بشیر بدر کبھی یوں بھی آ مری آنکھ میں کہ مری نظر کوخبر نہ ہو

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
کبھی یوں بھی آ مری آنکھ میں کہ مری نظر کوخبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے مگر اس کے بعد سحر نہ ہو

وہ بڑا رحیم و کریم ہے تجھے یہ صفَت بھی عطا کرے
تجھے بھولنے کی دعا کروں تو مری دعا میں اثر نہ ہو

مرے بازوؤں میں تھکی تھکی ابھی محو خواب ہے چاندنی
نہ اٹھے ستاروں کی پالکی ابھی آہٹوں کا گزر نہ ہو

یہ غزل کہ جیسے ہرن کی آنکھ میں پھیلی رات کی چاندنی
نہ بجھے خرابے کی روشنی کبھی بے چراغ یہ گھر نہ ہو

وہ فراق ہو کہ وصال ہو تری یاد مہکے گی ایک دن
وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

کبھی دھوپ دے کبھی بدلیاں دل و جاں سے دونوں قبول ہیں
مگر اس نگر میں نہ قید کر جہاں زندگی کی ہوا نہ ہو

کبھی دن کی دھوپ میں جھول کے کبھی شب کے پھول کو چوم کے
یونہی ساتھ ساتھ چلیں سدا کبھی ختم اپنا سفر نہ ہو

مرے پاس مرے حبیب آ ذرا اور دل کے قریب آ
تجھے دھڑکنوں میں بسا لوں میں کہ بچھڑنے کا کبھی ڈر نہ ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا ہی اچھی غزل ہے، بشیر بدر کے خاص اسلوب کی آئنہ دار۔ مگر یہ شعر غزل میں ایسے محسوس ہوا جیسے گلاب بن کے مہک رہا ہے، اور چراغ بن کے جگمگا رہا ہے، لاجواب۔

وہ فراق ہو کہ وصال ہو، تری یاد مہکے گی ایک دن
وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا، جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

بہت شکریہ آپ کا ارسال فرمانے کیلیے۔
 
شکریہ!
 
عاطف بٹ

محفلین
کبھی یوں بھی آ مری آنکھ میں کہ مری نظر کوخبر نہ ہو
مجھے ایک رات نواز دے مگر اس کے بعد سحر نہ ہو
واہ، بہت ہی عمدہ غزل ہے۔
 
سید زبیر

محفلین
کبھی دھوپ دے کبھی بدلیاں دل و جاں سے دونوں قبول ہیں​
مگر اس نگر میں نہ قید کر جہاں زندگی کی ہوا نہ ہو​
واہ ۔ ۔ بہت عمدہ انتخاب​
 
کیا ہی اچھی غزل ہے، بشیر بدر کے خاص اسلوب کی آئنہ دار۔ مگر یہ شعر غزل میں ایسے محسوس ہوا جیسے گلاب بن کے مہک رہا ہے، اور چراغ بن کے جگمگا رہا ہے، لاجواب۔

وہ فراق ہو کہ وصال ہو، تری یاد مہکے گی ایک دن
وہ گلاب بن کے کھلے گا کیا، جو چراغ بن کے جلا نہ ہو

بہت شکریہ آپ کا ارسال فرمانے کیلیے۔
محمد وارث صاحب اس غزل میں دو طرح کے قافیوں کا مکس استعمال کیا گیا ہے۔ کیا یہ جائز ہے؟
 
Top