السلام علیکم
محترم الف عین صاحب ، آپ نے تو کافی جلدی کی ، جبکہ اس لائیبریری سائیٹ سے متعلق کچھ اہم تفصیلات اور اس کا تعارف میں یہاں لگانے ہی والا تھا۔ خیر کوئی بات نہیں کہ آپ نے سائیٹ کا لنک دیا اور عندلیب صاحبہ نے دوسرے فورم پر موجود سائیٹ کے تعارف کا ۔۔۔ آپ دونوں کا شکریہ۔
جہاں تک کتاب و سنت ڈاٹ کام کے کرتا دھرتا کی بات ہے ، یہ ذمہ داری بہرحال میں نے اٹھائی نہیں ہے ، بلکہ اس کے پسِ پشت لاہور کا ایک دینی اشاعتی ادارہ ہے جس کا دینی مجلہ "محدث" کم و بیش چالیس برسوں سے جاری و ساری ہے۔
البتہ ویب کی دنیا کے اپنے تجربات و مشاہدات کے سہارے میں نے تکنیکی اور دیگر مشورے ضرور دئے ہیں۔
جیسا کہ اردو محفل ہی کے ذیلی فورم
اردو جملہ سپورٹ اور محفل کی اردو لائیبریری کے متعلقہ تھریڈز سے استفادہ کی جانب توجہ دلائی۔
یوں کتاب و سنت ڈاٹ کام اردو جملہ ہی کے سہارے تخلیق کی گئی ہے۔
یہاں محفل پر کتاب و سنت ڈاٹ کام کے ایک نمائیندہ موجود ہیں ، میری ان سے درخواست رہے گی کہ وہ اس ضمن میں اپنے وہ تجربات بھی شئر کریں جو انہوں وقتاً فوقتاً مجھے چیٹنگ/ایمیل میں بتائے تھے۔
برادر ابن حسن سے میری ادباً گذارش ہے کہ براہ مہربانی اس قدر جلد بازی سے فیصلہ نہ سنائیں۔
پہلے پوری سائیٹ کا تفصیلی معائینہ کر لیں۔ جملہ سافٹ وئر کی بعض خصوصیات کے سہارے یہ ممکن ہے کہ ہم صفحۂ اول پر سائیٹ پر اَپ لوڈ کی گئیں تازہ ترین کتب (recently uploaded books) کے نام ظاہر کر سکیں۔
اب یہ اتفاق کی بات ہے کہ سائیٹ ویب ماسٹرز نے ایک ہی وقت میں کئی کتب ایسی اَپ لوڈ کر دیں جو سائیٹ کے ایک خاص سیکشن "
تقابل مسالک" سے تعلق رکھتی ہیں۔
جس طرح تبلیغِ دین میں "
تقابل ادیان (Comparative Religions)" ایک مستقل و اہم موضوع کی حیثیت رکھتا ہے (کہ جس کے معروف مبلغین میں
احمد دیدات ،
ذاکر نائک ،
بلال فلپس وغیرہ کے نام آتے ہیں) ۔۔۔ اسی طرح دورِ حاضر میں اسلام کے مختلف مروجہ مسالک و فرقہ جات کی تفصیل ، ان کے فوائد و نقصانات ، ان کی اہمیت و افادیت ، ان کی تاریخ و جغرافیہ ۔۔۔۔ وغیرہ کا مطالعہ ایک ناگزیر امر ہے۔
یہ درست ہے کہ ہمیں بعض مسالک کے افکار و نظریات سے ممکنہ اختلاف ہو سکتا ہے مگر بہرحال یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ مطلقاً اس موضوع "
تقابلِ مسالک" کی اہمیت ، موزونیت اور افادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا !
برادرم نبیل نے دو سوالات اٹھائے ہیں۔
پہلے سوال پر مجھے تعجب ہے۔ معاف کیجئے۔ بھائی ! پہلے ہی ہم نیٹ پر اردو ویب سائیٹس ، فورمز ، بلاگز وغیرہ کی کمی کا رونا روتے رہتے ہیں ۔۔۔۔ اب ایسے میں کچھ نئی اردو سائیٹس منظر پر آئیں تو ۔۔۔۔۔ تو ؟؟
ہمیں تو تعجب کے اظہار کے بجائے خوش ہونا چاہئے کہ چلو اسی بہانے نیٹ پر اردو کی ترقی و ترویج کا سلسلہ جاری ہے۔ کیا ہوا جو ہمیں فلاں فلاں نظریے یا فلاں فلاں فلسفے سے اختلاف ہو ۔۔۔۔ کام تو بہرحال "اردو" میں ہو رہا ہے ۔۔۔۔ وہ "اردو" جس کو نیٹ پر پہچان دلانے میں
اردو محفل کا بڑا کردار رہا ہے !
اور جہاں تک اس دوسرے سوال کی بات ہے ۔۔۔۔
اس طرح کی تو پہلے ہی بہت سی سائٹس موجود ہیں جہاں ایک ہی طرح کا مواد پڑا ہوا ہے۔
بھائی ! بےشک ایسی بہت سی سائیٹس ہیں مثلاً منہاجین فاونڈیشن ، غامدی گروپ ، رضا لائیبریری ، ختم نبوت تحریک ، آسان قرآن تحریک وغیرہ وغیرہ کی اپنی کتب کی سائیٹس ہیں اور ہم سبھی کو علم ہے کہ یہ کس کس مکتبِ فکر کی نمائیندگی کرتے ہیں۔ اب ایسے میں ایک اور مکتبِ فکر یا تحریک کی سائیٹ سامنے آئے تو ہم اردو والوں کو تنگ ذہنی کے بجائے وسعتِ ظرفی و کشادہ قلبی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی سائیٹ کا استقبال کرنا چاہئے کہ ۔۔۔۔
چراغ سے چراغ جلتے ہیں تو نیٹ پر "اردو" کا اجالا ہوتا ہے !!
رہ گئی یہ بات کہ ۔۔۔۔۔
دیگر اردو لائیبریری سائیٹس کے موازنے میں
کتاب و سنت ڈاٹ کام کی کیا خصوصیات یا افادیت ہے ۔۔۔۔ تو بہتر ہے کہ یہ بات متعلقہ سائیٹ کے وہی نمائیندہ بیان فرمائیں جن کا ذکر میں اوپر کر چکا ہوں۔