توقیر عالم
محفلین
ایک ایک لفظ عمدہ اور بے مثال
پورے شعر کو دیکھیںالسلام علیکم
برائے مہربانی اس مصرعے کا مطلب سمجھا دیجیے!
#مرے جرم خانہ خراب کو ترے عفو بندہ نواز میں#
پورے شعر کو دیکھیں
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی
مرے جرمِ خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز میں
تو مطلب صاف ظاہر ہے کہ اے مالکِ کائنات! میرے گناہوں نے مجھے اس حد تک تباہ حال کر دیا ہے کہ ان معصیتوں کے بوجھ کو لیے مجھے کہیں کوئی جائے پناہ نہیں ملی۔ لیکن تیرے عفو و درگزر کی تو کوئی انتہا نہیں کہ میرے لاتعداد جرائم کے باوجود تو نے ان سے صرفِ نظر کرتے ہوئے مجھے اپنے دامنِ رحمت میں سمیٹ لیا۔
بہت بہت شکریہ عرفان بھائ!پورے شعر کو دیکھیں
نہ کہیں جہاں میں اماں ملی جو اماں ملی تو کہاں ملی
مرے جرمِ خانہ خراب کو ترے عفوِ بندہ نواز میں
تو مطلب صاف ظاہر ہے کہ اے مالکِ کائنات! میرے گناہوں نے مجھے اس حد تک تباہ حال کر دیا ہے کہ ان معصیتوں کے بوجھ کو لیے مجھے کہیں کوئی جائے پناہ نہیں ملی۔ لیکن تیرے عفو و درگزر کی تو کوئی انتہا نہیں کہ میرے لاتعداد جرائم کے باوجود تو نے ان سے صرفِ نظر کرتے ہوئے مجھے اپنے دامنِ رحمت میں سمیٹ لیا۔
تشریح کے لیے مولانا غلام رسول مہر کی کتاب "مطالب بانگِ درا" دیکھیے۔کیا کہیں اس پوری غزل کی تشریح مل سکتی ہے