کام کی چیز

۔۔۔۔۔۔کام کی چیز ۔۔۔۔۔۔
اخبارنہایت کام کی چیز ہے ۔ آپ اس سے مکھی اُڑا سکتے ہیں۔ گول لپیٹ کر اس سے لاؤڈ اسپیکر کا کام بھی لے سکتے ہیں۔ دھوپ میں اس سے چھتری کا کام بھی لیا جاسکتا ہے ۔ اسے کھانے پینے کی اشیاء کو ڈھانپنے کا کام بھی لیا جاسکتا ہے ۔ اِسے بچھا کر حسب موقع بیٹھ یا لیٹ بھی سکتے ہیں ۔ دسترخوان بھی اس کو بناسکتے ہیں ۔ اس سے ہاتھ منہ بھی پونچھ سکتے ہیں ۔ سردیوں میں اس سے آگ بھی تاپی جاسکتی ہے ۔ اِسے ردّی میں بیچ کر رقم بھی کھری کرسکتے ہیں ۔ حتیٰ کہ اخبار کی پالیسیوں کے خلاف اِسے نذر آتش بھی کرسکتے ہیں ۔ ہم اخبار خریدتے ہی اس لئے ہیں کہ اس سے اتنے سارے کام لیے جاسکتے ہیں ۔ اس سے زیادہ کثیر المقاصد شے ہم نے کوئی نہیں دیکھی۔



------- نوید انجانا ---------
 

تلمیذ

لائبریرین
اخبار کے یہ استعمال پہلی مرتبہ پڑھے ہیں اور یقینآ ایک عملی حقیقت ہیں۔ شیشے بھی گیلےاخبار سے بہت اچھی طرح صاف ہو جاتے ہیں۔

آپ کی یہ دوسری تحریر بھی خوب ہے لیکن ذرا مُختصر ہے۔ 'نظر آؔتش' کو 'نذر آؔتش' کر لیں۔
 
Top