کتاب گھر ڈاٹ کام کی کتابیں ایک اور جگہ

الف عین

لائبریرین
ابھی اقبال سائبر لائبریری میں کتابیں دیکھ رہا تھا تو یہ ربط ملا جس کا مجھے اب تک علم نہیں تھا۔ یہاں فورم میں بہت سی کتابیں موجود ہیں۔ لیکن روابط کے لیے رکنیت حاصل کرنی ہوگی۔ اکثر کتابیں شاید پ ڈ ف میں ہی ہیں اور ان پیج سے حاصل شدہ۔ سی شاپ بھی اس میں ہے مظہر کلیم کی۔
 
قیصرانی

لائبریرین
کتاب گھر ڈاٹ کام کی کتابیں ایک اور ج

اعجاز اختر نے کہا:
ابھی اقبال سائبر لائبریری میں کتابیں دیکھ رہا تھا تو یہ ربط ملا جس کا مجھے اب تک علم نہیں تھا۔ یہاں فورم میں بہت سی کتابیں موجود ہیں۔ لیکن روابط کے لیے رکنیت حاصل کرنی ہوگی۔ اکثر کتابیں شاید پ ڈ ف میں ہی ہیں اور ان پیج سے حاصل شدہ۔ سی شاپ بھی اس میں ہے مظہر کلیم کی۔
کون سا ربط استاد محترم
 
الف عین

لائبریرین
اردو دوست لائبریری کا تو بہت پہلے میں لکھ چکا ہوں‌یہاں ہی۔ وہ لوگ محض وندوز کی ای ایکس ای فائلیں مہیا کر رہے ہیں کئی کئی میگا بائٹس کی جو ڈاؤن لوڈ تک نہیں ہوتیں میرے کنکشن پر! اور یہی صورتِ حال دوسرے ڈائل اپ والوں کی ہوگی۔ تو اس کا فائدہ۔ خورشید اقبال نے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان پیج فائلیں شیئر کریں گے لیکن اس کے بعد سے وہ خاموش ہیں، ان کو پھر ای میل کرتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
خورشید اقبال کو صبح ہی ای میل کر دیا تھا۔ جیسے ہی جواب ملا یہاں اطلاع دوں گا۔ ایک کتاب کی فائلتو انھوں نے مجھے دی تھی اور میری لائبریری میں موجود ہے۔ یہ کتاب گھر پر بھی ہے۔ حیدر قریشی کی ’منظر ۔ پس منظر‘
حیدر قریشی کو بھی لکھا ہے کہ وہی باقی کتابوں کی ان پیج فائلیں بھیج دیں۔
 
پاکستانی

محفلین
جزاک اللہ اعجاز صاحب
اردو کے حوالے سے آپ کی کوشیش قابل تعریف ہیں۔
اللہ آپ کو خوش و خرم رکھے۔ آمین
 
بدتمیز

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
خورشید اقبال کو صبح ہی ای میل کر دیا تھا۔ جیسے ہی جواب ملا یہاں اطلاع دوں گا۔ ایک کتاب کی فائلتو انھوں نے مجھے دی تھی اور میری لائبریری میں موجود ہے۔ یہ کتاب گھر پر بھی ہے۔ حیدر قریشی کی ’منظر ۔ پس منظر‘
حیدر قریشی کو بھی لکھا ہے کہ وہی باقی کتابوں کی ان پیج فائلیں بھیج دیں۔

سر آپکی لائبریری نہیں مل رہی۔ ڈائریکٹ لنک مل سکتا ہے؟
 
بدتمیز

محفلین
بہت شکریہ۔ میں دوسرا لنک استعمال کر رہا تھا وہاں یہی مسئلہ تھا۔ ابھی پہلے والے کو دیکھتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
اپ ڈیٹیڈ یہاں ہے:
http://kutub.250free.com
اگرچہ اس کے بعد بھی ابھی کم از کم بیس کتب اور پوسٹ کرنا ہے۔
اردو انٹر فیس کی سائٹ 4 ٹی کو تو اپ ڈیٹ کیا ہی نہیں ہے۔ یہ مکمل ہو جایے تو پھر دوسری سائٹ بناؤں گا یا یہاں اردو ویب پر ہی ایک ڈومین میرے لیے محفوظ ہے۔ اکیلا آدمی اتنا کام نہیں کر پا رہا۔
 
بدتمیز

محفلین
سر آپ حکم کریں میں حاضر ہوں۔ لیکن تھوڑا سست ہوں۔ ویب پروگرامنگ اتنی نہیں آتی لیکن کام چلا لیتا ہوں۔
 
Top