کبھی کسی غلطی پر دِل دھک سے رہ گیا ہو!!

رانا

محفلین
عام زندگی یا پیشہ ورانہ زندگی میں کبھی کوئی ایسی کوتاہی یا غلطی یا کوئی ایسی بات ہوجاتی ہے جس پر ایک لمحے کے لئے تو انسان کا دل دھک سے رہ جاتا ہے۔:) تو یہاں آپ نے اپنی زندگی کے ایسے ہی واقعات شئیر کرنے ہیں۔ جو بچپن، زمانہ طالبعلمی یا پیشہ ورانہ زندگی میں کبھی ہوئے ہوں اور ایک لمحے کو تو آپ کی سٹی گم ہوگئی ہو۔ ویسے تو ابھی عید کے دنوں میں ایچ بی او نے ایک ہارر فلم دکھائی تھی جسے دیکھ کر ایک لمحے کو تو واقعی دل دھک سے رہ گیا لیکن وہ یہاں شئیر نہیں کرنی کہ وہ بندے کی اپنی دیدہ دانستہ غلطی ہے کہ کیوں دیکھی تھی؟:)

اب یہ تو سب کو پتہ ہی ہے کہ ایسے دھاگے کھولنے مجھے اسی وقت یاد آتے ہیں جب خود مجھ سے کچھ نہ کچھ سرزد ہوا ہوتا ہے۔:) تو آپ کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ایک حالیہ واقعہ پیش خدمت ہے۔ لیکن سمجھ انہی کو آئے گی جو میری فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔:)

ہماری ٹیم نے ایک کمپنی کے لئے کچھ عرصہ پہلے ایک پروجیکٹ بنایا تھا۔ جو پوز، ویب اور ایک ڈیسکٹاپ ایپلیکشن پر مشتمل تھا۔ اس میں ڈیسکٹاپ، ویب اور ڈیٹا بیس کا کام میرے ذمے تھا اور پوز اور مڈل وئیر پر ساتھی کولیگز نے کام کیا تھا۔ابھی عید کے لئے انہوں ہم سے کچھ مزید کام کی درخواست کی کہ انہیں عید کے لئے کچھ اسپیشل اسکیمز متعارف کرانی تھیں جن کا رویہ معمول سے کچھ ہٹ کر ہونا تھا۔ ہم نے اپنا کام کرکے پروجیکٹ مینیجر کو لوکل سرور پر اپ لوڈ کردیا کہ چیک کرلیں۔ انہوں نے بڑی محنت سے نئی اسکیمز کا ڈیٹا ویب سے اینٹر کیا اور پھر پوز ٹرمنل سے چیک کرنا شروع کیا تو رزلٹ کچھ توقع کے مطابق نہیں تھا۔ انہوں نے سوچا کہ شائد ریکارڈز زیادہ ہیں اس لئے پوز ٹرمنل ٹھیک رزلٹ نہیں دے رہا۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں ڈیٹا بیس سے باقی سب ڈیٹا ڈیلیٹ کردوں لیکن ستمبر کا چھوڑ دوں کہ وہ انہوں نے ابھی اسی کام کے لئے بڑی محنت سے انسرٹ کیا ہے۔ میں نے ڈیٹا بیس کھولا اور سوچا معمولی سا کام ہے اس کے لئے کیا بیک اپ کے چکر میں پڑنا۔ اور بجائے ڈیٹ کی فیلڈ پر query لگانے کہ میں نے پرائمری فیلڈ پر queryلگائی کہ جہاں سے ستمبر کے ریکارڈز شروع ہورہے ہیں اس سے پہلے کے تمام ریکارڈز ڈیلیٹ کردے۔ query لکھنے کے بعد جیسے ہی رن کی اسی لمحے احساس ہوا کہ query میں '>' کی بجائے '<' کی علامت لکھ دی ہے۔ ایک لمحے کو تو ہوش ہی اڑ گئے۔ پھر دھڑکتے دل کے ساتھ دوبارہ سیلیکٹ کی query لگائی تو کنفرم ہوگیا کہ واقعی ستمبر کے سب ریکارڈز ڈیلیٹ ہوگئے جو کہ پروجیکٹ مینیجر نے اسی دن اینٹر کئے تھے۔ اور پرانے سب ریکارڈز اسی طرح موجود ہیں۔ اب فکر کہ بے چاری پروجیکٹ مینیجر کی ساری محنت ایک لمحے میں اکارت گئی۔ میں نے دوسرے کولیگ کی طرف دیکھا، اس نے میرے چہرے سے اندازہ لگا لیا کہ کیا ہوا ہے اس کی ہنسی نکل گئی۔ ہنسی کی آواز سن کر پروجیکٹ مینیجر نے اپنی سیٹ سے ہی گردن گھمائی اور ہماری طرف دیکھ کر وہ بھی سمجھ گئیں کہ کیا ہوا ہے انہوں نے وہیں سے آواز لگائی " کردی ایسی تیسی "۔ میں نے کہا مس اب تھوڑی سی محنت آپ کو ودبارہ کرنی ہوگی۔:)
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
دوسروں کی غلطی سے جب اپنی جان خطرے میں پڑی تو بہت بار ایسا ہوا۔ تاہم سردیوں میں جب ابھی ونٹر ٹائرز نہیں لگے ہوتے اور بلیک آئس سڑک پر ہو تو بریک لگاتے وقت یہی کچھ ہوتا ہے :)
 

رانا

محفلین
ایک طالبان کمانڈر نے اس دھاگے کے لئے اپنا مراسلہ بھجوایا ہے۔ اصل میں یہاں تو کوئی دھاگے کو گھاس نہیں ڈال رہاتھا تو میں نے طالبان سے ہی ساز باز کرلی۔ طالبان کمانڈر سے رابطہ کیسے ہوا یہ راز ہے اور راز کون بتاتا ہے کسی کو۔:)

از طالبان کمانڈر:
السلام علیکم یا اہل محفل! میں نے اپنی زندگی میں ایک ایسی غلطی کی جس پر ایک بار نہیں دو بار نہیں بلکہ باربار دل دھک سے رہ گیا ۔ یہ ایک فیصلہ تھا ملالہ کو ختم کرنے کا۔ میں نے آرڈرز جاری کردئیے کہ میرے خیال میں ملالہ اسی قابل تھی۔ جس بندے کو بھیجا تھا وہ اپنا کام پورا کرکے واپس آگیا اور کامیابی کی نوید بھی سنا دی۔ لیکن شام کو نیوز چینلز سے پتہ لگا کہ گولی نشانے پر تو ضرور بیٹھی لیکن وہ مری نہیں۔ اسی لئے ہم لوکل گن استعمال نہیں اور امریکی اور دوسرے پاکستان دشمن ممالک کے مال کو پسند کرتے ہیں لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ شائدامریکہ ہمیں سپورٹ کرتا ہے حالانکہ بات صرف معیار کی ہے کہ لوکل گن سے اول تو نشانہ ہی ٹھیک نہیں لگتا اور لگ جائے تو بندہ نہیں مرتا۔ ستم یہ کہ اسے فوری طور پر علاج کے لئے بیرون ملک روانہ کردیا گیا۔ میرا تو دل دھک سے رہ گیا۔ کہ اگر بچ گئی تو ہم دونوں ہی مشہور ہو جائیں گے۔ میں تو ماشاءاللہ سے پہلے ہی خاصا مشہور تھا لیکن اسکی مشہوری کا تو رُخ ہی الگ ہوتا کہ اسکی مشہوری اور ہماری بدنامی میں وہ والا راست تناسب ہوتا جو عموما ریاضی کے فارمولوں میں پایا جاتا ہے۔ مطلب یہ کہ مجھے ریاضی کا بھی کچھ کچھ پتہ ہے کہ ہم طالبان بالکل ہی جاہل نہیں ہوتے۔ ایک دن خبر آئی کہ آپریشن کامیاب ہوگیا ہے اور وہ مکمل طور پر خطرے سے باہر ہے۔ یہ سُن کر دل دوسری بار دھک سے رہ گیا کہ اب تو یہ باہر بیٹھ کر ہمارے خلاف زہر اگلے گی اور ہماری بدنامی کا باعث بنے گی۔ کچھ عرصہ گذرا کہ خبر آئی ملالہ کو نوبل انعام کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔ یہ خبر سنتے ہی دل تیسری بار دھک سے رہ گیا۔ اور اس وقت کو پچھتانے لگا جب اسے قتل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ نظرانداز کردیتا تو آج زیادہ سے زیادہ آٹھویں جماعت میں ہوتی۔ لیکن اب تو۔۔۔ خیر بڑی دعائیں کی کہ پروردگار تیرے لئے ہی تو یہ سب کررہے ہیں تو کیوں مدد نہیں کرتا ، اب اسے نوبل انعام سے ہی محروم کردے ورنہ ہمارا تو کہیں ٹھکانہ نہیں ہوگا۔ آخر دعائیں رنگ لائیں اور اسے نوبل انعام نہیں ملا۔ آج اس دعا کو قبول ہوئے ایک سال ہو چلا تھا، میں نے سوچا کیوں نہ دعا کی سالگرہ منائی جائے کہ زندگی میں پہلی بار کوئی دعا قبول ہوئی تھی اور اسی لئے سب طالبان مجھے بہت پہنچا ہوا سمجھتے تھے۔ آپ لوگ یہ مت سوچیں کہ باقی طالبان بھائیوں کی دعائیں اگر قبول نہیں ہوتی تھیں تو ان کے کام کیسے ہوتے ہوں گے، میرے دوسرے طالبان بھائی شروع میں تو بہت دعائیں کرتے تھے لیکن جب مسلسل دعائیں رد ہوتی رہیں تو انہوں نے اس دعا کے چکر میں پڑنا ہی چھوڑ دیا کہ دعا کا نتیجہ تو پتہ نہیں کب نکلے، بندوق کا نتیجہ تو فوری نکلتا ہے۔ اس لئے اکثر کام ہم لوگ بندوق کے زور پر ہی نکال لیتے ہیں بلکہ اس طرح اللہ میاں کو ڈسٹرب نہ کرنے کا ثواب بھی ہمارے نام لکھا جاتا ہے جو ہمیں بہشت میں ضرور ملے گا۔ خیر تو دعا کی سالگرہ کے سارے انتظامات کرلئے سب طالبان بھائیوں کو بلالیا اور عین آخری وقت جب کیک پر چھری پھیرنے لگا تو کسی کمبخت نے ٹی وی آن کردیا جس پر ملالہ کو نوبل انعام ملنے کی خبر آرہی تھی۔ بس چھری ہاتھ میں رہ گئی اور میں سکتے میں، دل چوتھی بار دھک سے رہ گیا۔ ڈاکٹر میرے ساتھیوں سے کہہ رہا ہے کہ دل دھک دھک کرتے کرتے کام سے ہی چلا گیا ہے۔ اس عمر میں صرف دو بار دھک دھک کی اجازت ہوتی ہے زیادہ سے زیادہ تین بار لیکن یہ تو دھک دھک کی آخری گریبی بھی استعمال کرگیا ہے۔ یہ سُن کر میں نے سمجھا کہ آخری وقت ہے ۔ آخری خواہش کے طور پر لیپ ٹاپ آن کروایا اور یہ پیغام ٹائپ کروارہا ہوں۔ اردو محفل کے نام میرا آخری پیغام۔ آخری کے لفظ سے پریشان نہ ہوں میں نے اردو محفل پر مختلف ناموں سے آئی ڈیزبنائی ہوئی تھیں اور کافی ایکٹو رہتا تھا۔ وہ آئی ڈیز میرے بعد میرے دوسرے طالبان بھائی جاری رکھیں گے لیکن یہ گمنام پیغام خفیہ ذرائع سے بھجوا رہا ہوں۔ آخر میں جاتے جاتے آپ سے تو یہ بھی نہیں کہہ سکتا کہ اب جنت میں ملاقات ہوگی۔ ہاں اگر اللہ میاں نے بطور پکنک دوزخ کی سیر کی اجازت دی تو آپ کو دیکھ کر ہاتھ ضرور ہلاؤں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
ہاہاہا:ROFLMAO:۔
اگر اس کمانڈر کے مراسلے سے ڈر رہے ہیں تو اس سے تھوڑی بہت جان پہچان تو ہے ہی، میں اسے منع کردیتا ہوں کہ دوبارہ اس دھاگے میں نہ آئے۔:)
نہیں میرے محترم بھائی
ڈرتا تو صرف اللہ سے ہوں ۔
"یاد ماضی عذاب ہے یا رب "
غلطیوں سے بھرپور رہا ہے میرا ماضی اور اکثر ہی دل " دھک " سے رہ جانے والی کیفیت سے گزرتا رہا ہوں ۔
سچ کہنا عادت ہے ۔اور آپ جانیں ہی کہ سچ جہاں انسان کے لیئے نفع کا سبب وہیں " کم ظرف " کے ہاتھ آتے جگ میں رسوائی کا سبب ۔
بہت دعائیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
سرکار رانا جی۔۔۔ یار آپ جب بھی کبھی کبھار اپنے زنگ آلود قلم سے لکھتے ہو۔۔۔۔ ایسا زنگ اتارتے ہو کہ ذہن پر جما زنگ بالکل اتر جاتا ہے۔ اور طبیعت تروتازہ ہوجاتی ہے۔۔۔۔

ایک چھوٹی سی غلطی جس پر میں دھک سے رہ گیا ہوں۔۔۔ وہ یہ ہے کہ TFS میں مائیکروسافٹ کے Agile Template میں Task کا جو WorkFlow ہے۔ اس میں ایک نیا ٹاسک سیدھا New سے Close ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ :p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
نہیں میرے محترم بھائی
ڈرتا تو صرف اللہ سے ہوں ۔
"یاد ماضی عذاب ہے یا رب "
غلطیوں سے بھرپور رہا ہے میرا ماضی اور اکثر ہی دل " دھک " سے رہ جانے والی کیفیت سے گزرتا رہا ہوں ۔
سچ کہنا عادت ہے ۔اور آپ جانیں ہی کہ سچ جہاں انسان کے لیئے نفع کا سبب وہیں " کم ظرف " کے ہاتھ آتے جگ میں رسوائی کا سبب ۔
بہت دعائیں
سرکار نایاب سائیں۔ آپ ہمیشہ اوپر سے ہم غریبوں کو الفاظ کی مار مار کر نکل جاتے ہو۔ مجال ہے جو کبھی گرفت ہو سکے۔۔۔۔ اس بار بھی یہی۔ نہ سئیں نہ۔۔۔۔ اب کی بار کچھ عطا ہو۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اسی لئے ہم لوکل گن استعمال نہیں اور امریکی اور دوسرے پاکستان دشمن ممالک کے مال کو پسند کرتے ہیں لیکن لوگ سمجھتے ہیں کہ شائدامریکہ ہمیں سپورٹ کرتا ہے حالانکہ بات صرف معیار کی ہے کہ لوکل گن سے اول تو نشانہ ہی ٹھیک نہیں لگتا اور لگ جائے تو بندہ نہیں مرتا۔
ہاہاہہااااا۔۔۔۔ لاجواب۔۔۔۔

دعا کا نتیجہ تو پتہ نہیں کب نکلے، بندوق کا نتیجہ تو فوری نکلتا ہے۔ اس لئے اکثر کام ہم لوگ بندوق کے زور پر ہی نکال لیتے ہیں
ایک شعر بےاختیار یاد آگیا
جب کچھ نہ ملا ہاتھ دعاؤں میں اٹھا کر
پھر ہاتھ اٹھانے ہی پڑے ہم کو دعا سے

وحشی جملہ ہے یہ۔۔۔۔

ہاں اگر اللہ میاں نے بطور پکنک دوزخ کی سیر کی اجازت دی تو آپ کو دیکھ کر ہاتھ ضرور ہلاؤں گا۔
جملہ ادھورا ہے۔۔۔ اگر اس میں یہ دو لفظ ڈال دیں۔ تو تاثیر بڑھ جائے گی۔۔۔ "اگر ہاتھ ہلتا ہوا تو۔۔۔۔ ;)"
 

رانا

محفلین
"زنگ آلود قلم" ہاہاہاہا۔:ROFLMAO::ROFLMAO: لاجواب ترکیب استعمال کی ہے۔:):)

ایک چھوٹی سی غلطی جس پر میں دھک سے رہ گیا ہوں۔۔۔ وہ یہ ہے کہ TFS میں مائیکروسافٹ کے Agile Template میں Task کا جو WorkFlow ہے۔ اس میں ایک نیا ٹاسک سیدھا New سے Close ہو سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔ :p
یار آپ بڑے خوش قسمت ہیں جو TFS جیسے ٹولز پر کام کرتے ہیں ہماری کمپنی تو ہمیں VSS جیسی 15 سال پرانی چیزوں سے ہی باہر نہیں نکلنے دیتی۔:)
جب کچھ نہ ملا ہاتھ دعاؤں میں اٹھا کر
پھر ہاتھ اٹھانے ہی پڑے ہم کو دعا سے
زبردست! :)
 

نایاب

لائبریرین
سرکار نایاب سائیں۔ آپ ہمیشہ اوپر سے ہم غریبوں کو الفاظ کی مار مار کر نکل جاتے ہو۔ مجال ہے جو کبھی گرفت ہو سکے۔۔۔۔ اس بار بھی یہی۔ نہ سئیں نہ۔۔۔۔ اب کی بار کچھ عطا ہو۔
محترم خیال بھائی
چودہ پندہ کا سن ۔۔ عملیات کی کتاب ہتھے لگی ۔۔۔۔ہزار کوششوں کے بعد الو پکڑا ۔۔ جھٹکا کرتے اس کی گردن دھڑ سے الگ کی ۔ اس کا خون جمع کیا ۔ اس کے گوشت کو اک خاص طریقے سے آگ پر پکا اس کی چربی کشید کی ۔ اک پرانی قبر کے سرہانے بیٹھ اس چربی سے چراغ روشن کر اس کے خون کا دائرہ بنا " مہارانی " کو حاضر کرنے کا عمل شروع کیا ۔ چربی جلنے کی ناگوار بو قبرستان کا وحشت ناک آوازوں سے گونجتا سناٹا ۔۔ اچانک اک گھنگھرو چھنکنے کی آواز ڈھول کی تھاپ ۔۔ ایسے میں دل اک بار تو " دھک " سے رہ ہی جانا تھا ۔۔۔۔۔۔۔ سو رہ گیا ۔۔۔۔شکر اللہ کا بند نہیں ہوا " دھک " کر رہ جانے کے باوجود دھڑکتا رہا ۔۔۔۔۔۔ یہ الگ بات کہ آنکھیں نہ کھلیں میری ۔ کس نے چھنکائے گھنگرو کس نے دی ڈھول پہ تھاپ ۔۔۔۔۔۔۔ یہ اللہ ہی جانے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بس یہ حقیقت کھلی کہ " لفظ " زندگی رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
"زنگ آلود قلم" ہاہاہاہا۔:ROFLMAO::ROFLMAO: لاجواب ترکیب استعمال کی ہے۔:):)


یار آپ بڑے خوش قسمت ہیں جو TFS جیسے ٹولز پر کام کرتے ہیں ہماری کمپنی تو ہمیں VSS جیسی 15 سال پرانی چیزوں سے ہی باہر نہیں نکلنے دیتی۔:)

زبردست! :)
ہم تو خود اس سارے نظام کے کرتا دھرتا ہیں۔ سو گاہے گاہے نیو ٹیکنالوجیز پر شفٹ ہوتے رہتے ہیں۔ :)
 
Top