فرقہ پرستی۔۔وغیرہ وغیرہ
قران و حدیث میں جہاں مومنوں کی صفات کا ذکر ہے وہیں کافروں کی نشاندہی بھی ہے۔۔۔ اس لئے مومن وہ ہے جسے اللہ اور اس کا رسول مومن کہے اور کافر وہ جسے اللہ اور اس کا رسول کافر کہے۔۔۔ ہماری اور آپ کی کوئی بات نہیں۔۔۔ ۔!!!
ایک بات عام عقل و فہم سے بالا تر ہے۔۔کہ
کوئی چوری کرے تو ۔۔۔ چور
ڈاکہ ڈالے تو ۔۔۔ ۔۔ڈاکو
زنا کرے تو ۔۔۔ زانی
قتل کرے تو ۔۔۔ ۔۔قاتل
تو پھر کفر کرے تو کافر کیوں نہیں ۔۔۔ شرک کرے تو مشرک کیوں نہیں۔۔؟؟
جناب عالی ایسا ہرگز نہیں 1) میں نے کسی کو کافر نہیں کہا۔۔کہہ بھی نہیں سکتا اگر قرآں و حدیث کو بیاں نہ کر رہا ہوں تو ۔۔۔اب اگر ٖقرآن میں جہنیں مومن کہا گیا ہے ۔۔کوئی کہے کہ انہیں مومن نہ کہو تو یہ سراسر زیادتی ہے۔۔۔2) میرا یہ تیسرا مراسلہ ہے اور میں مشتعل بلکل نہیں ہوںآپ کو کافر کہہ کر تسکین ہوتی ہو تو وہ ہی سہی! ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ آپ خوش رہیں حضور! آپ پھر بھی ہر دو مراسلے بعد مشتعل ہو جاتے ہیں!
آپ کہاں آگئے جناب ۔۔دو غزلیں پڑی ہیں برائے مہربانی ان کی چیدہ چیدہ اصلاح ہی فرما دیں ۔۔۔جناب عالی ایسا ہرگز نہیں 1) میں نے کسی کو کافر نہیں کہا۔۔کہہ بھی نہیں سکتا اگر قرآں و حدیث کو بیاں نہ کر رہا ہوں تو ۔۔۔ اب اگر ٖقرآن میں جہنیں مومن کہا گیا ہے ۔۔کوئی کہے کہ انہیں مومن نہ کہو تو یہ سراسر زیادتی ہے۔۔۔ 2) میرا یہ تیسرا مراسلہ ہے اور میں مشتعل بلکل نہیں ہوں
ایک اور بات ذہن نشیں کر لینی چاہیے جو غالبا" بخاری شریف میں وارد ہے کے " اگر ایک مسلم دوسرے مسلم کو کافر کہتا ہے ،جسے کہا گیا وہ کافر نہ ہو تو کہنے والا کافر ہو گیا"