افتخار عارف کبھی راویانِ خبر زدہ پسِ واقعہ بھی تو دیکھتے - افتخار عارف

محمداحمد

لائبریرین
غزل

پسِ گردِ جادۂ درد نور کا قافلہ بھی تو دیکھتے
جو دلوں سے ہو کے گزر رہا ہے وہ راستہ بھی تو دیکھتے

یہ دھواں جو ہے یہ کہاں کا ہے وہ جو آگ تھی وہ کہاں کی تھی
کبھی راویانِ خبر زدہ پسِ واقعہ بھی تو دیکھتے

یہ گلو گرفتہ و بستۂ رسنِ جفا، مرے ہم قلم!
کبھی جابروں کے دلوں میں خوفِ مکالمہ بھی تو دیکھتے

یہ جو پتھروں میں چھپی ہوئی ہے شبیہ یہ بھی کمال ہے
وہ جو آئینے میں ہُمک رہا ہے وہ معجزہ بھی تو دیکھتے

جو ہوا کے رُخ پہ کھلے ہوئے ہیں وہ بادباں تو نظر میں ہیں
وہ جو موجِ خوں سے سے الجھ رہا ہے وہ حوصلہ بھی تو دیکھتے

یہ جو آبِ زر سے رقم ہوئی ہے یہ داستاں بھی ہے مستند
وہ جو خونِ دل سے لکھا گیا ہے وہ حاشیہ بھی تو دیکھتے

میں تو خاک تھا کسی چشمِ ناز میں آگیا ہوں تو مِہر ہوں
مرے مہرباں کبھی اک نظر مرا سلسلہ بھی تو دیکھتے

افتخار عارف
 
مدیر کی آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
جو ہوا کے رُخ پہ کھلے ہوئے ہیں وہ بادباں تو نظر میں ہیں
وہ جو موجِ خوں سے سے الجھ رہا ہے وہ حوصلہ بھی تو دیکھتے

عمدہ۔۔۔ :) بہت شکریہ محمد احمد
 
میرے پاس تو الفاظ نہیں تعریف کے لئے۔
مائی موسٹ فیورٹ پلس ہاٹ فیورٹ غزل
یہ سبھی پر ہی عینی کا رنگ چڑھتا نظر آتا ہے ۔۔۔یا حیرت !!!
بجائے انہیں سدھارنے کے آپ لوگ بھی اسی ڈگر پر چلنے لگے ۔۔توبہ توبہ خدا خدا کیجئے :)
 
مہ جبین

محفلین
جو ہوا کے رُخ پہ کھلے ہوئے ہیں وہ بادباں تو نظر میں ہیں
وہ جو موجِ خوں سے سے الجھ رہا ہے وہ حوصلہ بھی تو دیکھتے

بہت خوب کلام محمد احمد بھائی
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ سبھی پر ہی عینی کا رنگ چڑھتا نظر آتا ہے ۔۔۔ یا حیرت !!!
بجائے انہیں سدھارنے کے آپ لوگ بھی اسی ڈگر پر چلنے لگے ۔۔توبہ توبہ خدا خدا کیجئے :)

:rollingonthefloor:
میرا خیال ہے کہ محترمہ کو بھی دعوت دے ہی لینی چاہیے۔
ہاہاہا
محفلین کو دیکھ کے محفلین رنگ پکڑتے ہیں۔
میں تو اس دن کے انتظار میں ہوں جب فاتح بھائی اور مغزل بھی اسی طرح تبصرے کرتے ہوئےنظر آئیں گے:p
 
عینی شاہ

جی جی آگئی محترمہ کیا کرنا ہے مجھے ادھر :rolleyes:کراس دینا ہے کسی کو :nerd:
انکو ٹیگنا بھی تو تھا نا پھر پڑتے تمہین انکی طرف سے دو کاٹے ماٹے لگ جاتا پتہ پھر تمہیں:p
 
Top