تعارف کاپی پیسٹ تعارف

سوال تو یہ ہے کہ سوال کیا کروں؟ میں تو خود جواب کی تلاش میں یہاں آبھٹکا ہوں!


  • Total voters
    14
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .
ارے حضرت!
ابھی ابھی تو جناب نے آپ کی بحور سے آزاد شاعری میں اپنی نظم پیش کی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ اتنے فعال نہیں جتنا ہم ان سے امیدیں لگائے بیٹھے ہیں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
خوش آمدید جناب عثمان غازی صاحب خلیل جبران توکون ہے ؟ کا جواب نہ دے سکے تو سمجھ میں آتی ہے مگر ہمارے عثمان غازی صاحب کو کس بات کا ڈر ہے ؟؟؟ اب بتا ہی دیجیئے کہ تو کون ہے ؟؟؟ یا پھر میں کہوں کہ نواں آیا ایں سوھینااااا
 

عثمان غازی

محفلین
خوش آمدید جناب عثمان غازی صاحب خلیل جبران توکون ہے ؟ کا جواب نہ دے سکے تو سمجھ میں آتی ہے مگر ہمارے عثمان غازی صاحب کو کس بات کا ڈر ہے ؟؟؟ اب بتا ہی دیجیئے کہ تو کون ہے ؟؟؟ یا پھر میں کہوں کہ نواں آیا ایں سوھینااااا
حضور، خلیل میاں کی آڑلے کردراصل اپنادامن بچایاہے(n) اورگریزکرتے کرتے اتناکچھ توبیان کرہی دیاہے کہ شاید مزید کسی سوال کی گنجائش نہ ہواوراگراس کوشش میں کوئی ناکامی ہے تو بندہ حاضر ہے ۔ ۔ آپ انوسٹی گیٹ کرسکتے ہیں:)
 

آبی ٹوکول

محفلین
بہت خوب حضور کہنا پسند آیا آخر کو یہ ہمارا بھی تکیہ کلام ہے چلو ایک بار پھر خوشی ہوئی کہ محفل میں ایک اور حضور میرا مطلب ہے حضور کا تکیہ کلام رکھنے والا آیا
 
ایک لڑکا سِیٹی بجاتے ہوئے بس سٹاپ پر کھڑی ایک لڑکی کے قریب سے گُذرا۔ ابھی چار قدم ہی دُور گیا تھا کہ واپس آیا اور اُس لڑکی سے مخاطب ہو کر بولا: کیا آپ نے مجھے پہچانا ہے ؟
لڑکی بولی: معاف کیجئے گا نہیں پہچانا۔
اِس پر وہ لڑکا حیرت سے دیکھتے ہوئے بولا: ارے ، ابھی تو سیٹی بجا کر آپ کے پاس سے گُذرا ہوں !!

تو بات یہ ہے کہ آپ نے بھی مجھے نہیں پہچانا ہو گا ، مگر میں آپ کی تحریر سے واقف ہوں اور "کتابِ چہرہ" پر اِسے پسند کرتا رہتا ہوں۔
میں آپ کو "تک دھانا دھن تک" کی تال پر خُوش آمدید کہوں گا۔

ادنیٰ قاری
خلیل
 
Top