بتاؤ نا یار۔ قسم سے تنگ آگیا ہوں میں۔
intel pro ve 100 نیٹ ورک کارڈ ہے میرا۔ سرور والے ونڈوز ایکس پی اور ونڈوز سرور 2003 استعمال کررہے ہیں۔ ونڈوز پر سب کچھ ٹھیک ہے۔ لینکس پر انٹرنیٹ نہیں چلتا بےچارے انگریزوں کی سمجھ میں ہمارا پاکستانی مسئلہ ہی نہیں آیا۔ لمبی لمبی بحثیں ہوئیں اور نتیجہ صفر۔ اب تو اوبنٹو کی تنصیب کے بعد میں اپنے سرور کے شئیرڈ فولڈر تک بھی چلا جاتا ہوں۔ لیکن ہائے ری قسمت انٹرنیٹ ہی نہیں چلتا۔ سٹیٹک آئی پی ایڈریس، ڈی این ایس سب ٹھیک ہیں۔ پنگ بھی ہوتا ہے ( نیٹ ورک میں سب کمپیوٹر سرور سمیت) لیکن مجال ہے انٹرنیٹ پر کوئی سرور پنگ ہوجائے سرور ناقابل رسائی کا پیغام آتا ہے۔ مجھے تو ڈرائیور کا مسئلہ لگتا ہے۔ آپ کے پاس نیٹ ورک کارڈ کونسا ہے۔ مجھے بتاؤ وہ ہی لا کرلگاؤں کوئی گل بن جائے ہوسکتا ہے۔