کتابوں کی ویب سائٹ

شکاری

محفلین
میں ایک ویب سائٹ بنانا چاہتا ہوں کتابوں کی جس کے لیے میں نے ورڈپریس کو سلیکٹ کیا ہے اور ہر کتاب کا ایک چھوٹا سا ریویو اردو رومن میں پوسٹ کرکے ڈاؤن لوڈ لنک دینے کا ارادہ ہے۔

ویٹ سائٹ بنانے کا مقاصد
1 - فوری طور پر انٹرنیٹ پر موجود کتابون کو ایک جگہ اکٹھا کرنا چاہیے وہ تصویری فارمیٹ کی پی ڈی ایف ہو یا یونی کوڈ کی۔

2- رومن اردو میں ریویو پیش کرنے کا مقصد گوگل ایڈسن کے ذریعہ آن لائن انکم ہے۔

مزید اس کے لیے آپ لوگوں سے مشورہ چاہیے۔ کیا رومن اردو استعمال سے گوگل ایڈسن پر فرق پڑے گا؟؟
 

دوست

محفلین
رومن اردو کے کئی فورمز بھی موجود ہیں جو ایڈسینس لگاتے ہیں۔ لیکن میری معلومات کے مطابق یہ بہت اچھی ایڈسینس انکم جنریٹ نہیں کرسکتے۔
 

عبدالرؤف

محفلین
میرے خیال سے ہر پوسٹ میں رومن اردو کے ساتھ ساتھ، اگر تصویری اردو، یونی کوڈ اردو اور انگریزی ترجمہ بھی شامل ہوگا تو گوگل سرچ میں آپ کے صفحات زیادہ بارنظر آنے کے چانسزز بڑھ جائیں گے۔
 
عبدالرؤف کا مشورہ درست ہے۔ در اصل رومن اردو اور کتابی بلاگوں پر ایڈسینس کو چارم پکڑنے میں ہی مہینوں، اور بعض وقت سالوں درکار ہوتے ہیں۔ دوسری بات یہ کہ کتابوں کے لئے جس قدر بلاگ اور سائٹس پہلے ہی موجود ہیں اس کی باعث آپ کے بلاگ کا کسی اور کو فائدہ ہو نہ ہو مگر آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
اس کے لئے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ انگریزی کا کوئی ایسا مضمون چن لیا جائے جس پر آپ کا مطالعہ وسیع بھی ہو اور آپ اس کے لئے روز کچھ نہ کچھ لکھ بھی سکیں۔ اس سے آپ کو اور وزٹر کو یکساں فائدہ ہوگا۔
باقی جیسا آپ مناسب سمجھیں۔
 
Top