کبھی یہ آپ، کبھی تم، کبھی یہ تو کیا ہے

غالب کی زمین میں کچھ اشعار موزوں ہوگئے۔استاد محترم الف عین سے اصلاح کے بعد آپ کی خدمت میں پیش ہے۔


کبھی یہ آپ، کبھی تم، کبھی یہ تو کیا ہے
زبان غیر میں یہ بدتمیز you کیا ہے

"رگوں میں دوڑتے" پر روک کر مسز نے کہا
نہ چوس پائی اگر میں تو پھر لہو کیا ہے

نکاح چار ہوئے پھر بھی ڈھونڈتا ہے نئی
حرام خور! بتا دے کہ جستجو کیا ہے

وہ ساس بھی ہے کوئی ساس جو نگل نہ سکے
گلے میں ہی جو نہ اٹکی تو پھر بہو کیا ہے

Kitten ہے گود میں، شوہر ہے ان کے پیروں میں
خدا ہی جانے کہ اس گھر میں پالتو کیا ہے

مجھے پسند ہے جیسی بھی ہے امیر تو ہے
مقابلے میں کوئی اس کے خوبرو کیا ہے

خدا کا شکر کہ کافی ہے آمدن میری
وگرنہ ان دنوں شوہر کی آبرو کیا ہے
 
غالب کی زمین میں کچھ اشعار موزوں ہوگئے۔استاد محترم الف عین سے اصلاح کے بعد آپ کی خدمت میں پیش ہے۔


کبھی یہ آپ، کبھی تم، کبھی یہ تو کیا ہے
زبان غیر میں یہ بدتمیز you کیا ہے

"رگوں میں دوڑتے" پر روک کر مسز نے کہا
نہ چوس پائی اگر میں تو پھر لہو کیا ہے

نکاح چار ہوئے پھر بھی ڈھونڈتا ہے نئی
حرام خور! بتا دے کہ جستجو کیا ہے

وہ ساس بھی ہے کوئی ساس جو نگل نہ سکے
گلے میں ہی جو نہ اٹکی تو پھر بہو کیا ہے

Kitten ہے گود میں، شوہر ہے ان کے پیروں میں
خدا ہی جانے کہ اس گھر میں پالتو کیا ہے

مجھے پسند ہے جیسی بھی ہے امیر تو ہے
مقابلے میں کوئی اس کے خوبرو کیا ہے

خدا کا شکر کہ کافی ہے آمدن میری
وگرنہ ان دنوں شوہر کی آبرو کیا ہے
مزیدار مزیدار!!!
 
کبھی یہ آپ، کبھی تم، کبھی یہ تو کیا ہے
زبان غیر میں یہ بدتمیز you کیا ہے

زبانِ شاعرِ نوخیز، شُتر گربہ ہے
کبھی یہ آپ، کبھی تم، کبھی یہ تو کیا ہے
یہ سب گوارا، مگر یہ نیا خطاب ہے کیا
زبانِ غیر میں یہ بدتمیز you کیا ہے
 
Top