السلام علیکم
آپ کی محفل میں خاموش قاری ہوں، عرصہ ہوا ایک کتاب زیر مطالعہ تھی، نجی مصروفیت کے باعث مکمل ختم نہیں کرسکا اور اب مجھے اس کے وہ مضامین بڑی شدت سے یاد آتے ہیں جو میں پڑھ چکا تھا اور کتاب نامکمل رہ جانے کا قلق کا اندازہ وہی اہل ذوق لگاسکتے ہیں جو ایک نشست میں کتب ختم کرنے کے قائل ہیں۔
کتاب کا نام بھی یاد نہیں ہے اور نہ ہی مصنف کا، آن لائن مطالعہ کررہا تھا خاکسار، بس اتنا یاد ہے کہ سقوط اندلس پر بڑی جامعہ کتاب تھی اور اس میں سقوط اندلس کے حوالے سے تاریخی دستاویزات بھی شامل کی گئی تھیں جیسے شکت کے وقت ابو عبداللہ اور فرڈیننڈ کے مابین ہونے والا معاہدہ۔
اگر آپ احباب نے اس طرح کی کوئی کتاب پڑھ رکھی ہے تو براہ کرم نام بتادیں راقم تاحیات ممنون رہے گا
والسلام
فیصل مجید