کافی بنانے کا طریقہ کیا ہے؟

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ہمیں کافی بنانے کا طریقہ معلوم نہیں ہے لیکن اکثر پینے کو دل چاہتا ہے
ہمیں تولوگوں نے یہی بتا یا کہ گرم پانی میں کافی گھولیں چینی اور پھر دودھ ڈال لیں لیکن
اس طرح تو کوئی سواد ہی نہیں
 

مہ جبین

محفلین
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ و برکاتہ و مغفرتہ
میں بہت زیادہ مہارت کا دعویٰ تو نہیں کرتی لیکن میں نے جب بھی اس ترکیب سے کافی بنائی ہے تو سب نے اس کو پسند کیا ہے تو میں اس کو یہاں لکھ دیتی ہوں ، آپ اس تر کیب سے کافی بنا کر پئیں تو پھر بتائیے گا کہ کیسی بنی
ایکسپریسو کافی یا کوپو چینو کافی بنانے کا طریقہ:۔
کافی۔۔ اٹیبل سپون
چینی۔۔ 2 ٹیبل سپون
پانی ۔۔ کھولتا ہوا 2 ٹیبل سپون
دودھ۔۔2 کپ
ترکیب :۔
ایک چھوٹے باؤل میں کافی اور چینی ڈال کر اس کے اوپر کھولتا ہوا پانی 2 ٹیبل اسپون ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے خوب پھینٹیں اگر وہ نہ ہو تو پھر ہینڈ بیٹر سے پھینٹیں (اسکے لئے بہت محنت کرنا ہوگی ) اتنا پھینٹنا ہے کہ یہ اپنا رنگ بدل کر بالکل لائٹ کلر کا کریمی سا گاڑھا آمیزہ بن جائے گا اب اگر کولڈ کافی پینا ہے تو ٹھنڈا دودھ ورنہ ہاٹ کافی پینی ہو تو کھولتا ہوا دودھ استعمال کریں گے ایک کپ میں کافی کا آمیزہ ڈالیں اور پھر اوپر سے دودھ ڈال کر اسکو مکس کرلیں اور مزے سے نوش فرمائیں چاہیں تو اوپر سے تھوڑی سی فریش کریم بھی ڈال سکتے ہیں یہ آپ کی مرضی ہے
 

زلفی شاہ

لائبریرین
یہاں ملیشیا میں تھری ان ون علی کافی کا پیکٹ ملتا ہے صرف گرم پانی میں اس کو مکس کرنا ہوتا ہے اگر زیادہ سواد لینا ہوتو تھوڑا سا دودھ ملا لیتے ہیں۔ تھری ان ون کا مطلب ہے ، کافی ،دودھ اور چینی۔ اس کے علاوہ بھی کافی کے مختلف برانڈ موجود ہیں جو سب کے سب گرم پانی یا گرم دودھ میں مکس کر کے لوگ سواد لیتےہیں۔ میں علی کافی کو پسند کرتا ہوں اس لئے اس کا ذکر کر دیا۔ تونکت علی نام کی کافی بھی یہاں دستیاب ہے جو ننید اڑانے کے لئے مشہور ہے۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
کوئی آسان طریقہ
کسی اور چیز سے بھی اسے پھینٹا جاسکتا ہے؟
تھری ان ون والی تو یہاں بھی نیس کیف کے نام سے آتی ہے مگر مجھے تو اچھی نہیں لگتی۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں ملیشیا میں تھری ان ون علی کافی کا پیکٹ ملتا ہے صرف گرم پانی میں اس کو مکس کرنا ہوتا ہے اگر زیادہ سواد لینا ہوتو تھوڑا سا دودھ ملا لیتے ہیں۔ تھری ان ون کا مطلب ہے ، کافی ،دودھ اور چینی۔ اس کے علاوہ بھی کافی کے مختلف برانڈ موجود ہیں جو سب کے سب گرم پانی یا گرم دودھ میں مکس کر کے لوگ سواد لیتےہیں۔ میں علی کافی کو پسند کرتا ہوں اس لئے اس کا ذکر کر دیا۔ تونکت علی نام کی کافی بھی یہاں دستیاب ہے جو ننید اڑانے کے لئے مشہور ہے۔
آتے ہوئے علی کافی کا ایک بڑا پیکٹ (100 والا) لیتے آئیے گا۔
 

مہ جبین

محفلین
السلام علیکم
کوئی آسان طریقہ
کسی اور چیز سے بھی اسے پھینٹا جاسکتا ہے؟
تھری ان ون والی تو یہاں بھی نیس کیف کے نام سے آتی ہے مگر مجھے تو اچھی نہیں لگتی۔
وعلیکم السلام بھائی
الیکٹرک بیٹر سے بہت جلدی اور منٹوں میں پھنٹ کر تیار ہو جاتی ہے لیکن اگر وہ موجود نہ ہو تو پھر ہینڈ بیٹر یا اسپون کی مدد سے بھی پھینٹ سکتے ہیں ، بس یہ ہے کہ اس میں ذرا وقت اور محنت دونوں ہی زیادہ لگتے ہیں ، اب اچھی کافی پینے کے لئے اتنی محنت تو کرنا ہی پڑے گی نا
 

شمشاد

لائبریرین
میں کافی ایسے بناتا ہوں۔

ایک چمچ نیسکوفی، دو چمچ کوفی میٹ اور تھوڑا سا evaporated milk ڈال کر چمچ سے اس کو خوب مکس کرتا ہوں۔ جب یہ اچھی طرح آمیزہ بن جاتا ہے تو اس میں گرم پانی ڈال دیں۔ چینی ڈالنی ہو تو وہ بھی گرم پانی ڈالنے سے پہلے اسی آمیزے میں شامل کر لیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
evaporated وہی نا جس کو خوب پھینٹا گیا ہو؟
اور یہ کوفی میٹ کیا ہے ؟
 

شمشاد

لائبریرین
یہ رہا evaporated milk، اس میں کئی ایک نام ہیں جیسے، کارنیشن، بونی وغیرہ
Luna_FullCreamEvaporatedMilk450g.jpg


اور یہ رہا کوفی میٹ، اس میں بھی کئی ایک برانڈ ہیں۔

img.php
 

مقدس

لائبریرین
میں تو بلیک کافی لیتی ہوں بغیر شوگر کے
تو اس کو پانی میں ڈالو ۔ مکس کرو اور پی لو
موجو بھیا آپ کو بھی کسی نے اسی کی ریسیپی بتائی ہو گئی لیکن ملک اور شوگر کے ساتھ

آپ ایسے بھی کر سکتے ہیں
کہ تھوڑا سا دودھ ، چینی اور کافی ایک کپ میں ملائیں۔ اس کو چمچ سے اچھے طرح مکس کر لیں اور اس میں پھر ابلتا ہوا پانی ایڈ کر لیں ۔ مکس کریں اور پی لیں
 

شمشاد

لائبریرین
صرف پانچ ہی زیادہ ہوں گی ناں، تو وہ تو کسٹم ڈیوٹی میں ہی دھر لی جائیں گی۔
 

زیک

مسافر
میں تو روز ایسے کافی بناتا ہوں۔

پہلے کافی بینز کو گرائینڈر میں گرائینڈ کیا۔ پھر انہیں اپنے موکاماسٹر ڈرپ کافی میکر میں فلٹر میں ڈال دیا۔ پھر پانی ماپ کر پانی والے حصے میں اور کافی میکر چلا دیا۔ دو چار منٹ میں کافی کا مگ تیار۔ اس میں 3 چائے کے چمچ چینی ڈالی اور پی لی۔

جب کیمپنگ وغیرہ پر ہوں تو وہاں فرنچ پریس کا استعمال کرتا ہوں۔ کافی فرنچ پریس میں ڈالی پھر پانی خوب ابال کر گرما گرم اس پر ڈالا اور پریس کے ذریعے کافی کے دانے الگ کر لئے۔

یہ نیسکیفے انسٹنٹ کافی جیسی بیکار شے تو میں نہیں پی سکتا۔
 

فاتح

لائبریرین
نیسکیفے کی انسٹنٹ ایسپریسو یا کلاسک کے دو چائے کے چمچ اور چینی ایک چائےکا چمچ۔۔۔ ان پر کھولتا ہوا ایک کپ پانی ڈالو اور کافی تیار۔
دن میں پندرہ بیس مرتبہ پینی ہو تو زیادہ جھنجھٹ نہیں کیے جا سکتے۔ :)
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
شکریہ احباب کا
اپنے بس سے باہر ہے فی الحال یہ کام
کیونکہ انسٹنٹ تو ہمارے من کو بھاتی نہیں ہم نے سوچا تھا کہ اسی کو بنانے کا شائد کوئی اچھا فارمولا ہو۔
اور کوئی اچھی نسل ڈھونڈھنے کا وقت نہیں۔
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
ہمیں تو قریب کی دکانوں سے یہی موئی انسٹنٹ ہی ملتی ہے اور وہ بھی ساشے میں
اس کا ذائقہ ایسا ہوتا ہے جیسے گڑ کڑاہی میں جلایا گیا ہو
اس سے اچھی تو گڑ والی چائے ہی پی جاسکتی ہے۔
 

موجو

لائبریرین
لیکن جتنی محبت سے آپ لوگوں نے راہنمائی دی ہے دل چاہتا ہے کہ اس اتوار کو بازار کھنگالوں مگر :sad:
یہ کام بھی مشکل ہے میزبان کو خوش کرنا آسان لگتا ہے۔
 
Top