اللہ پاک ہمیں شعور عطا فرمائے
شاعری اچھی ہے لیکن کون کافر ہے اس کو سمجھنے کے لیے علماء کی بجائے قرآن پڑھ کر معلوم کر لیں قرآن میں سورة الماٸدہ کافر ، ظالم اور فاسق کے متعلق واضح راہنماٸ کرتی ہے
قرآن کریم میں اللہ کریم نے کافر کی تعریف یوں کی ہے؟ وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الْکَافِرُوْنَ۔ "اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام کے مطابق حکم نہ دیں وہ ہی کافر ہیں۔" ( المائدہ 44)۔
قرآن کی نظر میں ظالم کون ہے مندرجہ ذیل آیت مبارکہ کھلے الفاظ میں بیان کر رہی ہے:
وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الظَّالِمُوْنَ۔
"اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ احکام و قانون کے مطابق حکم نہ دیں وہی ظالم ہیں۔"( المائدہ 45)۔
فاسق کے متعلق فرمایا
وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ھُمُ الْفَاسِقُوْنَ۔
"اور جو لوگ اللہ کے نازل کردہ قانون و شریعت کے مطابق حکم نہ دیں، فیصلے نہ کریں وہی فاسق ہیں۔" ( المائدہ 47)۔
لہٰذا ہمیں شش کلمات دھرانے کے بعد احکامات الٰہیہ پر عمل پیرا ہونے کا مصمم ارادہ اور مقدور بھر عمل پیہم کرنے کی ضرورت ہے
اللہ و رسول ﷺ کا حکم سنتے ہی اپنی گردن جھکا دینااور سر تسلیم خم کر دینا دین کی بنیادی اساس ہے (یعنی قرآن و سنت کے عین مطابق)۔
اللہ و رسول کے احکام کو تہہ دل سے تسلیم کرنا، ان کے ہرامر، ہر حکم اورہر فیصلے پر راضی ہونا اور کوئی دوسری رائے نہ رکھنا اسلام ہے۔اللہ ہمیں تکبر اور جہالت سے بچائے آمین