Rashid Ashraf
محفلین
اعجاز صاحب!
معافی چاہتا ہوں، کبھی کبھی سامنے کی بات یاد نہیں رہتی
آپ کا نام تو ہے ہی، لیکن آپ کا مضمون بھی تو کمال کا ہے۔
اس مرتبہ اتوار بازار سے ملنے والی ایک کتاب "جگن ناتھ آذاد۔فکر و فن" (دلی سے شائع ہوئی) کے دیباچے میں رحمت اللہ صاحب کا ذکر بھی دیکھا، مرتب نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ آپ نے بھی کیا خوب شخصیت سے متعارف کروایا، جزاک اللہ
یہ فرمائیے کہ کیا رام لعل کی خودنوشت کوچہ قاتل کا دوسرا حصہ بھی شائع ہوا تھا، میرے خیال سے ایک ہی حصہ ہے۔کوچہ قاتل پر پہلا حصہ لکھا ہوا ہے۔
کسی ہندوستانی جریدے میں حال ہی میں پڑھا کہ رام لعل نے کسمپرسی میں انتقال کیا تھا، کیا یہ بات درست ہے ؟
ہمارے یہاں کرنل محمد خان کو ان کے بیٹے نے آخری عمر میں گھر سے نکال دیا تھا
یہی حال مرزا ادیب کا بھی ہوا تھا، آخری عمر میں بہت پریشان رہے
لیکن کسمپرسی والی بات کہاں تک سچ ہے، اس بارے میں جاننا چاہتا ہوں، رام لعل ریلوے کی ملازمت سے ریٹائر ہوئے تھے، مالی حالت ایسی دگرگوں بھی نہ رہی ہوگی۔
واللہ اعلم