کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اور ٹاہلی کٹ گئی
مصنف
محمدطیب محمدی
ناشر
ادارہ تحقیقات سلفیہ،گوجرانوالہ

تبصرہ
دنیا میں انبیاے کرام کو مبعوث ہی اس لیے کیا گیا تاکہ وہ دنیا کو شرک اور توہم پرستی کے گڑھے سے نکال کر توحید کے راستے پر گامزن کریں۔شیطان نے چونکہ قیامت تک کے لیے یہ عزم کیا تھا کہ وہ اللہ کی مخلوق کو رحمان کے راستے سے ہٹائے گا اور اس کی انتہائی شکل اللہ رب العالمین کے ساتھ بندوں سے شرک کروانا ہے۔ نبیﷺ جب مبعوث ہوئے تو عرب معاشرہ شرک کی دلدل میں پھنسا ہوا تھا۔ جگہ جگہ بت نصب تھے اور لوگ مختلف توہمات کا شکار تھے۔ نبیﷺ نے ان تمام شرکیہ اعمال کو رد کرتے ہوئے خالص اللہ کی توحید کا پرچار کیا ۔ توہمات کی مخالفت کی اور عرب کی سرزمین سے تمام شرکیہ علامتوں کو ختم کردیا اور اپنے ہاتھ سے کعبہ میں موجود بتوں کو توڑا اور حضرت علیؓ کو تمام تصویروں کو مٹا دینے کا حکم دیا۔شرک و توہمات کا رجحان اسلام کے اندر بھی در آیا اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ خصوصا برصغیر میں قبرپرستی اور مختلف چیزوں او رمقامات کے تبرک کی آڑ میں پرستش کی جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی واقعہ پہاڑی پور تحصیل چک جھمرہ ضلع فیصل آباد میں ایک دربار کے احاطہ میں لگی ٹاہلی کے متعلق ہے کہ جو گرچکی تھی اوراسے کوئی وہاں سے ہٹاتا نہیں تھا معروف یہ تھا کہ صاحب قبر بزرگ اس ٹاہلی کو نہیں اٹھانے دیتے۔ محکمہ انہار نے بھی کرینوں کے ذریعے بڑی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوسکے۔ دربار سے ملحقہ گاؤں والوں کا اعتقاد پختہ ہوچکا تھا کہ یہ دربار والے بابا جی کی کرامت ہے اور لوگ درخت کو چھیڑتے تک نہ تھے کہ کہیں بزرگ کی طرف سے کوئی وبال نہ آئے۔ ارد گرد کے توحید پرست لوگوں سے اس بارے میں گفتگو ہوتی رہتی تھی او ریہ بات آخر کار چیلنج بنا کر پیش کردی گئی کہ کوئی بھی شخص اس ٹاہلی کے درخت کو کاٹنے کیلئے ہاتھ لگائے گا تو بابا جی اسے تکلیف میں مبتلا کردیں گے او ریہ چیلنج وہاں کی توحید پرست جماعت نے قبول کیا اور طے شدہ وقت کے مطابق اس ٹاہلی کو سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں کاٹ ڈالا گیا ۔زیر نظر کتابچہ محمد طیب محمدی کا مرتب کردہ ہے جس میں انہوں نے اسلامی تاریخ میں توہماتی مقامات اور اشیاء کے خاتمے کے واقعات کے ساتھ مذکورہ بالا ٹاہلی والا واقعہ بھی ذکر کردیاہے۔ واقعہ کے بعد توحید و شرک سے متعلقہ آیات و احادیث کو بڑے اچھے پیرائے اور برمحل ذکر کردیا گیا ہے۔ شرک کے ظلمات میں یہ کتابچہ ایک کرن کی نور ہے اورلائق مطالعہ ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب اور ٹاہلی کٹ گئی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تم سب پیچھے ہٹ جاؤ ، بابا جانے اور وہابی جانیں
سید طیب الرحمن زیدی صاحب کا خطاب
بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا انبیاء علیہم السلام کا مشن ہے
سید الاولین صلی اللہ علیہ وسلم نے بتوں کو پاش پاش کرنے کے لیے قاصد روانہ کیے
نفع ونقصان کا اختیار صرف اللہ کے پاس ہے
قبر پرستی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی برہمی
قبروں کی زیارت کیوں؟
قبرستان میں نماز پڑھنے کی ممانعت
کیا میری قبر پر بھی سجدہ کروگے؟
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نماز باجماعت سے پیچھے رہنے والے اپ ڈیٹ
مصنف
محمد بن ابراہیم الحریقی
مترجم
محمد تنویر عالم الندوی
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
نماز دین کاستون ہے اورعبادات میں بلندترین مقام رکھتی ہے ۔نماز جہاں رب تعالی کےساتھ سرگوشی اورمناجات کااحسن ذریعہ اورحق بندگی اداکرنے کاکامل طریقہ ہے وہاں مسلم معاشرے کے لیے اجتماعیت ونظم بندی کابہترین درس بھی ہے۔اس لیے محض نماز اداکرنانہیں بلکہ باجماعت نمازاداکرنافرض ہے۔اوراس سے غفلت اوربے پرواہی کرنانفاق کی علامت ہے ۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہمانماز باجماعت سے پیچھے رہنے والے کوپکاٹھکامنافق سمجھتے تھے ۔اہل ایمان میں سے کوئی انتہائی لاغربھی ہوتاتواسے دوآدمی سہارادےکرصف میں کھڑاکرتے اوروہ باجماعت نماز اداکرتے۔شرع میں باجماعت نماز کواکیلےشخص کی نماز کی نسبت ستائیس درجےافضل قراردیاگیاہے۔زیرنظرکتاب میں فاضل مؤلف نےقائین کی توجہ اسی بات کی طرف مبذول کرائی ہےکہ نماز باجماعت سےپیچھے رہنے والے لوگ یقیناً خسارے میں ہیں اوربہت بڑے اجروثواب سے محروم ہیں ۔تمام مسلمانوں کوانفرادی اوراجتماعی طورپراس کی فکرکرنی چاہیے اوراللہ تعالی سے دعابھی کرنی چاہیے کہ وہ ہم سب کواس فرض کی ادائیگی اورپابندی کی توفیق عطافرمائے ۔
اس کتاب نماز باجماعت سے پیچھے رہنے والے کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
عرض مترجم
مقدمہ
نماز باجماعت کے حریص اور شوقین سلف صالحین کےنمونے
نماز باجماعت کے حکم سے متعلق فتاوی
صبح وشام کےاذکارووظائف
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تاریخ اسلام کے فدائی دستے
مصنف
پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی
ناشر
دار الاندلس،لاہور

تبصرہ
ہر قوم اپنے وجود کے مٹنے کے خدشہ پر دشمن کے وجود کو مٹانے پرتل آتی ہے یا کم از کم اپنا دفاع کرتی ہے۔ اسلام نے نظریہ اسلام اور دین کی پاسداری کے لیے دشمن اسلام سے لڑنے کے اصول و ضوابط مقرر کردیے ہیں اور یہ اصول دین اسلام کو تمام ادیان پر فائق کرتا ہے کہ جس کے جنگی اصولوں میں یہ بات ہو کہ بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور جو ہتھیار نہ اٹھائے ان کو قتل نہیں کرنا۔ دشمن کو جلانا نہیں، دشمن کا مثلہ کرنا حرام ہو، دشمن کو جلانا ممنوع ہو، قیدیوں سے اچھے سلوک کی ترغیب دلائی گئی ہو اور قیدی عورتوں کی عصمت دری سے روکا گیا ہو۔ یہ وہ تمام اوصاف ہیں کہ جنہیں اپناکرایک مسلمان اپنے دشمنوں کے دل بھی جیت لیتا ہے۔دوران جنگ ایسے مواقع پیش آتے ہیں کہ مجاہد کے دل میں جذبہ شہادت کی لہر اس قدر موجزن ہوتی ہے کہ وہ اللہ کے دشمنوں میں موت کی پرواہ کئے بغیر گھس جاتا ہے اور دشمن اسلام کا نقصان کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں شہادت کے مرتبہ پر فائز ہوجاتا ہے۔تاریخ اسلام میں ایسی بہت سی مثالیں ہیں کہ جن میں غازیان اسلام نے ایسی کاروائیاں سرانجام دیں کہ اپنے وجود کو انتہائی خطرے میں ڈال کر دشمن کو نقصان پہنچایا۔ فدائی اور خود کش حملہ میں یہ فرق ہے کہ فدائی حملہ میں جان کے بچ جانے کا کم از کم ایک فیصد امکان ہوتا ہے جبکہ خود کش حملے میں 100 فیصد جان جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔جہاد کشمیر کی جنگ کے تناظر میں جب مجاہدین نے فدائی کاروائیاں شروع کیں تو ان کاروائیوں پر خودکشی کے اعتراضات وارد ہوئے جن کے جواب میں جماعت الدعوۃ کے مرکزی رہنما مولانا عبدالرحمٰن مکی نے فدائی حملوں کے دفاع میں ماہنامہ مجلۃ الدعوۃ میں ایک طویل مضمون لکھا جس میں صحابہ کرامؓ کے فدائی حملوں کی امثال سے ثابت کیا گیا تھا کہ ایسی کاروائیاں شریعت کے مطابق ہیں ناکہ خودکشی کے زمرے میں آتی ہیں اور بعدازاں اس مضمون کو اضافوں کے ساتھ کتابچے کی شکل دے دی گئی ۔ کتابچہ فدائی حملوں کے جواز میں دلائل سے مزیں ہے اور لائق مطالعہ ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب تاریخ اسلام کے فدائی دستے کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
مقدمہ
تاریخ اسلام کے فدائی دستے
تاریخ اسلام کی سب سے پہلی فدائی کاروائی
سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ کی کاروائی
خیبر میں عبداللہ بن عتیک کی فدائی کاروائی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فدائیوں کی موت پر بیعت
ایک مجاہد کی رومیوں پر یلغار اور ابوایوب انصاری کا خطاب
انس بن نضر کی شہادت کے لیے تڑپ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تصوف کی حقیقت
مصنف
شیخ الاسلام احمد بن عبدالحلیم ابن تیمیہ
مترجم
عبدالرزاق ملیح آبادی
نظرثانی
محمد خالد سیف
ناشر
طارق اکیڈمی،فیصل آباد

تبصرہ
ہر دور کے علمائے ربانی اور کتاب و سنت کی اتباع پر زور دیتے آئے ہیں اور وہ ان تمام طریقوں اور سلسلوں کی مذمت کرتے آئے ہیں جو کتاب و سنت کے خلاف تھے۔ ان علمائے ربانی میں ایک قد آور شخصیت شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ کی ہے۔ جو خلاف کتاب و سنت افکار و نظریات کی تردید کے لیے شمشیر برّاں ہیں۔ انہوں نے جس طرح دیگر شعبوں سے متعلق ان افکار و آراء کی تردید کی جو کتاب و سنت کے خلاف تھے اسی طرح انہوں نے ان افکار و نظریات پر بھی شدید تنقید کی جو تصوف کے نام سے مسلمانوں میں فروغ پا گئے تھے اور حقیقت میں اسلامی تعلیمات کے صریحاً خلاف تھے۔ صوفیا کے اسی قسم کے افکار و نظریات سے متعلق ان کی بعض تحریروں کو ’حقیقۃ التصوف‘ نامی کتاب میں یکجا کیا گیا تھا۔ زیر نظر کتاب اسی کتاب کا اردو قالب ہے جسے اردو میں مولانا عبدالرزاق ملیح آبادی نے منتقل کیا ہے۔ کتاب کی افادیت میں اس اعتبار سے مزید اضافہ ہو گیا ہے کہ ترجمے کی نظر ثانی مولانا خالد سیف نے کی ہے۔ صوفیت سے متعلقہ بنیادی معلومات کے حصول کے لیے اس کتاب کا مطالعہ نہایت ضروری ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب تصوف کی حقیقت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تصوف کا راستہ
ولی اللہ کی پہچان او رمقام
مقدمہ
سوال
کیا اصحاب صفہ بھیک مانگتے تھے؟
کیا اصحاب صفہ تمام صحابہ کرام سے افضل تھے؟
کیا اصحاب صفہ کو حال آتا تھا؟
اولیاء اللہ کون لوگ ہیں؟
اولیاء اللہ کے القاب
کیا ولی اچانک غائب ہو جاتے ہیں؟
خاتم اولیاء
قلندری ، صوفیاء کی ایک قسم
نذر ونیاز اور منت مانگنا
مشہور مزارات اور اور خانگاہیں
مجذوب
اللہ کی نظر میں محبوب ترین عمل
بحالت ایمان مجنون ہو جانے والے کے اعمال
ایک جہالت
خرق عادت کا ظہور
اہل بدعت وضلالت
کتاب وسنت سے اعراض کا نتیجہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فتاویٰ الصیام
مصنف
محمد بن صالح العثیمین, عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور

تبصرہ
روزہ اسلام کے بنیادی پانچ ارکان میں سے ایک رکن ہے او راس کسی تشریحات سے متعلق احکام کی صورت میں قرآن و حدیث میں جابجا راہنمائی ملتی ہے۔ قرآن و حدیث کی نصوص کو سامنے رکھتے ہوئے فقہاء کرام نے اپنے اپنے زمانے کے روزوں سے متعلقہ مسائل کو اجاگر کیا ہے ۔زیر نظر کتاب شیخ محمد بن صالح العثیمین اور شیخ عبداللہ بن عبدالرحمٰن الجبرین سے کئے گئے ان استفسارات و جوابات کا مجموعہ ہے کہ جسے مکتبہ دارالسلام نے اُردو کے قالب میں ڈھال کر شائع کیا ہے ۔ اس کتاب میں روزوں اور اس کے متعلقات کو استفسارات و جوابات کی شکل میں مرتب کیا گیا ہے۔ تراویح، روزہ اور زکوٰۃ کے بنیادی احکام کے بیان کے ساتھ ساتھ عصر حاضر میں پیش آمدہ مسائل کا حل بھی قرآن و حدیث کی نصوص سے واضح کردیاگیاہے۔(ک۔ط)
اس کتاب فتاوی الصیام کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض ناشر
مقدمہ
پہلی فصل۔روزوں کے احکام
دوسری فصل۔روزے کی حکمت اور اس کے فوائد
تیسری فصل۔مریض اور مسافر کے روزوں کے احکام
چوتھی فصل۔روزے کو توڑنے والی اشیاء
پانچویں فصل۔نماز تراویح
تراویح کی سنت تعداد
چھٹی فصل۔زکوۃ اور اس کے فوائد
ساتویں فصل۔زکوۃ کے حقداران
آٹھویں فصل۔صدقہ فطر کے بارے میں
رمضان کے احکام وواجبات
روزوں کے حکم کے اعتبار سے لوگوں کی اقسام
مفید معلومات
فتاوی۔شیخ محمد بن صالح العثیمین
فتاوی۔شیخ عبداللہ بن عبدالرحمن الجبرین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نور من نوراللہ حقیقت کے آئینے میں
مصنف
مولانا خاور رشید بٹ
ناشر
نا معلوم

تبصرہ
اس وقت امت کا ایک بہت بڑا طبقہ نبی کریمﷺ کی ذات کے حوالے سے افراط و تفریط کا شکار ہے۔ بہت سے لوگ آپﷺ کو اللہ کے نور کا جزو قرار دیتے ہیں اور نام نہاد ملاں اس سلسلہ میں عوام کو خانہ زاد دلائل اورمن مانی تاویلات و تشریحات کے ذریعے اپنے دامن فریب میں پھنسائے ہوئے ہیں۔ نبی کریمﷺ کے نور من اللہ ہونے میں کس حد تک صداقت ہے زیر نظر کتابچہ میں مولانا خاور رشید بٹ نے اسی کا جائزہ لیا ہے۔ اور دلائل و براہین کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ یہ دعوی شرک و ضلالت پر مبنی ہے جس کا انجام بہرحال اچھا نہیں ہے۔(ع۔م)
اس کتاب نور من نوراللہ حقیقت کے آئینے میں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
کیا اللہ تعالیٰ دو اجزاء ہیں؟
یہ عقیدہ کہاں سے آیا؟
نور سے پیدا ہونے والی مخلوق
بشر کی خصوصیات
لفظ بشر کی تحقیق
انبیاء کا اپنے آپ کو بشر کہنا
نبی علیہ السلام کے لیے لفظ بشر
کیا لفظ بشر توہین ہے؟
لفظ مثل کی بحث
صوم وصال اور مثلیث
بیٹھ کر نماز اور مثلیث
صحابہ کا عقیدہ اور مثلیث
قد جاءکم من نوراللہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا سایہ
سراجا منیرا
اولیت محمدی
حدیث جابر رضی اللہ عنہ
حدیث علی رضی اللہ عنہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور جبریل علیہ السلام کی عمر
مسئلہ حور اور علمائے بریلویہ
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
فضائل رمضان وروزہ
مصنف
ابو عدنان محمد منیر قمر
ناشر
توحید پبلیکشنز،بنگلور

تبصرہ
روزوں کے احکام مسائل پر عربی زبان میں بہت سی کتب لکھی گئی ہیں اور روزوں سے متعلقہ ابحاث کو فتاویٰ کی شکل میں بھی کافی حد تک لوگوں کے سامنے لایا جاچکا ہے۔ اردو زبان میں عصری مسائل کو سامنےر کھتے ہوئےبہت کم ایسی کوشش کی گئی ہے کہ ان تمام مسائل کو ایک جگہ مبسوط طریقہ سے اکٹھا کردیا جاتا خصوصا وہ مسائل کہ جس میں کسی نہ کسی پہلو سے تشنگی رہ جاتی ہے دلائل ذکرکر کے ان کے موازنہ کے بعد راجح مسلک بیان کردیا جاتا۔زیر نظر کتابچہ میں مصنف نے روزوں سے متعلقہ ابتدائی معلومات و فضائل کے ساتھ ساتھ رؤیت ہلال اور اختلاف مطالع جیسے مسائل کی بحث کو بھی اجاگر کیا ہے کہ جس میں فقہاء کے اختلافات اور پھر منافشہ کے بعد راجح مسلک بھی بیان کردیا ہے۔اس کتاب کا منفرد انداز یہ ہے کہ مصنف نے روزوں کے فوائد و ثمرات کو طبی اور سائنسی اصولوں پر بھی پرکھا ہے اور روزہ سے متعلق انسانی نفسیات کوبھی شامل کرتے ہیں اور موجودہ دور میں واقعاتی مثالوں سے روزہ کی اہمیت و افادیت پیش کرتے ہیں۔ 110 صفحات کی یہ کتاب ان جملہ خصوصیات کی حامل ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب فضائل رمضان وروزہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
حرف گفتنی
فضائل رمضان وروزہ
قرآن کریم کی رو سے
حدیث شریف کی روشنی میں
فضائل وبرکات اور فوائد وثمرات رمضان وروزہ
ایام رمضان کی تعداد
علماء وفقہاء احناف کی نظر میں
طویل الاوقات علاقوں میں روزہ
انداز دعا
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جہاد کے مسائل
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

تبصرہ
دین اسلام کے دیگر احکامات کی طرح جہادو قتال کے سلسلہ میں بھی اسلام کی تعلیمات نہایت جامع، واضح اور امن و سلامتی کی علامت ہیں۔ لیکن فی زمانہ دشمنان دین کی جانب سے جہاد و قتال کے حوالے سے بہت سارا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور بہت سے متجددین حضرات جہاد کو عملاً معطل کرنے کے درپے ہیں، حالانکہ قرآن و حدیث کی نصوص میں جہاد کو بہت زیادہ اہمیت سے نوازا گیا ہے۔ مولانا اقبال کیلانی صاحب نے تفہیم السنۃ کے عنوان سے مختلف مسائل و احکامات کی شرح و وضاحت کا جو سلسلہ شروع کیا ہے زیر نظر کتاب ’جہاد کے مسائل‘ بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس میں محترم کیلانی نے جہاد اور مجاہدین کی فضیلت و اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے جہاد کی فرضیت اور جہاد کے لیے بیعت جیسے مسائل کو موضوع سخن بنایا ہے۔ علاوہ بریں جہاد کی اقسام اور جہاد کے جائز اور ناجائز امور قلمبند کرنے کے ساتھ ساتھ جنگ کے آداب اور جہاد سے متعلقہ ثابت شدہ دعاؤں کو بھی کتاب کا حصہ بنایا ہے۔ جہادو قتال کا ایک واضح نقشہ پیش کرنے کے حوالے سے یہ کتاب ایک گرانقدر کاوش ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب جہاد کے مسائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نیت کے مسائل
جہاد سے پہلے ایمان
جہاد کی فرضیت
جہاد کی فضیلت
ہندوستان کے خلاف جہاد کی فضیلت
مجاہدین کی فضیلت
شہید کی فضیلت
جہاد کی اہمیت
جہاد کی اقسام
جہاد کے مقاصد
جہاد میں جائز امور
جہاد میں ناجائز امور
قیدیوں کے مسائل
نماز خوف
عورتوں کا جہاد
متفرق مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر
مصنف
محمد بشیر جمعہ
ناشر
ٹائم مینجمنٹ کلب

تبصرہ
دنیا میں ہر انسان کو ایک دن میں چوبیس گھنٹے میسر آتے ہیں۔ اب بعض اشخاص پورا دن کام کرنے کے باوجود وقت کی کمی کا رونا رو رہے ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اپنی روز مرہ کی تمام کاروباری، گھریلو اور دینی مصروفیات کو نہ صرف پورا کرتے ہیں بلکہ ان کی زندگی میں کوئی افراتفری بھی نظر نہیں آتی۔ اس کی بنیادی وجہ دن کے چوبیس گھنٹوں کا درست استعمال اور ٹائم مینجمنٹ کی تکنیک ہے۔ انسان کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے وقت کا بہترین استعمال نہایت ضروری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب کا بنیادی موضوع یہی ہے کہ انسانوں کو میسر وقت کو کس طرح استعمال میں لایا جائے اور ایک کامیاب زندگی گزاری جائے۔ مغرب میں وقت کے ضیاع سے بچنے اور اس کے بہترین استعمال پر بہت کام ہوا ہے وہاں ٹائم مینجمنٹ اور کامیاب زندگی گزارنے پر بہت سے سیشن ہوتے رہتے ہیں اور اس سلسلہ میں بہت سی کتب بھی انگریزی میں لکھی جا چکی ہیں۔ پاکستان میں بھی کچھ جگہوں پر ٹائم مینجمنٹ پر سیشن ہو رہے ہیں جن میں لوگ بھاری فیس ادا کر کے شرکت کرتے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب قاری کو ان تمام سیشنز سے بے نیاز کر دے گی اور یقیناً قارئین اس کے مطالعہ کے بعد وقت کے حوالے سے اپنی زندگی میں واضح تبدیلی محسوس کریں گے۔ اس کے علاوہ یہ کتاب شخصیت اور گفتگو کے فن، افراد کار سے تعلقات، ٹیم ورک، تفویض امور اور کئی انفرادی صلاحیتوں کےمعاملے میں انسان کی رہنمائی کرتی ہے۔ کتاب کے آخر میں کچھ دعاؤں کا اردو ترجمہ بھی دیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب شاہراہ زندگی پر کامیابی کا سفر کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top