کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

محمد وارث

لائبریرین
نہیں ہو رہا بھائی جان میں نے کوشش کی ہے مجھے سے نہیں ہوا آپ پلیز بتا دیں۔شکریہ

غلط تبصرہ حذف کر دیا گیا ہے۔ درست تبصرہ چاہے تو پہلی پوسٹ میں لگا دیں، اگر ممکن نہ ہو تو نیچے ارسال کر دیں میں پہلے پیغام میں لگا دونگا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلام میں بنیادی حقوق
مصنف
محمد بن صالح العثیمین
مترجم
شعبہ تحقیق دارالسلام
ناشر
مکتبہ دارالسلام،لاہور
TitlePages----Islam-Me-Bunyadi-Haqooq.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...slami-kutub/2579-islam-me-bunyadi-haqooq.html
تبصرہ
پیش نظر کتاب میں اسلامی حقوق اور اس کے حوالے سے انسانوں کے بنیادی حقوق کا ایک حکمت آموز بیان موجود ہے جسے شیخ صالح العثیمین رحمۃاللہ علیہ نے اختصار اور جامعیت کے ساتھ بیان کیا ہے۔ دس ابواب پر مشتمل اس کتاب میں پہلے اسلام میں فطری حقوق کا تصور واضح کیا گیا ہے پھر خالق کائنات کے حقوق کے حوالے سے یہ بات سمجھائی گئی ہے کہ رب کائنات اس بات کا حق رکھتاہے کہ اس کی ذات، اس کی صفات اور عبادات میں کسی کو شریک نہ کیاجائے۔ توحید کے بعد رسالت کے حقوق کا تقاضا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعظیم میں مسنون اعمال کو اختیار کیا جائے۔ اسی طرح والدین، میاں بیوی، اولاد، رشتہ داروں، ہمسایوں، حکمران اور رعایا، عام مسلمانوں حتیٰ کہ غیر مسلموں تک کے حقوق کی مستند حوالوں سے توضیح و تعیین کی گئی ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب اسلام میں بنیادی حقوق کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت
مصنف
محمد علی صاحب جانباز
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
صلہ رحمی کی اہمیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ وہ نیکی ہے جس کی جزا اللہ تعالیٰ بہت جلد عطا کرتے ہیں اور قطعہ رحمی ایک ایسی چیز ہے جس کی سزا اللہ تعالیٰ دنیا ہی میں دے دیتے ہیں۔ فلہٰذا اہالیان اسلام کو اس سلسلہ میں نہایت محتاط رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں صلہ رحمی کو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔ کتاب کا عنوان ’اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت‘ کے نام سے ہے۔ جس میں تمام اعزو اقربا شامل ہیں۔ لیکن کتاب کے 216 صفحات میں سے سوا سو سے زائد صفحات صرف والدین کے حقوق پر صرف کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے بعد اولاد کے حقوق، میاں بیوی کے حقوق اور اقربا کے حقوق بیان کیے گئے ہیں۔ کتاب کی نہ تو کوئی فہرست دی گئی ہے اور نہ ہی مقدمہ یا ابتدائیہ وغیرہ درج ہے۔ کمپوزنگ کی بھی کافی غلطیاں دیکھنے میں آئی ہیں۔(ع۔م)
اس کتاب اسلام میں صلہ رحمی کی اہمیت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقالات راشدیہ
مصنف
ابو محمد بدیع الدین راشدی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور
TitlePages---Maqalat-e-Rashidiya-2.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...-islami-kutub/2581-maqalat-e-rashidiya-2.html
تبصرہ
بدیع الدین شاہ راشدی ایک عظیم مبلغ و مصلح تھے۔ ان کی دعوت و تبلیغ سے ہزاروں انسان توحید خالص سے شناسا ہوئے اور کتاب و سنت کےمتبع بنے۔ اپنی گوناگوں مصروفیات اور ہمہ جہتی مشاغل کے باوجود انھوں نے ایک سو سے زائد کتابیں یادگار چھوڑیں۔ حضرت صاحب کو بہت سے علوم پر دسترس حاصل تھی، مگر علوم القرآن اور علوم الحدیث پر تو مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔ حضرت صاحب کے بہت سے رسائل اور کتابچے زیور طبع سے آراستہ ہوئے لیکن ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو ایک بار شائع ہوئے مگر نامساعد حالات کی بنا پر دوبارہ شائع نہ ہو سکے۔ زیر نظر کتاب میں اسی کمی کو پورا کرتے ہوئے حضرت صاحب کے 27 رسائل کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے تین چار رسائل اعتقادی اور اصول پر مشتمل ہیں، چھ مسلک اہل حدیث پر ہیں۔ جن میں حقانیت اہل حدیث، شان اہل حدیث، صداقت اہل حدیث، تاریخ اہل حدیث وغیرہ جیسے عناوین پر سیر حاصل بحث ہے۔ نو رسائل مختلف فقہی مسائل پر ہیں اور باقی نماز کے مختلف احکام پر مشتمل ہیں۔ (ع۔م)
س کتاب مقالات راشدیہ جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مقالات راشدیہ جلد 2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تفسیر قرطبی جلد1
مصنف
ابوعبداللہ محمد بن احمد الانصاری القرطبی
مترجم
ڈاکٹر حافظ اکرام الحق یسین
ناشر
شریعہ اکیڈمی اسلام آباد


تبصرہ
’تفسیر قرطبی‘ ایک ایسا نام ہے جو گزشتہ آٹھ صدیوں سے اہل علم کے ہر طبقہ میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی جامعیت اور علمی وسعت کے پیش نظر اگر اسے مسلم سپین کی تہذیب و ثقافت کی درخشاں یادگار تالیف کہا جائے تو بے جانہ ہو گا۔ کہنے کو تو یہ بھی قرآن کریم کے قانونی مطالعہ کی کتاب ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ مطالعہ قرآن کا قانونی پہلو ہو یا عام تفسیری انداز، تفسیر قرطبی علوم اسلامیہ کے تمام پہلوؤں پر ایک جامع دستاویز ہے۔ فقہ و اصول فقہ میں تمام مروجہ مکتب ہائے فکر کا تقابلی مطالعہ اس کا امتیاز ہے۔ اس طرح قانون دان طبقہ کے لیے یہ کتاب حوالہ کا درجہ رکھتی ہے، علما و محققین کے لیے علوم دینیہ کا دائرہ معارف ہے، خطبا اور واعظین کے لیے لا تعداد موضوعات کا خزینہ ہے اورذاکرین کے لیے فضائل و معارف کا مجموعہ ہے۔ اردودان طبقہ کی سہولت کے لیے اس کو اردو قالب میں پیش کیا جا رہا ہے۔ ترجمہ میں آسان اردو محاورہ استعمال کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ احادیث کی تخریج حتی الامکان مستند کتب سے کی گئی ہے اور حسب ضرورت توضیحی حواشی کا بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ امام قرطبی رحمۃ اللہ علیہ کےتعلیمی مراحل اور علمی مقام کا ایک مربوط خاکہ ان کی اپنی تالیفات کے شواہد کے ساتھ شروع میں پیش کردیا گیا ہے۔ (ع۔ م)
اس کتاب تفسیر قرطبی جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسنون انداز سے 24 گھنٹے کیسے گزاریں
مصنف
ملک بشیر احمد
مترجم
شفیق الرحم فرخ
ناشر
ہدی اکیڈمی لاہور
TitlePages---Masnoon-Andaz-Se-24-Gente-Kese-Guzaranin.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...masnoon-andaz-se-24-gente-kese-guzaranin.html
تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے انسانوں کی تخلیق کا مقصد عبادت خداوندی بتایا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت کی ایک صورت یہ ہے کہ بندہ ذکر و اذکار اور دعاؤں کا اہتمام کرے۔ اگر ایک مسلمان اپنے روز وشب مسنون انداز میں گزارنے کی کوشش کرے تو ہر لحظہ اس کی نیکیوں میں اضافہ ہوتا رہتا ہے اس کا سونا جاگنا اور کھانا پینا بھی عبادت شمار ہوتا ہے۔ ہم اپنے دن رات کے 24 گھنٹے کس طرح گزاریں کہ ہمارا اللہ ہم سے خوش ہوجائے۔ زیر مطالعہ کتابچہ میں اسی جانب رہنمائی کی گئی ہے۔ کتابچے کا مدار کتاب اور سنت ہیں اور بعض جگہوں پر اقوال سلف کے حوالے بھی دئیے گئے ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب مسنون انداز سے 24 گھنٹے کیسے گزاریں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

الف عین

لائبریرین
عزیزم کتاب و سنت ڈاٹ کام کے بہت ارکان یہاں شامل ہیں۔ اور محفلینس اس سائٹ سے مستفید ہوتے ہی رہتے ہیں۔ آپ اپنا تعارف کرائیں، اس مشہور سائٹ کا مزید اشتہار نہ لگائیں۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
موت سے قبر تک
مصنف
شفیق الرحمن فرخ
ناشر
ہدی اکیڈمی لاہور

تبصرہ
اس دنیا کی سب سے بڑی حقیقیت یہ ہے کہ ہر انسان نے موت کا سامنا کرنا ہے۔ جو دراصل ایک نہ ختم ہونے والی زندگی کا نقطہ آغاز ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے انسان اپنی زندگی میں موت کے مراحل کو ذہن میں رکھے اور اپنے آپ کو اس کے لیے تیار رکھے۔ اپنے اعزا و اقربا کی وفات پر مسنون انداز میں تجہیز و تکفین کا اہتمام کرے اور اس نہج پر اپنے بچوں کی تربیت کرے۔ ہمارے ہاں عام طور پر کسی کی وفات پر ایسی ایسی بدعات و جاہلانہ رسومات دیکھنے میں آتی ہیں کہ الامان والحفیظ۔ یوٹیوب پر ایسی ویڈیوزموجود ہیں کہ ڈھول کی تھاپ اور بھنگڑوں کے جلو میں میت کو قبرستان پہنچایا جا رہا ہے۔ زیر مطالعہ کتاب میں ’موت سے قبر تک‘ کے تمام معاملات کو کتاب و سنت کی خالص تعلیمات کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے۔ جنازہ و دفن کے مراحل کو تصاویر کے ساتھ واضح کیا گیا ہےاور جنازہ میں پڑھی جانے والی دعائیں بھی شامل اشاعت ہیں۔ علاوہ بریں میت کے لیے ایصال ثواب کا مسنون طریقہ بھی ذکر کر دیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب موت سے قبر تک کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مسنون روحانی علاج
مصنف
عبدالمجید بن عبدالعزیز بن ناصر الزاحم
مترجم
شفیق الرحمن فرخ
ناشر
ہدی اکیڈمی لاہور

تبصرہ
قرآن کریم کو اللہ تعالیٰ نے شفا قرار دیا ہے، اس میں جہاں روحانی بیماریوں کا علاج موجود ہے وہیں یہ کتاب جسمانی بیماریوں کا مداوا بھی کرتی ہے۔ بہت دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ کسی کو کوئی عارضہ لاحق ہوتا ہے اور علاج پر کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود افاقہ نہیں ہوپاتا حالانکہ اس بیماری کا نہایت آسان اور سستا علاج قرآن کریم اور احادیث میں مذکور اذکار و ادعیہ میں موجود ہوتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان اذکار و ادعیہ کو یاد کیا جائے اور ان کا پڑھنا معمول بنایا جائے۔ زیر نظر مختصر سی کتاب میں بہت سی بیماریوں کا قرآنی دعاؤں کی روشنی میں علاج بتایا گیا ہے جس کو ایک عام فہم شخص بھی پڑھ کر عمل میں لا سکتا ہے۔ جن بیماریوں کا علاج رقم کیا گیا ہے ان میں نظر بد، مرگی، سر درد، زہریلے جانور کے ڈسنے، نکسیر اور جذام وغیرہ کےعلاج شامل ہیں۔ کتاب کا اردو ترجمہ شفیق الرحمٰن فرخ نے کیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب مسنون روحانی علاج کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

الف عین

لائبریرین
تعارف کی علیحدہ فورم ہے، وہاں ایک تھریڈ کھولیں اور پھر تماشہ دیکھیں کہ کس طرح آپ کی پذیرائی ہوتی ہے۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
معجم اصطلاحات حدیث
مصنف
سہیل حسن
ناشر
ادارہ تحقیقات اسلامی،اسلام آباد
Image0018.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...lami-kutub/2590-mujjam-istlahat-e-hadees.html
تبصرہ
قرآن وحی متلو اور حدیث وحی غیر متلو ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جس طرح قرآن کریم کی حفاظت کی اسی طرح محدثین کے ذریعے سے حدیث کی بھی حفاظت فرمائی۔ ائمہ حدیث نے حدیث کو تمام آلائشوں سے پاک رکھنے کی پوری سعی کی۔ صحیح احادیث کے مجموعے مرتب کیے اور ہر وہ چیز جو ہمارے دین کے لیے لازمی ہے، اسے سند کے ذریعے منتقل کیا۔ اس کے علاوہ حدیث کو قبول کرنے یا نہ کرنے کے قواعد و ضوابط وضع ہوئے جن کو اصول حدیث یا علوم مصطلح حدیث کہا جاتا ہے۔ زیر نظر کتاب بھی اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ اس فن کی تمام اصطلاحات جمع کر دی جائیں۔ فاضل مؤلف ڈاکٹر سہیل حسن نے اس کے لیے دو کتب سے مدد لی ہے۔ جن میں سے ایک ترکی زبان میں ڈاکٹر مجتبیٰ اوگور کا حدیث انسائیکلو پیڈیا ہے جبکہ دوسری عربی کتاب ضیاء الرحمٰن اعظمی کی ’معجم مصطلاحات الحدیث ولطائف الاسانید‘ ہے جس میں شامل تمام اصطلاحات مع تفصیل، ترجمہ کرنے کے زیر نظر معجم میں شامل کر دی گئی ہیں۔ مزید برآں اس کتاب میں بعض ایسے مباحث شامل کیے گئے ہیں جو شاید اور کسی کتاب میں یکجا نہ مل سکیں۔ مثلاً تحویل کی صورت میں اسناد پڑھنے کا طریقہ، مختلف صحابہ کی روایت کردہ احادیث کی تعداد، محدثین کرام اور ان کی مؤلفات وغیرہ۔ طالبان حدیث کے لیے یہ کتاب ایک قیمتی تحفہ ہے۔(ع۔م)
اس کتاب معجم اصطلاحات حدیث کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
قرآن کریم(اشرف الحواشی)
مصنف(مترجم)
شاہ رفیع الدین بن شاہ ولی اللہ الدھلوی
ناشر
ابوالکلام آزاد اسلامک اویکنگ سنٹر نئی دہلی
FrntQuran0001.jpg
http://www.kitabosunnat.com/kutub-l...kutub/2592-quran-kareem-ashraful-hawashi.html
تبصرہ
اس وقت آپ کے سامنے قرآن مجید کا وہ اردو ترجمہ موجود ہے جو شاہ رفیع الدین اور نواب وحید الزماں حیدر آبادی نے کیا۔ اردو ترجمہ لفظی اور بامحاورہ دونوں صورتوں میں موجود ہے۔ آیات کی مختصر تفسیر بھی درج کی گئی ہے جو شیخ الحدیث محمد عبدہ الفلاح نے کی ہے۔ اللہ تعالیٰ ان تمام حضرات کی کاوش کو شرف قبولیت سے نوازے اور انھیں اس کا بہترین بدیل عطا فرمائے۔ آمین (ع۔م)
اس قرآن ’’قرآن کریم (اشرف الحواشی) کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
ماہنامہ محدث –جنوری۔2000
فہرست
حافظ عبدالقادر روپڑی کا سانحہ ارتحال از پروفیسر عبدالجبار شاکر
تفسیر تیسیرالرحمن لبیان القرآن، سورہ فاتحہ از ڈاکٹر محمد لقمان سلفی
نماز اور خواتین کے مسائل ،گھوڑے کی حلت ....حافظ ثناءاللہ مدنی
2000ء کی تکمیل پر جشن منانے کی شرعی حیثیت از غازی عزیز
دنیا کی یلغار اور دو قومی نظریہ کا فروغ از پروفیسر ثریا بتول علوی
مصطفیٰ کمال اتاترک ...تصویر کا دوسرا رخ از محمد عطاء اللہ صدیقی
عالم عرب میں انقلاب کی صدی از حافظ حسن مدنی
آہ...حافظ عبدالقادر روپڑی از عبدالرشید عراقی
ریاض میں مسئلہ سود پر مدیر اعلیٰ کی پریس کانفرنس از ادارہ
Muhaddas-195-Apr-1993.jpg

ماہنامہ ’محدث ‘جنوری۔2000‘ کے شمارے کو آن لائن ریڈنگ کے ساتھ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
ماہنامہ محدث –فروری،مارچ 2012​
فہرست
جمہوریت اور حاکمیت الہیہ: دور حاضر میں از ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
اہل السنہ اور مرجئہ قسط دوم از ابوعبداللہ طارق
قرآن جلتا رہا اور قوم کرکٹ کھیلتی رہی! از مسز ثریا بتول علوی
خلافت راشدہ:زریں عہد اور تقاضائے اسلام از پروفیسر عبدالجبار شاکر
صدارتی استثناء اور اسلام[انٹرویو] از ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
اہل حدیث اور فتویٰ نویسی : ایک تاریخی جائزہ از ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر
آہ! شیخ الحدیث مولانا عبدالمنان نورپوری از عبدالجبار سلفی
TitlePages.jpg

ماہنامہ ’محدث ‘فروری،مارچ۔2012‘ کے شمارے کو آن لائن ریڈنگ کے ساتھ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
ماہنامہ محدث –اپریل۔2000
فہرست
محرم الحرام ....غلطی ہائے مضامین مت پوچھ! حافظ صلاح الدین یوسف
جی پی فنڈ پر دو فتووں کا تعاقب،وراثت سے محرومی از حافظ ثناء اللہ مدنی
جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار از حافظ محمد اسحق زاہد
یوم عاشوراء کی شرعی حیثیت از علامہ ابن تیمیہ از مولانا عبدالجبار سلفی
جانور ذبح کرنے کا اسلامی طریقہ از ڈاکٹر شفیق الرحمن
تحریک نسواں...نظریات واثرات از محمد عطاء اللہ صدیقی
Muhaddas-195-Apr-1993.jpg

ماہنامہ ’محدث ‘اپریل۔2000‘ کے شمارے کو آن لائن ریڈنگ کے ساتھ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
ماہنامہ محدث –مئی۔2000
فہرست
انسانی حقوق کے نام پر اتاترک ازم کا نفاذ
صحیح بخاری کے تحریری ماخذ از ڈاکٹر خالد ظفراللہ
شوہر کے مرتد ہونے پر تجدید نکاح،وقف کی فروخت از حافظ ثناءاللہ مدنی
جادوگروں کا قلع قمع کرنے والی تلوار از حافظ محمد اسحق زاہد
وسیلہ کیا ہے اور جائز وسیلے کون سے؟ از مولانا عبدالجبار سلفی
حفظ قرآن، تجوید وقراءت کا جدید تعلیمی منہج از حافظ حسن مدنی
عفو درگزر کی ضرورت واہمیت از پروفیسر حافظ محمد ایوب
رسول کائنات ،احسن الوصول،اعراب القرآن
Muhaddas-195-Apr-1993.jpg

ماہنامہ ’محدث ‘مئی۔2000‘ کے شمارے کو آن لائن ریڈنگ کے ساتھ پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نگارشات جلد1
مصنف
محمد اسماعیل سلفی
ترتیب وتخریج
حافظ شاہد محمود
ناشر
ام القریٰ پبلی کیشنز

TitlePages---Nigarshat-1.jpg

تبصرہ
حضرت مولانا اسماعیل سلفی رحمۃ اللہ علیہ کثرت مشاغل کے سبب بہت تھوڑا لکھ سکے لیکن جتنا لکھا ہزاروں صفحات پر بھاری تھا کہ ہر قدر شناس نے اس کا خیر مقدم کیا اور ان کی تحریرات کو سلفی منہج و فکر کے احیا کے لیے نعمت غیر مترقبہ قرار دیا گیا۔ زیر نظر مجموعہ میں حضرت سلفی کی تمام مطبوعہ منتشر تحریرات جمع کی گئی ہیں، جس میں ان کے تحریرفرمودہ کتب و رسائل، مضامین و مقالات، فتاویٰ، مکاتیب، مقدمات اور تعلیقات و حواشی شامل ہیں۔ ان مضامین میں جماعت اہل حدیث کی تاریخی خدمات کا بخوبی تجزیہ و تعارف کرایا گیا ہے اور مختلف حوادث و واقعات کے تناظر میں اس طائفہ کی کثیر الجہت جہود و مساعی کو نمایاں کیا گیا ہے۔ سلفی فکر اور منہج اہل حدیث کو ایک دلنشیں اسلوب میں متعارف کرایا گیا ہے۔ مختلف گروہوں کی جانب اس گروہ پر لگائے جانے والے الزامات کی حقیقت کی نقاب کشائی کی گئی ہے۔ اس مجموعہ میں 40 نگارشات شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ عربی میں شائع ہوئے تھے جن کو اردو ترجمہ کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب نگارشات جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top