کتابوں کی آخری شکل کے سلسلے میں

الف عین

لائبریرین
لائبریری میں بہت سے ارکان فعّال ضرور ہیں لیکن میں پھر اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ ہم اب ببھ انتشار کے شکار ہیں اور آرگنائزیشن اب تک نہیں ہو سکا۔ مہوش نے کتابوں کی آخری شکل کے لئے کافی مشورے دئے تھے بلکہ کئ کتابیں ہی نہیں، محض ایک ایک افسانے ،کی بھی ای بک بنا چکی تھیں۔ اگرچہ خدا ان کو جلد صحت دے، لیکن یہ کام ایک فردِ واحد کا نہیں ہے۔ ٹائپ کرنے کے بعد ان کی پروف ریڈنگ ہونی ہے اور پھر ای بک بننی ہے،۔ اور اس کا بھی اب تک فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ کس فانٹ میں ہوں اور کس فارمیٹ میں۔ موجودہ صورتِ حال کے مطابق کئی کتابیں ٹائپ ہو چکی ہیں اور بھلا دی گئ ہیں۔
میرے علم کے مطابق یہ کتابیں اپنا آخری روپ دیکھنے کی منتظر ہیں:
دیوان۔ ناصر کاظمی
حرا کی روشنی: شرف الدین ساحل
دئے کی آنکھ: مقبول عامر
دستِ صبا
نقشِ فریادی: فیض
تلخیاں: ساحر
شام شفق تنہائ: خالد علیم
زاویہ:؟؟
فردوسِ بریں: شرر
اور اقبال کی کتابیں۔
مزید یہ کہ جیسا کہ پہلے بھی لکھ چکا ہوں، محض یہاں محفل میں پوسٹ کرنے سے سوائے اس کے کوئ اور مقصد حل نہیں ہوتا کہ ارکان جلدی جلدی دو ہزاری اور پنج ہزاری منصب پا جائیں۔ میرے پاس بھی کئے کتابیں تیزی سے مکمل ہو رہی ہیں لیکن ان کو آن لائن اس طرح پوسٹ ہونے میں بہت وقت کا زیاں ہوتا ہے۔ ادھر دو دن تو میں نے براڈ بینڈ کنیکشن والے سسٹم پر جا کر شام، شفق ۔۔۔ مکمل کی۔ سرور بھائی نے اپنی چار کتابیں بھیج دی ہیں۔ اسلوبیاتی تنقید پر دو کتابیں میرے پاس موجود ہیں۔ یہ سب ان پیج فائلیں ہیں جنھیں کنورٹ کر کے اصلاح کرنا ہے۔
چنانچہ اب ضرورت ہے کہ ایک ٹیم ہو پروف ریڈنگ کے لئے۔ اور اس میں سارے اراکین کام کر ہی سکتے ہیں۔ ہر صورت میں ضروری نہیں کہ اصل کتاب بھی موجود ہو، لیکن ضرورت ہونے پر یہ معاملہ ڈسکس کیا جا سکتا ہے، جیسا میں نے دیوان کے بارے میں وہاب اعجاز سے کچھ مصرعوں کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تھا (لیکن اب تک اس کا جواب نہیں ملا۔)۔ ٹائپ کرنے والے ہی جواب دے سکتے ہیں۔ کام تو میرے پاس بہت ہے ، لیکن اب کیا مقبول عامر کو لے لوں۔ مگر وہی کاپی پیسٹ کر کے فائل بنانی ہوگی۔ اس لئے ایک بات یہ بھی یہاں لکھ دوں کہ بہتر ہو کہ ٹائپ کرنے والے مواد اپنے پاس محفوظ بھی رکھیں اور فائل کی ایک کاپی اس فورم کے انچارج کو بھیج دی جائے۔ یہ بھی بہتر ہو کہ ہر زمرے کا ایک لیڈر مقرر کیا جائے، شاعری کے لئے میں ہی ذمّہ داری قبول کرنے کے لئے تیّار ہوں۔ مختصر یہ کہ
1۔ ارکان اپنی فائلیں بنائیں اور مکمل ہونے پر انچاعج کو بھیج دیں۔
2۔ ایک ٹیم ہو زمروں کے حساب سے پروف ریڈنگ کی: شاعری، (بشمول غالبیات، اقبالیات)، نثر (تنقید، اور مختلف اصناف)، نثر (فکشن)، مذہبیات اور ایک اور متفرّقات کے لئے ٹیمیں کافی ہوں گی۔ اگر ٹیمیں نہ بھی ہوں تو کم از کم ان کے لئے ارکان چن لئے جائیں۔ بلکہ چلئے سب لوگ خود ہی والنٹئر کریں۔ باذوق اور قیصرانی اس سلسلے میں کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔ باذوق فکشن لے لیں کہ وہ افسانہ نگار واقع ہوئے ہیں۔ لیکن یہ میرا مشورہ ہے محض۔
دوسری ان کو آخر شکل دینے کی۔ اس کے لئے ٹیم بہتر ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
فورم پر ایک وکی موجود ہے۔ کتب اس پر چپکا دینے میں کیا حرج ہے؟ یہ ebooks کا چکر تو فورم کے جریدہ جیسا ہے، نہ کبھی ہو گا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ای بکس کے لیے کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل اور پی ڈی ایف کی تجاویز ہیں۔ اگر وہاں فونٹ مختلف ہوا تو پھر ان کو ای بک بنانے کے بعد بھی پروف ریڈنگ کی ضرورت پڑے گی :(
غلام
 
Top