dxbgraphics
محفلین
اچھا ہے ایک اور فتنہ پرور لیڈر مارا گیا۔
جی ہاں طوطوں کو تو وہ بلکل پسند نہیں
اچھا ہے ایک اور فتنہ پرور لیڈر مارا گیا۔
جی ہاں طوطوں کو تو وہ بلکل پسند نہیں
کیوں خیریت ؟ مولانا صاحب کو امرود بہت پسند تھے کیا ؟
اور آپ جیسی نیک و پاکیزہ روحیں اس دنیا میںآتی رہیں؟؟؟؟اللہ ان کے گناہوں کو معاف فرمائے۔
دعا یہ ہونی چاہیئے کہ اس طرح کے مولانا مزید دنیا میں جنم نہ لیں انہوں نے نفرت کا جو بیج بویا وہ آج ہم سب اپنے ہاتھوں سے کاٹ رہے ہیں،
ہزاروں بے گناہ ان کی تقاریر اور عملی اقدامات کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ہزاروں عورتیں بیوہ ہوئیں اور ہزاروں بچوں یتیم ہوئے ۔
میرے خیال میں مولانا کے انتقال کے بعد اس خبر پر اس طرح کے تبصرے تو ہوتے ہی رہیں گے۔ اللہ ان کے گناہوں کو معاف فرمائے۔ موضوف نے جو کچھ اپنی زندگی میں کیا وہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ باقی انکا حساب کتاب اللہ پاک کے ہاتھ میں ہے۔
دعا یہ ہونی چاہیئے کہ اس طرح کے مولانا مزید دنیا میں جنم نہ لیں انہوں نے نفرت کا جو بیج بویا وہ آج ہم سب اپنے ہاتھوں سے کاٹ رہے ہیں، ہزاروں بے گناہ ان کی تقاریر اور عملی اقدامات کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ہزاروں عورتیں بیوہ ہوئیں اور ہزاروں بچوں یتیم ہوئے ۔
افسوس یہ ہے کہ مولانا کو فنڈ فراہم کرنے والی پارٹی کا اب تک پتہ نہیں چلا
محترمہ کیا آپ نے کبھی جاننے کی کوشش کی ہے کہ مولانا صاحب کے کیا مطالبات تھے؟
صرف ڈنڈے ۔۔۔جزاک اللہ انیس بھائی
ہر ایک رکن کی اپنی وابستگی ہے اور بعض تو ایسے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ڈنڈے کے زور پر اپنی بات منوا لیں۔
آپکا یہ پیغام اور اس جیسے دوسرے پیغامات دیکھ کر اندازہ ہوا کہ اس محفل میں بھی تعصب بہر حال کسی نہ کسی شکل میں موجود ہے جبکہ میں تو سمجھا تھا کہ یہاں لوگ صرف اردو سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے آتے ہیں ۔ بہر حال میرے بھائی آپ ابھی تک نہیں سمجھے کہ یہ تعصب کا بیج یہودیوں کا بویا ہوا ہے اور ہمارے چند علما ( پتہ نہیں انکو عالم کہنا چاہیے بھی یا نہیں) نادانستہ طور پر انکا آلہِ کار بنے ہوئے ہیں چاہے وہ کسی بھی مسلک سے تعلق رکھتے ہوں دراصل سستی شہرت ملنے کا سب سے آسان طریقہ بھی یہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ جذباتی انداز میں زور لگا کر اپنے مخالف کسی فرقے پر الزام لگایا جائے تو ساری پبلک ( جو زیادہ تر ان پڑھ ہوتی ہے) آپکے ساتھ مل جائے گی اور آپکو سننے میں اسکو لطف آئے گا ورنہ جو اصل عالم ہوتے ہیں انکی گفتگو شائستہ اور ایسے علم سے بھرپور ہوتی ہے جو آسانی سے ہر شخص کی سمجھ میں بھی نہیں آتی۔
ہم لوگ پہلے خود ایک اچھا مسلمان بننے کی کوشش کیوں نہیں کرتے ۔ ہم کو دوسروں کی عاقبت کی فکر تو اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ ہم اسکی خاطر لوگوں کو قتل کرنے اور انکے گھر تک جلانے کو تیار ہوجاتے ھیں جب کہ اللہ نے ہمکو جو 5 یا 6 فٹ کا جسم دیا ہے وہاں صحیح طور پر اسلام لے کر آنہیں پاتے۔ ہمارے نبی صلٰی اللہ علیہ و آلہِ وسلم نے نبوت کے اعلان سے پہلے صرف اور صرف انسانیت کا درس دیا تھا اور نہ صرف درس دیا بلکہ اپنے آپکو سب سے بہترین انسان ثابت بھی کیا لوگ آپکی شرافت اور سچائی کی قسمیں کھاتے تھے ۔ پھر نبوت کے اعلان کے بعد بھی ساری زندگی اسلام کے ساتھ ساتھ انسانیت کا درس بھی دیا اور ثابت کیا کہ پہلے ایک اچھا انسان بن کر دکھائو پھر جب اسلام پر چلو گے تو تم آگے چل رہے ہوگے اور ساری دنیا تمہارے پیچھے چل رہی ہوگی ۔ پھر فتح مکہ کے بعد بھی کسی پر زبردستی نازل نہیں کی ان لوگوں کو بھی معاف کیا جو آپکے جانی دشمن رہے تھے اور انکو اختیار دیا مسلمان ہونے کا ورنہ آج کل کے حساب سے تو انکو طاقت کے بل پر سب کو مسلمان کر لینا چاہئے تھا جو مسلمان نہیں ہوتا اسکے گھر جلا دیتے اور انکو قتل کروادیتے۔
شاید اب بھی میری بات آپکو پلے نہ پڑے پر ایک بات ٹھنڈے دل سے سوچیں کہ دوسرے مذاہب کے لوگ اپنی طاقت بڑھانے مییں لگے ہوئے ہیں آپکو پتہ ہوگا کہ یہودیوں اور عیسائوںمیں بھی کئی کئی فرقے ہیں مگر وہ ایک دوسرے کا کبھی خون نہیں بہاتے اور ہم جنکے دین کی بنیاد ہی سلامتی پر ہے۔ایک دوسرے کی نسل کشی کر رہے ہیں ایک دوسرے کو کافر کہ کرہم مسلمان زیادہ کر رہے ہیں یہ کافر؟
جزاک اللہ انیس بھائی
ہر ایک رکن کی اپنی وابستگی ہے اور بعض تو ایسے ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ ڈنڈے کے زور پر اپنی بات منوا لیں۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اور آپ جیسی نیک و پاکیزہ روحیں اس دنیا میںآتی رہیں؟؟؟؟
محترمہ بہن گستاخی معاف!
میرا کبھی بھی تعلق مولا نا کے مکتبہ فکر سے نہیںرہا لیکن میںانہیںمسلمان سمجھتا ہوں لیکن آپ نے ہزاروں کی گنتی جو گنی ہے
باجی آپ جذباتی ہوگئی ہیں۔
الحمد للہ ہم اتنے برے نہیںہیں۔
یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی
بے شک ہم میںفرقہ واریت ہے اور اس کی بنیاد پر لڑائیاں ہوجاتی ہیںلیکن امت مجموعی طور پر اس رویے کو ناپسند کرتی ہے اور اس فعل کی حوصلہ شکنی کرتی ہے الحمد للہ یہ تھوڑے سے مسائل بھی اب لوگ سمجھ چکے ہیںکہ حقیقت میںیہ قتل و غارت مسلمان نہیں کرتے۔
اس خداداد ملک پاکستان پر بسنے والی قوم اس وقت بہت خیر لیے ہوئے اور باصلاحیت ہے جس دن انہوںاپنے رب کی طرف سفر کو تیز کرلیا تو اللہ بھی ان کے لیے ساری ارض کو مسخر کردے گا۔ ان شاء اللہ
محبت پھیلائیں
تو
سب آپکے ہیں
احباب محفل اور خصوصا محترم ثمینہ صاحبہ
اللہ اگر اس بندے کو معاف کرکے جنت دیںتو ساری دنیا اسے سزا دلوا نہیں سکتی اور اگر اس کی کسی چھوٹی سی غلطی کے بدلے بھی اللہ نے سزا دینی ہو تو اسے کوئی مائی کا لال چھڑا نہیںسکتا
میرے بھیا جی !
گستاخی کہاں کی آپ نے ! اب جن حالات میں ہم رہ رہے ہیں وہاں سوچ ایسی تمام حدوں کو پار کر چکی ہے جہاں گستاخی جیسا چھوٹا لفظ استعمال ہوتا ہے۔
رہی بات مولانا یا ان کے سابقہ ساتھیوں کی ! تو میرے بھیا یہ شعلہ بیاں مقرر کی تقریر کا موضوع کیا ہوتا تھا ؟ اور ان کے ساتھ چلنے والوں کے ہاتھوں میں مسلمانوں کے پھولوں کے ہار نہیں کلاشنکوف ہوتی تھی۔ بم دھماکوں سے لیکر اغوا کی وارداتوں اور بعد میں ملنے والی مسخ لاشوں کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا۔
مولانا کی کوئی بھی تقریر اٹھا کر سن لیجیئے ، اس میں صرف حسد و بغض ، بے چینی اور بدزبانی کے سوا کچھ نہیں ملے گا خواہ وہ اعظم طارق ہوں، علی شیر حیدری ہوں، یا بابائے فساد حق نواز جھنگوی ہوں۔ اس کی تقاریر میں نفرت کے شعلے تھے اور کچھ نہیں تھا۔
باقی اگر آپ اس بات پر اب تک مصر ہیں کہ مولانا نے دین کی خدمت کی ہے تو بھئی میں کیا کہہ سکتی ہوں۔ ویسے ایک بات عرض کردوں کہ اعلی فوجی قیادت کے پاس ایسے تمام عناصر کا مکمل ریکارڈ ہوتا ہے جو معہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ ہوتا ہے۔
مغل بھائی میری بات کو یقیننا سمجھ گئے ہونگے
انا للہ وانا الیہ راجعون۔ علامہ صاحب کی موت پر بھی اور امت مسلمہ کے حال پر بھی ۔۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے آمین