اٹھارہویں سالگرہ کبھی میں بھی محفلین تھا۔

جاسمن

لائبریرین
کچھ محفلین کے بارے میں ہمیں خبر ہے کہ جا چکے ہیں اور بہت سے جانے والے محفلین سے متعلق ہم ابھی تک بے خبر ہیں۔
بہرحال انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ رب العزت سے یہی دعا ہے کہ سب جانے والوں کی منزلیں آسان کرے۔ مغفرت فرمائے۔ تمام کبیرہ و صغیرہ گناہ معاف کرے۔ ان کی قبروں کو ٹھنڈا، کشادہ، ہوادار اور روشن کرے۔ ان میں جنت کی کھڑکیاں کھولے۔ آسانیوں والے معاملات کرے۔ لطف و رحم و کرم فرمائے ۔ روز محشر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے۔ نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دے۔ بغیر حساب کتاب کے جنت میں لے جائے۔ پل صراط پہ آسانی سے گزارے۔ حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آسانیاں، خوشیاں اور رزق حلال میں برکتیں عطا کرے۔ قسمت اچھی کرے۔ آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!
درود پاک اور کچھ سورتیں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے پڑھیں۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20230712-214524.jpg
 

سیما علی

لائبریرین
حوض کوثر پر پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم سے پانی پینے کی سعادت نصیب کرے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔ آسانیاں، خوشیاں اور رزق حلال میں برکتیں عطا کرے۔ قسمت اچھی کرے۔ آمین!
ثم آمین!
یا رب العالمین!
درود پاک اور کچھ سورتیں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے پڑھیں۔ اللہ قبول فرمائے۔ آمین!
پڑھی درود پاک اور سورہ فاتحہ مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے ۔۔یااللہ پاک انکے اس جہاں کی منزلوں تو آسان فرمائے ۔درجات بلند فرمائے آمین
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
اللّٰہ پاک تمام مرحومین کو ایصال ثواب پہنچائے۔ وہ محفلین ہوں یا غیر محفلین۔۔۔ امتِ محمدیہ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کے تمام مرحومین کی بخشش فرمائے۔ اور ہم پر بھی دنیا، برزخ اور روزِ قیامت اپنا فضل قائم و دائم رکھے۔ آمین
 

سیما علی

لائبریرین
اللّٰہ پاک تمام مرحومین کو ایصال ثواب پہنچائے۔ وہ محفلین ہوں یا غیر محفلین۔۔۔ امتِ محمدیہ صلی اللّٰه علیہ وآلہ وسلّم کے تمام مرحومین کی بخشش فرمائے۔ اور ہم پر بھی دنیا، برزخ اور روزِ قیامت اپنا فضل قائم و دائم رکھے۔ آمین
آمین ثم آمین
 

جاسمن

لائبریرین
جانے والے بعض اوقات بہت یاد آتے ہیں۔ ایسے میں بہترین عمل یہی ہے کہ انھیں کچھ پڑھ کے بخش دیا جائے۔ان کے لیے دعا کی جائے۔ یہی تحائف ہیں جو ہم اب بھی انھیں دے سکتے ہیں۔
نجانے کیوں ان کے ذکر کے بغیر سالگرہ ادھوری لگتی ہے۔
 

سیما علی

لائبریرین
معذرت آپا ، اگر آپ کو برا لگا ہو تو۔ لیکن میں نے اس یقین کے ساتھ بات کر دی تھی کہ آپ کو میرے مزاج کا علم ہے اور آپ اسے بے ادبی نہیں بلکہ ایک مذاق ہی سمجھیں گی۔
نہیں بھیا وہ دراصل وائی چل نہیں رہا تھا۔۔۔ اور تھری جی کا آپکو پتہ ۔۔۔پھر ایک ہاتھ سے کفگیر چل رہی ہو اور دوسری طرف آپکے بھائی کاشور کھانا جلدی چاہئے ۔۔چاروں محاذوں پر لڑنا ذرا مشکل ئوجاتا ہے ۔۔پھر بڑھاپا اپنی جگہ اٹل ۔۔۔
 
Top