کامران فیصل کی قبر کشائی کے بعد تدفین

تانیہ

محفلین
2-2-2013_86439_l.jpg

میاں چنوں میں نیب کے افسر کامران فیصل کی قبر کشائی کے بعد لاہور فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین نے لاش کے اعضا ء سے نمونے حاصل کرلئے ہیں۔ میاں چنوں کے چک 129 ایل کے قبرستان میں علاقہ مجسٹریٹ، تفتیشی افسر اور لاہور فرانزک سائنس لیبارٹری کے ماہرین کی نگرانی میں کامران فیصل کی قبرکشائی کی گئی۔ ماہرین کی جانب سے تفتیش میں مدد کیلئے لاش کے اعضاء سے نمونے حاصل کرنے کے بعد کامران فیصل کی میت کی دوبارہ تدفین کردی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تفتیشی افسر مبارک مند کا کہنا تھا کہ کامران فیصل کے اعضاء سے 3 نمونے حاصل کئے گئے ہیں، جو پنجاب کی فرانزک لیبارٹری کے علاوہ انٹرنیشنل فرانزک ماہر کو بھی بھیجے جائیں گے تاکہ انصاف ہوسکے۔


جیو ٹی وی
 

mfdarvesh

محفلین
بہت مشکل ہے اس جہاں میں انصاف کا ملنا۔

وطن عزیز میں انصاف کا ملنا اور پھر اگر آپ کی دوسری طرف وزیراعظم پاکستان ہوں تو پھر ہوگئی ہے بات انصاف کی
بے چارے غریب کو مفتے میں مار دیا ہے

بھلا کوئی تک بنتا تھا گریڈ 17 کے افسر کو اتنی بڑی تفتیش پر لگانے کا، نیب بھی بس گورکھ دھندا ہے
 
Top