کامران خان نے جیو چھوڑ کر بول ٹی وی پکڑ لیا :)

کامران خان جیو میں مشرف کے چند گنے چنے باقی بچے حمایتیوں میں سے تھا۔ امید ہے کامران کی قیادت میں "بول" ٹی وی اسی پالیسی پر چلے گا ;)
 
عثمان

محفلین
میرے خیال میں کسی بھی شخص کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ کسی ایک ادارے کو چھوڑ کر کسی دوسرے ادارے میں ملازمت کے بہترین موقع سے استفادہ کرے۔
اس میں کیا تعجب ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین

اس میں تعجب یہ ہے کہ جس طرح کامران خان نے جیو کے احسانات اور جیو والوں کے احسانات کا ذکر بھرائی ہوئی آواز اور نم آنکھوں سے کیا ہے، اس سے لگا کہ اسے مجبوراۢ چھوڑ کر جانا پڑ رہاہے :)
 
زیک

مسافر

کیا آپ نے کبھی ایسی جاب نہیں چھوڑی جسے چھوڑتے ہوئے آپ اداس محسوس کریں جبکہ اگلی جاب اس سے بہتر بھی ہو؟

نوٹ: نہ میرے پاس جیو آتا ہے اور نہ بول کا علم ہے بلکہ مجھے تو یہ بھی نہیں پتا کہ کامران خان کون ہے۔
 
نہیں۔ اداسی نہیں ہوتی :)
 
Top