کام کی تلاش

نبیل

تکنیکی معاون
لائبریری پراجیکٹ پر کام کرنے والوں کے لیے خوش خبری ہے کہ قیصرانی میاں کام کرنے کے لیے نہایت بے تاب ہیں۔ مسئلہ صرف یہ ہے کہ انہیں فن لینڈ میں اردو کتب نہیں مل رہیں۔ میری آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ ان کے شوق کے مدّ نظر انکی رہنمائی کریں۔ اگر کوئی صاحب کوئی کتاب برقیانا چاہتے ہوں اور ان کے پاس اس کا وقت نہ ہو تو وہ یہ کتاب قیصرانی کو بھیج سکتے ہیں۔ :)
 

دوست

محفلین
انھیں اردو ویب سائٹس کا بتایا جائے جہاں تصویری شکل میں کتب موجود ہیں اور جو کاپی رائٹ سے آزاد ہوں۔
 

F@rzana

محفلین
اگر ہم میں سے کوئی صاحب کتاب ہو تو کیا اس کی کتاب یہاں شامل ہوسکتی ہے؟
یا فقط بڑے نام ہی کام کے ہیں!
 

الف عین

لائبریرین
میں تو کہتا ہوں کہ وہ کتابیں بھی شامل ہونی چاہئے جو با قاعدہ نہیں چھپی ہیں، یعنی ای پبلشنگ۔
ویسے بھی ہمارے اردو کے ادیب خود ہی اپنی کتابیں چھاپتے ہیں انھیں پبلشر کہاں ملتا ہے؟
 

پاکستانی

محفلین
یہ بہت ہی اچھی بات ہے بلکہ میں تو کہتا ہوں ایسے لوگوں کو ترجیح دینی چاہیے۔ اور اپنی کتاب رکھنے والے دوستوں سے بھی گذارش ہے کہ وہ جلد از جلد محفل میں اپنی کتاب پبلش کرائیں۔
 
Top