کب ہمیں‌ چھوڑ کے غم جاتے ہیں - رمزی آثم

عین عین

لائبریرین
کب ہمیں‌ چھوڑ کے غم جاتے ہیں
اشک ہی آنکھ میں‌ تھم جاتے ہیں

شام آتی ہے تو اُس گھر کی طرف
عادتا اپنے قدم جاتے ہیں

ہاتھ اٹھتا نہیں‌ دستک کے لیے
پائوں‌ دہلیز پہ جم جاتے ہیں

کیسی ویراں ہے تعلق کی سڑک
آپ جاتے ہیں‌ نہ ہم آتے ہیں

رمزی آثم
 

علی ساحل

محفلین
کب ہمیں‌ چھوڑ کے غم جاتے ہیں
اشک ہی آنکھ میں‌ تھم جاتے ہیں

شام آتی ہے تو اُس گھر کی طرف
عادتا اپنے قدم جاتے ہیں

ہاتھ اٹھتا نہیں‌ دستک کے لیے
پائوں‌ دہلیز پہ جم جاتے ہیں

کیسی ویراں ہے تعلق کی سڑک
آپ جاتے ہیں‌ نہ ہم آتے ہیں

رمزی آثم
 
Top