فرخ منظور
لائبریرین
'ایمان' کی کمزوری ہے اور کچھ بھی نہیں، کسی دلوں کے 'فتح' کرنے والے حکیم سے رابطہ کریں
حضور میں ایک عمومی بات کر رہا ہوں۔ ہمارے تو جناب فاتح الدین دوست ہیں۔ اب ان سے بڑا دلوں کو فتح کرنے والا حکیم کیا ہوگا۔

ہممم۔ بہت خوب انتخاب ، بہترین پسند ، خوب موقع پیش کرنے کا، خوبصورت لوگ خوب مکالمے ، پوری لڑی پر مباکباد ، ،۔بشمول جیہ ’’ صاحبہ ‘‘
خوب سمجھتی ہوں ۔۔۔ بقول غالب
اک چھیڑ ہے وگرنہ مراد امتحاں نہیں
شکریہ فرخ۔ کیا خوب گائکی ہے
اور میرا ڈرامے کے بارے میں صرف یہ کہوں گی۔ کہ
ہے دیکھنے کی چیز اسے بابار دیکھ۔ نصیر الدین شاہ کی ادا کاری ک،ال کی تھی۔ اب بھی جب غالب کا ذکر آتا ہے میرے پردہ ذہن پر نصیر الدین شاہ آ جاتے ہیں۔
مگر افسوس کہ گلزار نے بہت سے حقائق مسخ کر دئے ہیں ۔ جیسے کہ عارف کے لیے مشہور مرثیہ بیٹے کے لئے بتایا گیا ہے۔ یہ نواب جان کا کردار فرضی ہے
یقیناً یہ بات درست ہے کہ گلزار اور کیفی اعظمی (کیفی اعظمی کو شاید آپ بھول گئیں کہ دونوں ہی اس جرم میں برابر کے شریک ہیں) نے بہت سے حقائق مسخ کئے ہیں لیکن وہ ڈومنی کون تھی جسے عالم شباب میں اس مغل بچے یعنی مرزا غالب نے مار رکھا تھا؟