بافقیہ
محفلین
حیدر آباد، دہلی اور کلکتے تینوں شہر گھومے ہیں۔ اگر پتہ ہوتا تو ضرور چکر لگاتا۔اور کلکتہ میں کالج سٹریٹ کے اتوار بازار کو تو بھول ہی گیا۔ میرے خیال میں اب بھی لگتا ہو گا جب کہ میں کلکتہ کو 1979 میں ہی چھوڑ دیا تھا
ایک صاحب علم نے بتایا تھا کہ حیدر آباد میں ایک مرتبہ راستے پر چنے خریدے تھے ۔ ایک پرانا بوسیدہ سا کتابی صفحہ تھا ۔ سرسری نظر کی تو معلوم ہوا کہ مخطوطہ ہے۔ تحقیق کی تو پتہ چلا تیسری صدی کا مصنف کے ہاتھ کا لکھا مخطوطہ تھا۔
ایسی ہزاروں نادر کتابیں اور مخطوطات ٹھیلے والوں کو ٹھیکریوں کے دام بیچے گئے۔ برصغیر کے کئی شہروں میں پیش آئے ایسے اندوہ ناک واقعات کا تذکرہ اہل علم بیان کرتے ہیں۔