بہت شکریہ عثمان رضا صاحب۔ میں نے بھی تقریباً ایک ماہ قبل یہیں سے ڈاؤن لوڈ کر کے ان چھ پی ڈی ایف فائلوں کو اکٹھا کر کے ایک فائل کی شکل دی تھی کہ ایک فائل کو سنبھالنا آسان ہوتا ہے۔
یہ رشید حسن خان کی لکھی ہوئی کتاب "اردو کیسے لکھیں (صحیح املا)" ہے اور
اسی کتاب کا ایک حصہ، جو "ہمزہ" کے درست استعمال کے متعلق تھا، جویریہ صاحبہ نے ٹائپ کر کے محفل پر ارسال کیا تھا۔
اس کتاب کو انڈین منسٹری آف کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام چلنے والے ادارے
C-DAC (سینٹر فار ڈیویلوپمنٹ آف ایڈوانسڈ کمپیوٹنگ) کے ذیلی پراجیکٹ
PRAC (ریسورس سینٹر برائے اردو، سندھی، کشمیری و عربی) نے برقیایا ہے۔ شاید اعجاز اختر صاحب ان سے رابطہ کر کے اس کتاب کی ان پیج فائلیں حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوں تا کہ اس مفید کتاب کو یونی کوڈ شکل میں انٹرنیٹ پر رکھا جا سکے یا کم از کم اس ادارے کو اس بات پر ہی آمادہ کر سکیں کہ وہ خود اپنی ویب سائٹ پر ہی اسے یونی کوڈ میں رکھ دیں کہ کسی لفظ کی درست املا کے لیے براہ راست تلاش کی جا سکے۔
اس کتاب کے علاوہ بھی کچھ کتب انہوں نے شاید ان پیج میں ہی لکھ کر پی ڈی ایف کی شکل میں اپنی سائٹ پر ڈاؤن لوڈ کے لیے مہیا کی ہوئی ہیں۔ ان بای کتب کے ممتعلق بھی اس ادارے سے یہی درخواست کی جا سکتی ہے کہ فلاحِ عامہ کے لیے انہیں یونی کوڈ میں پیش کریں۔