کتابوں کا اتوار بازار ۔ تین فروری 2013

سید زبیر

محفلین
پیارے راشد اشرف ! بہت زبردست کام کیا ہے ہم نے تو یقینا ساٹھ سال گھاس ہی کاٹی ہے ۔آپ نے وہ کام کیا ہے جو اداروں کو کرنا تھا آپ نے یہ اثاثہ نیٹ پر لا کر محفوظ کردیا ۔شاید اسی وجہ سے ڈاکٹر معین الدین عقیل آپ سے رابطہ میں ہوں ان کا شوق بھی دیدنی ہے
بہت خوش رہیں اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے (آمین)
 

راشد اشرف

محفلین
پیارے راشد اشرف ! بہت زبردست کام کیا ہے ہم نے تو یقینا ساٹھ سال گھاس ہی کاٹی ہے ۔آپ نے وہ کام کیا ہے جو اداروں کو کرنا تھا آپ نے یہ اثاثہ نیٹ پر لا کر محفوظ کردیا ۔شاید اسی وجہ سے ڈاکٹر معین الدین عقیل آپ سے رابطہ میں ہوں ان کا شوق بھی دیدنی ہے
بہت خوش رہیں اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے (آمین)

بہت شکریہ جناب۔ لگے ہاتھوں یہ لنکس بھی دیکھتے چلیے، یہ انٹرنیٹ پر پاک و ہند سے شائع ہوئی اردو خودنوشت آپ بیتیوں کا سب سے بڑا ریکارڈ تسلیم کیا جاتا ہے، دو برس سے مرتب کررہا ہوں، اس کا محرک پی ایچ ڈی کا ایک وہ مقالہ تھا جس میں مصنف نے یہ دعوی کیا تھا کہ اردو میں لکھی گئی خودنوشتوں کی تعداد 400 ہے، خیال آیا تھا کہ آنے والے وقت میں اس موضوع پرکام کرنے والوں کو فائدہ پہنچایا جائے، یہ لنکس خاکسار کی غیر منفعتی ویب سائٹ کے ہیں:


http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-1/
http://www.wadi-e-urdu.com/urdu-autobiographies-part-2/
 

راشد اشرف

محفلین
مولانا ماہر القادری عاشق رسول (ص) تھے، امید ہے کہ فاران کے ماہر القادری نمبر سے مذکورہ بالا پیش کیے گئے انتخاب کو پسند کیا جائے گا، پرچے میں سے جسٹس تقی عثمانی صاحب کا ایک مضمون بھی شامل کیا گیا ہے
تلمیذ الف عین نبیل
 

تلمیذ

لائبریرین
آپ کااس مرتبہ کا اتوار بازار کا دورہ تو بےحد خوب رہا۔ ساری کتابیں ایک سے بڑھ کر ایک ہیں جناب۔
'بزم خوش نفساں' مکمل کتاب بھی پی ڈی ایف کی صورت میں نیٹ پت آچکی ہے۔
 

تلمیذ

لائبریرین
پیارے راشد اشرف ! بہت زبردست کام کیا ہے۔ ہم نے تو یقینا ساٹھ سال گھاس ہی کاٹی ہے ۔آپ نے وہ کام کیا ہے جو اداروں کو کرنا تھا آپ نے یہ اثاثہ نیٹ پر لا کر محفوظ کردیا ۔ بہت خوش رہیں اللہ آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے (آمین)

محترم سید زبیر صاحب، میں آپ سے سو فیصدی متفق ہوں اور بالکل یہی جذبات رکھتا ہوں۔
راشد اشرف صاحب اس ضمن میں بہت کام کررہے ہیں۔ جس کے لئے ان کی جتنی سائش بھی کی جائے، کم ہے۔ اللہ تعالے صحت و تندرستی کے ساتھ ان کا حوصلہ و ہمت جوان رکھے۔ آمین!!
 
Top