کتاب ٹائپنگ - تجاویز و مشورے

محفل پر کتابوں کی ٹائپنگ اب زور و شور سے جاری ہے اور مختلف لوگ کتابیں ٹائپ بھی کر رہے ہیں اور کروا بھی رہے ہیں۔ چند تجاویز اور مشورے اس دھاگے میں جمع کیے جائیں گے تاکہ کوئی بھی انہیں دیکھ کر کام کے معیار کو برقرار رکھ سکے۔
کتابوں کے صفحات نمبر انگریزی میں رکھیں تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو۔

جو کتاب بھی ٹائپ کی جائے اس کے لیے دو دھاگے کھولیں جائیں:
ایک دھاگے میں صرف کتاب کا مواد لکھا جائے اور شروع میں دوسرے دھاگے (کتاب کے متعلق گفتگو دھاگہ) کا ربط ہو

دوسرے دھاگے میں کتاب ٹائپ کے لیے
  • آن لائن اسکین نسخے کا ربط (ریختہ یا گٹ ہب لنک وغیرہ)
  • کتاب کا مواد لکھنے والے دھاگے کا ربط
  • گوگل ڈاکس فائل ربط ( اختیاری) ،جس میں کتاب کا مواد ترتیب سے جمع ہو اور غلطیوں کو درست کیا جا سکے ، صفحات کی تقسیم کو بھی اس میں درج کرکے کتاب کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

کتاب مکمل ہونے کے بعد پروف کے مرحلے سے گزرے گی جس کی بنیاد عموماََ گوگل ڈاکس کی فائل ہو گی جس سے آن لائن یا ورڈ فائل بنا کر پروف خوانی کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد اسے مختلف فارمیٹس میں شائع کیا جائے گا جس میں کم سے کم مندرجہ ذٰیل فارمیٹ شامل ہوں گے:
  • سادہ مائیکروسافٹ ورڈ فائل
  • پی ڈی ایف فائل
  • ای کتاب (epub)

شروع میں آرکائیو ویب پر کتاب شائع ہو گی مگر چند ماہ میں یہ کتابیں اردو لائبریری ویب سائٹ پر بھی شائع ہونا شروع ہو جائیں گی۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
بہت مناسب تجاویز ہیں۔
دو لڑیاں کھولنا، ایک گفتگو کے لیے اور صرف کتاب کے مواد کے لیے، کوئی مشکل نہیں۔
ریختہ کا ربط دینا، کوئی مشکل نہیں۔

میرے خیال میں سب اراکین گوگل ڈاکس سے شناسا نہیں ہیں۔ اس کا کوئی چھوٹا موٹا ٹیوٹوریل یہاں لکھ دیں۔
 
او سی آر متن میں چند غلطیوں کی نشاندہی

گوگل او سی آر سے متن حاصل کرنے میں عموما چند حروف اردو کی بجائے عربی کے استعمال ہو جاتے ہیں اس وجہ سے تھوک کے حساب سے عربی ہ اور ے متن میں موجود ہوتے ہیں۔ نیز ہ کی جگہ ھ بھی متواتر آتا رہتا ہے۔
پرانی کتب میں املا اجدید املا سے مختلف ہونے کی وجہ سے اکثر ہ کی ھ والی غلطی شاید کئی جگہ نظر آئے گی کیونکہ یہ اصل کتاب میں ہوتی ہے۔

خاص طور پر مندرجہ ذیل الفاظ کوجدید املا سے بدل دیں۔

کوڈ:
تك
ھر
ھے
ھمارے 
ھو
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
کیوں کہ تمام لائبریرئنز اپنے اپنے صفحات اپنے اپنے عارضی حصے کی تکمیل کے ساتھ کرتے ہیں تو پوسٹ کی ترتیب میں یکسانیت نہیں رہتی ۔ اس لیے میں نے شروع میں ایک تجویز پیش کی تھی کہ کچھ معیارات اگر سب احباب پیش نظر رکھیں تو تنظیم و ادارت کے کاموں میں سہولت ہو جائے گی ۔ مثلاً

فی پوسٹ پانچ صفحات کے مجموعے ہی پوسٹ کیے جائیں ۔ اس سے یہ ہو گا کہ کتاب مکمل ہوتے ہی اس کو ترتیب وار رکھنا سہل ہو جائے گا ۔ وغیرہ ۔

جیسے ہی کتاب مکمل ہو جائے کوئی مدیر اس کو صفحات کی ترتیب کے لحاظ سے منظم شکل میں مجتمع کر دے ۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہم تو جو آرائش محل ٹائپ کر رہے ہیں، اس میں کسی جگہ بھی ہ استعمال نہیں ہوئی، ہر جگہ ھیں، ھے، ھو، ھاتھ، ھاتھی، سب جگہ ھ ہی استعمال ہوئی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں کہ تمام لائبریرئنز اپنے اپنے صفحات اپنے اپنے عارضی حصے کی تکمیل کے ساتھ کرتے ہیں تو پوسٹ کی ترتیب میں یکسانیت نہیں رہتی ۔ اس لیے میں نے شروع میں ایک تجویز پیش کی تھی کہ کچھ معیارات اگر سب احباب پیش نظر رکھیں تو تنظیم و ادارت کے کاموں میں سہولت ہو جائے گی ۔ مثلاً

فی پوسٹ پانچ صفحات کے مجموعے ہی پوسٹ کیے جائیں ۔ اس سے یہ ہو گا کہ کتاب مکمل ہوتے ہی اس کو ترتیب وار رکھنا سہل ہو جائے گا ۔ وغیرہ ۔
جیسے ہی کتاب مکمل ہو جائے کوئی مدیر اس کو صفحات کی ترتیب کے لحاظ سے منظم شکل میں مجتمع کر دے ۔

مناست تجویز ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں، میں نے ایسے ہی ٹائپ کیا ہے جیسے لکھا ہے۔

کیا اس کو تبدیل کرنا ہے؟ تاکہ آئندہ تبدیل کر سکوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کتاب مکمل ہونے کے بعد پروف کے مرحلے سے گزرے گی جس کی بنیاد عموماََ گوگل ڈاکس کی فائل ہو گی جس سے آن لائن یا ورڈ فائل بنا کر پروف خوانی کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد اسے مختلف فارمیٹس میں شائع کیا جائے گا جس میں کم سے کم مندرجہ ذٰیل فارمیٹ شامل ہوں گے:
  • سادہ مائیکروسافٹ ورڈ فائل
  • پی ڈی ایف فائل
  • ای کتاب (epub)
آپ ای پب کس طرح سے بناتے ہیں اور نستعلیق میں بنتی ہے؟ میں ایک بار کوشش کی تھی لیکن فونٹس وغیرہ کے کچھ مسائل آ رہے تھے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
نہیں، میں نے ایسے ہی ٹائپ کیا ہے جیسے لکھا ہے۔

کیا اس کو تبدیل کرنا ہے؟ تاکہ آئندہ تبدیل کر سکوں۔
بھئی میرے خیال میں تو ہمیں ھے کو ہے اور ھاتھ کو ہاتھ (وغیرہ) کی تبدیلی ضرور کرنی چاہیئے کہ یہ ٹائپ کرنے والوں کی وقتی ترجیح تھی ۔ ہمارے کمپیوٹر کے ترقی یافتہ فونٹس میں یہی مناسب ہو گا ۔
 
شمشاد

لائبریرین
بھئی میرے خیال میں تو ہمیں ھے کو ہے اور ھاتھ کو ہاتھ (وغیرہ) کی تبدیلی ضرور کرنی چاہیئے کہ یہ ٹائپ کرنے والوں کی وقتی ترجیح تھی ۔ ہمارے کمپیوٹر کے ترقی یافتہ فونٹس میں یہی مناسب ہو گا ۔
بہتر۔ آئند ایسا ہی کروں گا۔
 
کیوں کہ تمام لائبریرئنز اپنے اپنے صفحات اپنے اپنے عارضی حصے کی تکمیل کے ساتھ کرتے ہیں تو پوسٹ کی ترتیب میں یکسانیت نہیں رہتی ۔ اس لیے میں نے شروع میں ایک تجویز پیش کی تھی کہ کچھ معیارات اگر سب احباب پیش نظر رکھیں تو تنظیم و ادارت کے کاموں میں سہولت ہو جائے گی ۔ مثلاً

فی پوسٹ پانچ صفحات کے مجموعے ہی پوسٹ کیے جائیں ۔ اس سے یہ ہو گا کہ کتاب مکمل ہوتے ہی اس کو ترتیب وار رکھنا سہل ہو جائے گا ۔ وغیرہ ۔

جیسے ہی کتاب مکمل ہو جائے کوئی مدیر اس کو صفحات کی ترتیب کے لحاظ سے منظم شکل میں مجتمع کر دے ۔
اس کام کے لیے گوگل ڈاکس کی فائل بنائی جاتی ہے۔ محفل پر تدوین کی وہ سہولت نہیں جو گوگل ڈاکس یا مائیکرو سافٹ ورڈ میں مل سکتی ہے۔
ابھی دو تین ممبران پوسٹ گوگل ڈاکس پر لے جاتے ہیں مگر امید یہ کہ ممبران خود بھی یہ کام کر لیں، اس سے وہ کتاب کو ترتیب سے گوگل ڈاکس میں پڑھ بھی سکیں اور وہاں صفحات تقسیم بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہاں عنوانات کی فہرست بھی ترتیب دی جا سکتی ہے جس سے ایک کلک پر آپ کسی مخصوص عنوان تک پہنچ سکیں۔اس کے علاوہ ڈاکومینٹ آؤٹ لائن سے پوری فائل میں تیزی سے عنوانات اور نامکمل صفحات کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے۔ ابھی اس پر زور نہیں دیا جا رہا کہ یہ ثانوی شے ہے مگر اس طرف پیشرفت کی توقع سبھی سے ہے۔
 
آپ ای پب کس طرح سے بناتے ہیں اور نستعلیق میں بنتی ہے؟ میں ایک بار کوشش کی تھی لیکن فونٹس وغیرہ کے کچھ مسائل آ رہے تھے۔
ابھی تو محمد شعیب نے ہی بنائی ہیں مگر تین طریقہ کار پیش نظر ییں:
  1. گوگل ڈاکس سے براہ راست ای پب فارمیٹ میں ای کتاب بنانا۔
  2. calibre سافٹ ویئر میں ورڈ کی فائل یا html فائل صفحات کی مدد سے ای کتاب بنانا۔ اس میں css فائل شامل کرکے فانٹ ، سمت اور دیگر چیزوں کو ہینڈل کیا جا سکتا ہے۔
  3. pandoc ٹول کے ذریعے سادہ فائل، ورڈ فائل یا مارک ڈاؤن فائل سے ای کتاب بنانا۔ اس میں css فائل دی جا سکتی ہے۔
میں نے زیادہ تجربات نہیں کیے کیونکہ یہ میدان شعیب نے سنبھال لیا، دوسرا ابھی کتابوں کی تعداد کم ہے اور لکھنے لکھانے میں وقت زیادہ صرف ہو رہا ہے۔
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
گوگل ڈاکس کو استعمال نہ کرنے کی کیا وجہ ہے؟ حالانکہ یہ تو بہت سہل ہے آرام سے اپنے لکھے ہوئے کی بھی پروف ریڈنگ ہو جاتی ہے اور آپ کسی اور کی غلطی کی اصلاح بھی کر سکتے ہیں۔
ساتھ ساتھ یہ کام بھی ہوتا رہے اور صفحات کو ترتیب سے رکھتے رہیں تو کافی وقت بچ جائے گا۔ میں وہیں ٹائپ کر رہی ہوں اور پھر محفل میں پوسٹ کر دیتی ہوں۔
ٹائپنگ کے لیے موبائل سے کام لے رہی ہوں جب کہ صفحات پی سی میں کھول لیتی ہوں۔ مجھے یہی آسان لگتا ہے۔
 
میرا اپنا بھی یہی خیال ہے کہ گوگل ڈاکس کافی آسان ہے اور موبائل ایپ سے بھی اس میں آسانی سے لکھ کر محفوظ کیا جا سکتا ہے اور پھر اطمینان سے محفل پر پوسٹ کر دیا جائے۔
شاید پہلے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کچھ ممبران اسے استعمال کرنے سے کترا رہے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
"شاید پہلے استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کچھ ممبران اسے استعمال کرنے سے کترا رہے ہیں۔"

یہی وجہ ہے محب بھائی۔
 
محمد عمر

لائبریرین
ٹائپنگ کے علاوہ کام کی مینیجمنٹ کے حساب سے کچھ دشواریاں نظر سے گزری ہیں۔ اس صورتِ حال پر محب بھائی سے مکالمہ ہوا تھا۔ اسے یہاں شئیر کرتا ہوں تا کہ آپ سب کی رائے لی جا سکے۔

لائبریری ممبران کا قابل دید جذبہ اور لگن چند کتابوں کو اتنی قلیل مدت میں برقیانے پرمنتج ہوا ہے۔ اسی دوران میں نے یہ دیکھا ہے کہ کتاب کے کس صفحے کی ٹائپنگ کرنی ہے ،کس ممبر نے کس صفحے کا بیڑہ اٹھایا ہے یا میں اب اگلا کون سا صفحہ ٹائپ کروں جیسے سوالات کافی مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ بعض دفعہ تو ایک صفحہ کئی بار ٹائپ ہوا اور کئی لائبریرین ایک صفحہ ایک سے زائد مرتبہ ٹائپ کر بیٹھے۔
اگر ہم اس ابہام کو کسی ٹاسک مینیجمنٹ ٹول جیسے کہ ٹریلو وغیرہ سے حل کریں تو آپ کی کیا رائے ہے۔

اس کا کام ایسے ہو گا کہ ہر کتاب کے لیے ایک ٹریلو بورڈ بنایا جائے۔
1۔ کتاب کے تمام صفحات اور ان کے عکس ٹاسک بنا دیے جائیں (سکرپٹ سے)۔ اس سے یہ معلوم ہو سکے گا کہ آپ کو کون سا صفحہ ٹائپ کرنا ہے اور اس کی عبارت کیا ہے۔
2۔ جب کوئی لائبریرین صفحہ ٹائپ کرنا چاہے تو وہ دستیاب کے زمرے میں سے پہلا صفحہ (یا زیادہ صفحات ) کا ٹاسک لے کر اسے "زیر تکمیل" زمرے میں ڈال دے اور اپنے نام سے ٹیگ کر دے۔
3۔ جب صفحہ ٹائپ ہو جائے تو اسے مکمل کے زمرے میں ڈالا دیا جائے ۔

اس طرح آپ کو دیکھتے ہی معلوم ہو گا کہ کون سے صفحات ٹایپنگ کے لیے دستیاب ہیں اور کون کس صفحے پر کام کر رہا ہے۔

میں نے ایک سیمپل بورڈ بنایا ہے۔ یہ اس کا انوائیٹ لنک ہے۔ اپنی رائے سے مطلع کیجئےہے۔ اگر تو یہ طریقہ پسند آتا ہے تو ایک کتاب پر تجربہ کر سکتے ہیں ۔
 
شمشاد

لائبریرین
محمد عمر آپ کا بنایا ہوا سوفٹ ویئر مجھے تو اچھا لگا ہے۔ لیکن اس کے لیے پہلے یوزڈ ٹو ہونا پڑے گا۔ بیشک آپ کی کاوش قابل قدر ہے۔ اس کا طریقہ کار اگر آسان ٹیوٹوریل میں سمجھا سکیں، یا کوئی چھوٹا سا کتابچہ اس میں اپلوڈ کر کے بیان کر سکیں، تو سمجھنے میں بہت آسانی ہو گی۔

ایک سائیٹ ہے http://www.elmedeen.com/ ان کا کتابیں برقیانے کا سوفٹویر اتنا اعلیٰ اور اتنا آسان ہے کہ میں بیان نہیں کر سکتا۔ ہر کوئی بڑی آسانی سے اسے استعمال کر سکتا ہے۔ اس کے لیے کسی قسم کی ٹریننگ یا ٹیوٹوریل کی ضرورت نہیں۔
اتفاق ایسا ہے کہ اس وقت ان کے ہاں کوئی بھی کتاب زیر تکمیل نہیں، ورنہ سمجھنے میں بہت آسانی ہوتی۔
محب بھائی اُن سے رابطے میں ہیں کہ کسی طرح ان کا سوفٹ ویئر حاصل کر لیا جائے۔
 
یہ میرا سافٹ وئیر نہیں بلکہ ایک ٹول ہے جو ہم کام میں بھی استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بارے میں ٹریننگ تو ہو سکتی ہے۔
میں نے علمِ دین والوں کی سائیٹ دیکھی ہے اور محب بھائی ان سے بات بھی کریں گے لیکن مجھے یہ ان کی ویب سائیٹ کا حصہ معلوم ہوتی ہے۔ اگر اور معلومات ہوں تو اس جیسا کچھ کیا جا سکتا ہے۔
 
Top