راشد اشرف
محفلین
دلی کی ٹکسالی زبان کے امین، صاحب طرز نثر نگار ملا واحدی دہلوی 17 مئی 1888 کو پیدا ہوئے اور تقسیم کے بعد کراچی میں 22 اگست 1976 کو جان، جان آفریں کے سپرد کی۔ آپ کی ایک یادگار کتاب "تاثرات" ہمدرد اکیڈمی کراچی سے 1970 میں شائع ہوئی تھی۔ کل 384 صفحات پر مشتمل اس کتاب کے مزید حصے بھی شائع ہونے تھے لیکن ایک مصدقہ اطلاع کے مطابق ایک ہی جلد زیور طبع سے آراستہ ہوپائی۔ مذکورہ کتاب ہند سے تعلق رکھنے والے ہمارے کرم فرما جناب عبدالمتین منیری کو اپنی لائبریری کے لیے ایک عرصے سے درکار تھی اور ان کے علاوہ کئی اور احباب بھی اس کے متمنی تھے۔
ملا واحدی دہلوی کے داماد اور معروف ناول نگار جناب قیسی رام پوری مرحوم کے نواسے ہمارے عزیز دوست جناب حسن عادل کو تاثرات کا ایک نسخہ خوش قسمتی سے کراچی میں واقع پرانی کتابوں کے اتوار بازار سے حال ہی میں ملا جسے راقم نے اسکین کرکے انٹرنیٹ پر شامل کردیا ہے۔
اس مرتبہ کے اتوار بازار کے احوال میں مذکورہ کتاب احباب کی خدمت میں تحفتا" پیش کی جارہی ہے، سافٹ لنک یہ ہے:
گر قبول افتد زہے عزوشرف
تاثرات کی پی ڈی ایف فائل کے آخر میں جناب احمد حسین صدیقی کی "دبستانوں کا دبستان" نامی کتاب سے ملا واحدی دہلوی کا تذکرہ معہ تصویر بھی شامل کردیا ہے۔