کتابیں، مطالعہ اور شوق

پاکستان میں کہا جاتا ہے کہ کتاب دوستی دم توڑتی جا رہی ہے ، تاہم حقیقت تو یہ ہے کہ اب بھی یہاں ایسے افراد کی کمی نہیں جو کتابوں سے عشق کرتے ہیں، جب ہی تو ڈائجسٹ، کتابیں، ناولز، لائبریریاں اور دیگر بند ہونے کی بجائے پھل پھول رہے ہیں۔ اس فوٹو البم میں اسی حوالے سے ایک جائزہ پیش ہے۔بہ شکریہ ڈان اردو

a.jpg
 
ملائکہ

محفلین
یہ بات تو واقعی درست ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد کتابیں پڑھنے کو ترجیع دیتی ہے۔۔۔ اگر بچپن میں کتابیں پڑھنے کی عادت ہوجائے تو پھر نہیں چھوٹتی یہ عادت:)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
پاکستان سے کتابیں منگوانے کا کوئی محفوظ طریقہ ہو تو بتائیے۔
یاپھر کسی ایسے کتب فروش یا ناشر کا ای۔ میل دیجیے جن پر
ہر طرح سے اعتبار کیا جا سکتا ہو۔ ہندوستا ن کے کچھ ناشر اور
کتب فروش بڑے بدنام ہیں۔ اس لیے احتیاط لازم ہے۔
 
زبیر مرزا

سنگِ میل کی ویب سائٹ کا لنک درج ذیل ہے اور اس سلسلے میں راشد اشرف صاحب آپ کی بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں
http://www.sang-e-meel.com/
 
پاکستان سے کتابیں منگوانے کا کوئی محفوظ طریقہ ہو تو بتائیے۔
یاپھر کسی ایسے کتب فروش یا ناشر کا ای۔ میل دیجیے جن پر
ہر طرح سے اعتبار کیا جا سکتا ہو۔ ہندوستا ن کے کچھ ناشر اور
کتب فروش بڑے بدنام ہیں۔ اس لیے احتیاط لازم ہے۔
اور ہندوستان سے کتابیں منگوانے کا محفوظ طریقہ کیا ہے ؟ کتنی مدت میں کتاب حاصل ہو سکتی ہے ؟
 
Top