قیصرانی
لائبریرین
مجھے شکایت ہے کہ "کچھ اراکین" نے یہ وطیرہ بنایا ہوا ہے کہ متنازعہ امور پر کسی کالم نگار کی تصویری پوسٹ کر کے غائب ہو جاتے ہیں۔ عام طور پر انسان اپنی رائے دینے کے بعد حوالہ دینے کی غرض سے دوسری سائٹس سے متن کا اقتباس پیش کرتا ہے یا پورا متن سامنے لاتا ہے۔ یا اگر کوئی دلچسپ خبر ہو تو اس پر اپنی طرف سے ایک دو فقرے لکھنا بھی بری بات نہیں
تعمیری مباحثے کے لئے یہ بات ضروری ہے کہ انسان کی اپنی بھی کوئی رائے ہو۔ ایسے اراکین کو بار بار اشارہ کرنے کی کوشش کی ہے کہ اس طرزِ عمل سے باز رہیں کہ اس سے محض فساد پیدا ہوتا ہے۔ تاہم ان کی روش نہ بدل سکی۔ "کاپی پیسٹ سرکار" کے نام سے مخاطب ہوئے، پھر بھی ان کے کان پر جوں تک نہ رینگی۔ براہ کرم انتظامیہ اس بارے کوئی وارننگ شارننگ دینا مناسب سمجھے تو دے دے کہ خدا کے بندے ایک یا دو فقرے اپنے بھی لکھ دیا کریں، محض دوسروں کا اگلا ہوا گند ہم تک پہنچانا مستحسن بات نہیں