امجد اسلام امجد کبھی کبھی - امجد اسلام امجد

زیک

مسافر
کبھی کبھی ان حبس بھری راتوں میں
جب
سب آوازیں سو جاتی ہیں
آدھی نیند کی گھائل سی مدہوشی میں
اک خواب انوکھا جاگتا ہے!
میں دیکھتا ہوں
گرد کی اس چادر سے اُدھر
(جو میرے اُس کے بیچ تنی ہے)
وہ بھی تنہا جاگ رہا ہے۔
 
زیک

مسافر
ابو اور میری ملی بھگت سے اس کا انگریزی ترجمہ

Sometimes in the nights so humid
When all the noises subside
Then in the beaten drunkenness of midnight
A strange dream opens eyes!
I see through this blanket of dust
(That is spread between me and her)
She too is awake alone.
 
فاتح

لائبریرین
خوبصورت انتخاب ہے۔ امجد اسلام امجد کی نظم کا لب و لہجہ بے حد انفرادیت کا حامل ہے۔
ہماری تو حیرت ہی نہیں جاتی کہ زکریّا صاحب بھی ماشاء اللہ شعر و سخن کا عمدہ ذوق رکھتے ہیں۔
موئی فرنگی زبان تو ہمیں مدارس سے جامعات تک نہ آنی تھی نہ آئی کہ اردو میڈیم سکولوں میں انگریزی زبان بزبانِ پنجابی و سندھی پڑھائی جاتی ہے۔:grin:
زکریّا صاحب! خواب (dream) کے متعلق بھی آپ کی رائے دل کو بھاتی ہے کہ تمام خوبصورت اور لطیف اشیا کے لیے انگریزی شاعری میں صیغۂ مونث اور تمام ایسی اشیا جن میں طاقت یا غلبے کا عنصر پایا جاتا ہو صیغۂ مذکر استعمال ہوتا ہے۔ درج ذیل مصرع دیکھیے گا کہ اس میں its کی بجائے her یا the استعمال نہیں کیا جانا چاہیے؟
A strange dream opens its eyes!
اور یہاں also کی جگہ too کا محل ہے شاید۔۔۔
She is also awake alone
 
اور یہاں also کی جگہ too کا محل ہے شاید۔۔۔​
She is also awake alone
یہ بھی کبھی ہوا تھا کہ فاتح نے میرے شعری ذوق کی تعریف کی تھی۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
زکریا اور شاعری؟؟؟
پہلے تو حیرانی ہوئی۔ پھر تفصیل پڑھی۔۔۔والد صاحب کی وجہ سے یہ خوشگوار تبدیلی۔۔۔ہوں!:)
 
Top