کتاب برقیانے کے طریقے

الشفاء

لائبریرین
اراکینِ لائبریری

محب علوی مقدس سید عاطف علی اوشو صابرہ امین الشفاء عبدالصمد چیمہ

کیا آپ بتانا پسند کریں گے کہ آپ سب ریختہ سے متن کیسے لیتےہیں اور کہاں اور کیسے ٹائپ کرتے ہیں۔
میں تو ریختہ سے پرنٹ اسکرین کا بٹن دبا کر نقل کر کے ایم ایس ورڈ میں چسپاں کرتا ہوں، پھر اطراف سے فالتو میٹریل ہٹا کر صرف متن رہنے دیتا ہوں۔ پھر اس کو بڑا کر کے، کہ پڑھنے کے لائق ہو جائے، ٹائپ کرنا شروع کرتا ہوں۔ پھر جوں جوں ٹائپ کرتا جاتا ہوں، نیچے تصویری متن کو کروپ (Crop) کرتا جاتا ہوں۔ عموماً ایک صفحے کو ایک ہی دفعہ کروپ کرنے کی نوبت آتی ہے۔ صفحے کا حجم اے-4 رکھتا ہوں اور چاروں اطراف سے مارجن 0.1 رکھتا ہوں تاکہ متن ٹائپ کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ جگہ مل سکے۔

آپ کا طریقہ واردات جاننے کا متمنی ہوں۔
ایک ونڈو میں کتاب کا صفحہ کھول لیتے ہیں اور دوسری ونڈو میں محفل کا صفحہ جہاں ٹائپ کرنا ہوتا ہے کھول لیتے ہیں اور اس کو مطلوبہ سائز میں منی مائز کر کے کتاب والے صفحے کے اوپر رکھ کر نیچے دیکھتے جاتے ہیں اور اوپر ٹائپ کرتے جاتے ہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
میں نے اب یہ طریقہ اپنایہ ہے، 24 انچ کی سکرین ہے۔ دائیں طرف ایم ایس ورڈ اور بائیں جانب ریختہ کا صفحہ اور با آسانی ٹائپ کر لیتا ہوں۔
 
Top