کتابستان ڈاٹ کام کا اجرا- www.kitaabistan.com

راشد اشرف

محفلین
درج ذیل کتب اسکین کی جاچکی ہیں، جلد اپ لوڈ کردی جائیں گی:

علی عباس حسینی حیات اور ادبی خدمات، ڈاکٹر تہمینہ اختر، ادارہ فکر جدید دہلی-1986
خطوط رشید احمد صدیقی، مرتب لطیف الزماں خاں، مجلس ادبیات مشرق کراچی-1988
انگریزی پر اردو کا اثر، ڈاکٹر عبدالرحمن براہوی، مقدرہ قومی زبان پاکستان-1997
جدیدیت کی سیر، تنقیدی مضامین، حیات اللہ انصاری،کتاب دان لکھنؤ-1987
نیا دور، شمارہ نمبر 71-72، ن م راشد نمبر
رفعت سروش شخصیت اور فن، رضیہ حامد، باب العلم پبلی کیشنز دہلی-1990
رفعت سروش بحیثیت نثر نگار، رضیہ حامد، باب العلم پبلی کیشنز دہلی-1990
سات تحریریں، مضامین، عبدالقوی دسنوی، لکھنو-1975
مجھے یاد ہے سب ذرا ذرا، عابدہ رحمانی، الفتح پبلشر راولپنڈی-2013
من کیستم، خودنوشت و تذکرے، مرزا محمد عسکری، لکھنؤ-1942
اردو ادب میں طنز و مزاح، ڈاکٹر وزیر آغآ، مکتبہ عالیہ لاہور-2007
دو ادیب، منٹو اور بیدی، وارث علوی، لاہور-سن اشاعت ندارد
عجائبات فرہنگ، سفرنامہ، یوسف کمبل پوش، مکتبہ عالیہ لاہور-1982
تحقیقی مضامین ،مالک رام، مکتبہ جامعہ دہلی-1984
رفقائے عظیم، تذکرے، میکس ایسٹ مین، پروفیسر محمد حامی الدین خان، آل پاکستان ایجوکیشنل کانفرنس بہ اشتراک موسسہ فرینکلن، کراچی-1963
دربار دربار، صدق جائسی، ایوان اردو کراچی-1979
 
راشد اشرف

محفلین
مارچ 2016: کتابیں جو اسکیننگ کے مرحلے میں ہیں:

خون رگ جاں، قابل اجمیری، مجلس یادگار قابل حیدرآباد دکن-1966
دیدہ بیدار، قابل اجمیری، مجلس یادگار قابل حیدرآباد دکن-1963
طالب علم‌ ڈائجسٹ، حیدرآباد سندھ، قابل اجمیری نمبر
مجلہ نخلستان راجھستان، قابل اجمیری نمبر اکتوبر 1986 تا مارچ 1987
قانونی قلم کاروں کا انسائکلو پیڈیا، عبدالقادر گوہر، دادرس پبلی کیشنز کراچی-2014
نامور ادیبوں اور شاعروں کے نایاب مضامین، شفیع عقیل، فکشن ہاؤس لاہور-2002
منتخب مزاح پارے، ضیاء ساجد، مکتبہ القریش لاہور-1989
جام جہاں نما اردو صحافت کی ابتدا، گربچن سنگھ، دہل-2011
آپ کا سعادت حسن منٹو، منٹو کے خطوط، ممبئی-2012
اردو ادب میں طنز و مزاح کی روایت، سمینار میں پیش کیے مقالوں کا مجموعہ، خالد محمود، دہلی-2012
 
بہت خوب ۔ ماشاء اللہ

اپنے الفاظ
(پاک و بھارت کی اردو کی کمیاب موضوعاتی کتابیں)​
کا خیال رکھیں۔ ہر الم غلم شامل نہ کریں کیونکہ اس کے لیے دوسری ویب سائٹس موجود ہیں ۔ اللہ تعالی ہمت اور توفیق سے نوازے۔
 
تاحال اسکین شدہ 160 کتابوں اور اپ لوڈ کردہ 100 کتابوں میں تمام ہی "کام" کی کتابیں ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
راشد اشرف صاحب !اللہ تعالیٰ آپ کے اس منصوبے کو دن دوگنی اور رات چوگنی کامیابی عطا فرمائے ۔ یہ اردو کی بہت بڑی خدمت ہے ۔ خصوصًا وہ لوگ جوپاک وہند سے دور دیگر ممالک میں رہتے ہیں اور اردو کتب تک رسائی نہیں رکھتے ان کے لئے تو کتابستان ایک بہت ہی بڑی نعمت ہوگی ۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ اپنے حفظ و امان مین رکھے اور صحت و تندرستی کی نعمت سے مالامال فرمائے۔ آمین!

مارچ 2016: کتابیں جو اسکیننگ کے مرحلے میں ہیں:

خون رگ جاں، قابل اجمیری، مجلس یادگار قابل حیدرآباد دکن-1966
دیدہ بیدار، قابل اجمیری، مجلس یادگار قابل حیدرآباد دکن-1963
طالب علم‌ ڈائجسٹ، حیدرآباد سندھ، قابل اجمیری نمبر
مجلہ نخلستان راجھستان، قابل اجمیری نمبر اکتوبر 1986 تا مارچ 1987

راشد بھائی ، ایک چھوٹا ساشکوہ آپ سے یہ ہے کہ قابل اجمیری کے شعری مجموعوں کی اشاعت کا شرف آپ نے ہمارے میٹھے والے حیدرآباد سے چھین کر غلطی سے کھٹے حیدرآباد کے حوالے کردیا ہے۔ :):):)
 
راشد اشرف

محفلین

کتابستان پر گوشہ مشفق خواجہ کا اجراء

پاک و بھارت کے ریسرچ اسکالز کے لیے پی ڈی ایف کی شکل میں اردو کی اہم کتب پر مشکل ویب سائٹ کتابستان ڈاٹ کام پر کئی ماہ کی مسلسل محنت کے بعد آج 17 اپریل 2016 کو گوشہ مشفق خواجہ کا اجراء کردیا گیا ہے۔

گوشے میں خواجہ صاحب سے متعلق 25 کتب و رسائل اور خواجہ صاحب پر ایک ایم فل کا تھیسس شامل ہے۔ خطوط کے مجموعے، کالمز کے مجموعے اور خواجہ صاحب کی شخصیت و فن سے متعلق کتب۔

لنک یہ ہے:

http://kitaabistan.com/books17.htm
 
نیرنگ خیال

جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔۔۔۔
 
کتابستان ڈاٹ کام کا اجرا

پاک و بھارت کی اردو کی کمیاب موضوعاتی کتابیں
تحقیق، خودنوشت، سفرنامہ، شخصی خاکہ و دیگر اصناف ادب پر مبنی کتب
ریسرچ اسکالرز اور عام قارئین کے لیے تحفہ

www.kitaabistan.com

ابتدائی طور پر مختلف اصناف ادب کی تقریبا" 100 کتابیں درج ذیل کیٹگریز میں اپ لوڈ کی جاچکی ہیں:

ناول
خوردنوشت / شخصیت
سفرنامہ، رپورتاژ
خاکہ، تذکرہ
تحقیق
ادب الاطفال- ناول
ادب الاطفال- کتابیں، مقالے
شکاریات
خطوط کے مجموعے
افسانے
فلم آرٹ موسیقی
کلاسک ادب
مزاح
شاعری
رسائل و جرائد اور ان سے انتخاب
متفرقات
گوشہ مشفق خواجہ

اردو زبان سے لگاؤ رکھنے والے چند پرخلوص احباب کے تعاون سےاسکیننگ منصوبے کے تحت پیش کردہ یہ کتابیں پی ڈی ایف فارمیٹ میں دستیاب ہیں جن کا بہ آسانی پرنٹ آؤٹ‌ لیا جاسکتا ہے۔ تمام پڑھے لکھے سنجیدہ احباب سے یہ درخواست کی جاتی ہے کہ براہ کرم ان کتابوں کو استفادے کے لیے ضرور ڈاؤن لوڈ کیجیے مگر کسی دوسری جگہ اپنے نام سے اپ لوڈ کرنے سے گریز کیجیے۔ امید ہے کہ آپ ہماری درخواست کو درخور اعتنا جانیں گے۔ یہاں موجود کتابوں کو بطور حوالہ کسی بھی استعمال کرنے کی صورت میں کتابستان ڈاٹ کام کا حوالہ ضرور دیجیے۔

کتابستان ڈاٹ کام ایک غیر تجارتی منصوبہ ہے البتہ ہم کتابوں کے حصول اور دیگر ضروری مراحل میں مالی معاونت کو بخوشی خوش آمدید کہیں گے۔ ہم اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ افراد کے نجی کتب خانوں کو بھی اپنی تحویل میں لے کر ان میں موجود کتابوں کو اسکین کیا جائے۔ اس سلسلے میں حال ہی میں کراچی کی ایک علمی و ادبی شخصیت نے تین ہزار کتب پر مبنی اپنا کتب خانہ ہمیں بطور عطیہ اسکیننگ کے لیے عنایت کیا ہے۔

ہم کتابستان ڈاٹ کام پر آپ کے لیے معیاری کتابیں مہیا کرنے میں کوشاں ہیں۔ سستے اور بازاری موضوعات مثلا گھٹیا ناول، سستے رومانی موضوعات وغیرہ ہمارے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔ ہم خالصتا اردو ادب کے فروغ کے لیے کام کررہے ہیں۔

کتابستان کا آئندہ منصوبہ:

کتابستان کا خصوصی تحفہ : گوشہ مشفق خواجہ جس میں مشفق خواجہ کے کالم، ان پر رسائل کے گوشے اور خطوط کے مجموعے شامل ہیں۔
مذکورہ گوشے کی کتابیں جلد پیش کی جائیں گی۔

Today, one can find a wide range of Urdu books online. Accessing them is very easy and they can also be downloaded for later reading. Because of this convenience and comfort, eBooks are replacing traditional books at a fast pace. Many people now carry around their libraries in their smartphones or laptops.

Kitabistsan's aim is to provide a wide range of Urdu books of URDU in various categories for free. We hope to benefit both common reader and research scholar by bringing books that are otherwise not easy to find in the electronic form online.

راشد اشرف

سر راشد اشرف صاحب! جزاک اللہ، شکریہ، عنایت، محبت۔
 
شکریہ وارث بھائی
کتابوں کے انتخاب میں کوئی مشورہ ہو تو ضرور دیجیے گا۔ ابھی تک تو خصوصا" انڈیا اور عموما پاکستان کے ریسرچ اسکالرز کی طرف سے موصول شدہ فرمائشوں کو سامنے رکھتے ہوئے کتابوں کا انتخاب کیا ہے۔
مشفق خواجہ پر کتابوں کی فرمائش اور ضرورت لوگوں کو سب سے زیادہ ہے۔

سر آپ جدید تنقید کے حوالے سے بھی کتب اپ لوڈ کیجیے۔
 
راشد اشرف

محفلین
خطوط کے کئی مجموعے کتابستان کے لیے اسکین کیے گئے ہیں، جن کی تفصیل یہ ہے:

مٹی کا قرض، ڈاکٹر سید امجد حسین، ڈاکٹر ظہور احمد اعوان نے پشاور سے شائع کی-2000

بخدمت جناب رئیس امروہوی، مرتب انیس شاہ جیلانی، فکشن ہاؤس لاہور-2015

علی سردار جعفری کے خطوط، مرتب خلیق انجم، بک ہوم لاہور-2003

سید انیس شاہ جیلانی کے خطوط، عبدالعزیز ساحر، ادارہ فروغ معارف نظامیہ میانوالی-2015

پریم چند کے خطوط، مرتب مدن گوپال، مکتبہ جامعہ دہلی-2011

ثمینہ راجہ کے خط، مرتب انیس شاہ جیلانی، فکشن ہاؤس لاہور-2017

مکاتیب گیلانی (مناظر احسن گیلانی)، مرتب منت اللہ گیلانی، مونگیر انڈیا-1972

پہلو نہ دکھے گا، خطوط کلیم عاجز، خدا بخش لائبریری پٹنہ-2004

نصف ملاقات، مظہر امام کے نام مشاہیر کے خطوط، ڈاکٹر امام اعظم نے دلی سے شائع کی-1994

مکتوبات کیانی (جسٹس ایم آر کیانی)، مرتب ڈاکٹر محمد بشیر حسین، کتاب خانہ دانشوراں لاہور-1976

مکاتیب مولانا عبید اللہ سندھی، ڈاکٹر ابو سلمان سندھی، المحمود اکیڈمی لاہور-1994

شاد اقبال، کرشن پرشاد اور علامہ اقبال کے خطوط، ڈاکٹر محی الدین قادری زور، اسٹیم پریس حیدرآباد دکن-1942

سخن دل نواز، مکاتیب خواجہ غلام السیدین، جامعہ نگر دہلی-1982
 
راشد اشرف

محفلین

کتابستان ڈاٹ کام پر ماہ اپریل 2017 کی اپ لوڈنگ
گوشہ مکاتیب کے تحت:

گوشہ مکاتیب کا لنک

Collection of Letters

درج ذیل کتابیں شامل کردی گئی ہیں:

مٹی کا قرض، ڈاکٹر سید امجد حسین، ڈاکٹر ظہور احمد اعوان نے پشاور سے شائع کی-2000
بخدمت جناب رئیس امروہوی، مرتب انیس شاہ جیلانی، فکشن ہاؤس لاہور-2015
علی سردار جعفری کے خطوط، مرتب خلیق انجم، بک ہوم لاہور-2003
سید انیس شاہ جیلانی کے خطوط، عبدالعزیز ساحر، ادارہ فروغ معارف نظامیہ میانوالی-2015
پریم چند کے خطوط، مرتب مدن گوپال، مکتبہ جامعہ دہلی-2011
ثمینہ راجہ کے خط، مرتب انیس شاہ جیلانی، فکشن ہاؤس لاہور-2017
مکاتیب گیلانی (مناظر احسن گیلانی)، مرتب منت اللہ گیلانی، مونگیر انڈیا-1972
پہلو نہ دکھے گا، خطوط کلیم عاجز، خدا بخش لائبریری پٹنہ-2004
نصف ملاقات، مظہر امام کے نام مشاہیر کے خطوط، ڈاکٹر امام اعظم نے دلی سے شائع کی-1994
مکتوبات کیانی (جسٹس ایم آر کیانی)، مرتب ڈاکٹر محمد بشیر حسین، کتاب خانہ دانشوراں لاہور-1976
مکاتیب مولانا عبید اللہ سندھی، ڈاکٹر ابو سلمان سندھی، المحمود اکیڈمی لاہور-1994
شاد اقبال، کرشن پرشاد اور علامہ اقبال کے خطوط، ڈاکٹر محی الدین قادری زور، اسٹیم پریس حیدرآباد دکن-1942
سخن دل نواز، مکاتیب خواجہ غلام السیدین، جامعہ نگر دہلی-1982
تبرکات آزاد، مولانا غلام رسول مہر، شیخ غلام علی اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، اول 1959، دوم 2013
نقش آزاد، مولانا غلام رسول مہر، شیخ غلام علی اینڈ سنز پرائیویٹ لمیٹڈ، اول 1959، دوم 2013
 
Ali mujtaba 7

لائبریرین
کیا میں بھی اس ویب سائٹ کیلئے ٹارزن کی کچھ کہانیاں سکین کرکے دے سکتا ہوں
 
Top