F@rzana
محفلین
کبھی تم بھی ہم کو ہی سوچنا
رہا دل کہاں، کبھی سوچنا
کبھی اڑتے پنچھی دبوچنا
کبھی خود کھرنڈ کو نوچنا
کبھی جب شفق میں ہنسی کھلے
کسی نین جھیل میں خوں ملے
تو اداس چاند کو دیکھنا
کوئی رخ اکیلے ہی ڈھونڈھنا
یہ رتیں جو دھیرے سے چھوتی ہیں
ہمیں خوشبوؤں سے بھگوتی ہیں
یہ رتیں نہ پھر کبھی آئیں گی
یہ جو روٹھ روٹھ کے جائیں گی
یہ رتیں انوکھا سرور ہیں
کہ یہ پاس ہوکے بھی دور ہیں
انہیں تم دعاؤں میں ڈھلنے دو
انہیں آسمان کو چلنے دو
سنو ہوک جب کسی کونج میں
انہیں سرد ہواؤں کی گونج میں
تو اداس چاند کو دیکھنا
کبھی تم بھی۔ ۔ ۔
ہم کو ہی سوچنا۔ ۔ ۔ !!!
نیناں
۔رہا دل کہاں، کبھی سوچنا
کبھی اڑتے پنچھی دبوچنا
کبھی خود کھرنڈ کو نوچنا
کبھی جب شفق میں ہنسی کھلے
کسی نین جھیل میں خوں ملے
تو اداس چاند کو دیکھنا
کوئی رخ اکیلے ہی ڈھونڈھنا
یہ رتیں جو دھیرے سے چھوتی ہیں
ہمیں خوشبوؤں سے بھگوتی ہیں
یہ رتیں نہ پھر کبھی آئیں گی
یہ جو روٹھ روٹھ کے جائیں گی
یہ رتیں انوکھا سرور ہیں
کہ یہ پاس ہوکے بھی دور ہیں
انہیں تم دعاؤں میں ڈھلنے دو
انہیں آسمان کو چلنے دو
سنو ہوک جب کسی کونج میں
انہیں سرد ہواؤں کی گونج میں
تو اداس چاند کو دیکھنا
کبھی تم بھی۔ ۔ ۔
ہم کو ہی سوچنا۔ ۔ ۔ !!!
نیناں