کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نصر الباری فی تحقیق جزاالقراۃ للبخاری اپ ڈیٹ
مصنف
ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل البخاری
مترجم
زبیر علی زئی
ترتیب وتخریج
زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
دين اسلام میں جس طرح نماز کی اہمیت مسلمہ ہے بالکل اسی طرح نماز کے اندر سورۃ فاتحہ کا مسئلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے- كتاب وسنت كی نصوص اس سلسلے میں واضح راہنمائی فراہم کرتی ہیں اگر کوئی شخص غیر جانبداری سے ان کا مطالعہ کرے تویقینا راہ صواب اس کی منتظر ہے-علمائے اسلام کی جانب سے اس موضوع پر بہت سی کتب منظر عام پر آئیں-اس سلسلے میں امام بخاری نے ایک کتاب جزء القراء ۃ للبخاری کے نام سے تصنیف کی – جس میں انہوں نے فاتحہ خلف الامام کو موضوع بحث بناتے ہوئے تفصیل کے ساتھ اپنی علمی آراء کا اظہار فرمایا-حافظ زبیر علی زئی نے اسی موضوع کو آگے بڑھاتے ہوئے امام صاحب کی کتاب کا ترجمہ، تحقیق ، تعلیقات اور اضافہ جات کے ساتھ انتہائی سادہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کرتے ہوئے اتمام حجت کیا ہے-اس سلسلے میں انہوں نے احادیث مرفوعہ،آثار صحابہ،آثار التابعین اور اس ضمن میں علماء کرام کا تذکرہ کر کے ثابت کیاہے کہ کسی بھی مرفوع حدیث میں فاتحہ خلف الامام کی ممانعت وارد نہیں ہوئی-فاتحہ خلف الامام کی ممانعت میں جتنی بھی احادیث بیان کی جاتی ہیں وہ صحیح نہیں ہیں یا ان کی اصل نہیں- مصنف نے کتاب میں فاتحہ خلف الامام کے اثبات پر دلائل کے انبار لگاتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ سورۃ فاتحہ نماز کا لازمی حصہ ہے اور اس کے بغیر نماز کو مکمل قرار نہیں دیا جا سکتا۔
اس کتاب نصر الباری فی تحقیق جزاالقراۃ للبخاری اپ ڈیٹ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
فاتحہ خلف الامام اور حدیث مرفوعہ
فاتحہ خلف الامام کے خاص دلائل
فاتحہ خلف الامام اور آثار صحابہ رضی اللہ عنہم
فاتحہ خلف الامام اور تابعین رحمۃ اللہ علیہم
فاتحہ خلف الامام اور علماء
حدیث 1۔سری نمازیں اور فاتحہ خلف الامام
حدیث2۔جس نے سورہ فاتحہ نہیں پڑھی اس کی نماز نہیں
حدیث3۔جس نے ام القرآن نہ پڑھی اس کی نماز نہیں
حدیث4۔سورہ فاتحہ کے ساتھ پڑھی گئی نماز جائز اور کافی ہے
آخری دو رکعتوں میں قراءت کی تحقیق
علی رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب قول کی تحقیق
عمر رضی اللہ عنہ کا فرمانا کہ میرے پیچھے بھی قراءت کرو
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا اپنے شاگرد کو امام کے پیچھے فاتحہ پڑھنے کی تلیقین کرنا
قراءت اور اونٹنیوں کی مثال کا ذکر
جہری نماز میں صحابی کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے قراءت کرنا
قراءت کے بغیر نماز کا صحیح نہ ہونا
نماز کے لیے اذان کیسے مقرر کی گئی
حدیث فاتحہ کے بغیر کوئی نماز نہیں
جمعہ کے دن دو رکعت پڑھنے والا فاتحہ بھی پڑے گا
صحابہ کرام کا بیان کہ اگر قراءت رہ جائے تو مقتدی اس کو پورا کرے
ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو لقمہ دینا
رکوع سے پہلے قراءت کا حکم
صلوۃ خوف
براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے نماز کے اندر قراءت کی
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دو سکتے ثابت ہیں
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز میں قراءت کاحکم دیتے
عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ کی نماز اوراس کی تحقیق
اطراف الحدیث
راویوں کی فہرست
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عرش الٰہی کا سایہ پانے والے خوش نصیب
مصنف
تفضیل احمد ضیغم ایم-اے
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے جا بجا قیامت کے دن کی ہولناکیوں کا تذکرہ کیا ہے۔ تاکہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا خوف دامن گیر ہو اور وہ دنیوی زندگی کو طاعت الٰہی میں گزارنے کی کوشش کریں۔ قیامت کے دن جب کچھ لوگ سورج کی دھوپ سے جھلس رہے ہوں گے اور اپنے پسینے میں ڈوب رہے ہوں گے اللہ تعالیٰ کچھ خوش نصیبوں کو اپنے عرش کا سایہ نصیب فرمائیں گے۔ صحیح بخاری کی ایک حدیث میں ایسے خوش نصیبوں کی سات قسمیں بیان ہوئی ہیں۔ زیر نظرکتاب میں محترم تفضیل احمد ضیغم نے نہایت واضح اور جامع اندازمیں ان لوگوں کی تفصیل بیان فرمائی ہے اس کے علاوہ عرش کا سایہ پانے والے ان خوش نصیبوں کا بھی تذکرہ کیا ہے جن کا ذکر صحیح بخاری کی حدیث میں موجود نہیں ہے بلکہ دیگر احادیث میں ایسے لوگوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ اس طرح ان لوگوں کی مجموعی طور پر دس قسمیں بنتی ہیں۔ مؤلف نے کتاب کے شروع میں اللہ تعالیٰ کے عرش کے حوالے سے نہایت قیمتی معلومات فراہم کی ہیں ۔ عرش کے حوالے سے متکلمین کی رائے کا تذکرہ کرتے ہوئے اس حوالے سے پائے جانے والے اشکالات کا بھی جواب دیا ہے۔کتاب کے آخر میں عرش عظیم کا سایہ پانے والے ان لوگوں کا تذکرہ موجود ہے جن کا ذکر ضعیف احادیث میں آیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب عرش الہٰی کا سایہ پانے والے خوش نصیب کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
انتساب
عرض کیا ہے؟
پہلے اللہ تعالٰی کا عرش پانی پر تھا
عرش الٰہی کے پائے
لوح محفوظ عرش پر ہے
کیا عرش سے مراد بادشاہت ہے؟
قیامت کے دن عرش کی کیفیت
مسجد سے محبت کرنے والا دل
اللہ کا محبوب بننے کا طریقہ
زنا سے توبہ پر دنیا میں آسانی
برائی کی روک تھام میں تین اہم امور
اگر احد پہاڑ سونے کا ہو
جب تنہائیوں میں اللہ کا ڈر جاتا رہے
کاش میری ماں نے مجھے جنم نہ دیا ہوتا
تنور کی آگ
قرض دار سے نرمی کا بیان
ضعیف روایات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
لعنت کا مستحق ٹھہرانے والے چالیس اعمال
مصنف
ابو محمد حافظ عبدالستار حماد
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
قرآن و سنت میں بہت سے مقامات پر ایسے لوگوں کا تذکرہ موجود ہے جن پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی۔ مفسرین نے اللہ تعالیٰ کی لعنت کا مطلب یہ بتایا ہے کہ ایسا بد نصیب شخص دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہوگیا۔ فلہٰذا ہر مسلمان کو چاہیے کہ وہ شعوری طور پر ایسے کاموں اور اعمال سے گریز کرے جو اللہ تعالیٰ کی لعنت کا مستحق ٹھیراتے ہوں۔ زیر نظر کتابچہ مولانا عبدالستار حماد نے اسی مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ترتیب دیا ہے۔ انہوں نے کتاب و سنت کی نصوص سے ایسے اعمال کی فہرست مرتب کر دی ہے جن کی وجہ سے کوئی انسان اللہ تعالیٰ کی لعنت کا سزاوار ہو سکتا ہے۔ تاکہ ایسے اعمال سے کنارہ کیا جائے اور ایسے اعمال اختیار کیے جائیں جو اللہ کی رحمت کا مستحق بناتے ہوں۔ جب انسان اللہ کی لعنت پانے والے اعمال سے اجتناب کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ چھوٹے چھوٹے گناہوں کو معاف فرما دیتے ہیں۔ کتابچہ 61 صفحات پر مشتمل ہے۔ اسلوب نہایت واضح اور سادہ ہے۔ کوئی بھی عام فہم شخص اس کا مطالعہ کر کے اپنے آپ کو ایسے قبیح اعمال سے بچانے میں کامیاب ہو سکتا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب لعنت کا مستحق ٹھہرانے والے چالیس اعمال کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
شرک
اللہ کی کتاب میں اضافہ کرنا
معصیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
ترک سنت
بدعت کو رواج دینا
قبروں پر مساجد تعمیر کرنا
مدینہ طیبہ کی بےحرمتی
والدین کی نافرمانی
بلاوجہ لوگوں میں دوری پیدا کرنا
دوران حیض بیوی سے مجامعت
ایک مرد کا دوسرے مرد سے بدفعلی کرنا
حیوانات سے جنسی تسکین
اللہ کی خفت کو بدلنا
حلالہ کرنا اور کرانا
رشوت
چوری
شراب نوشی
عورتوں کا بین کرنا
دنیا کی شدید حرص
حکمرانوں کا ظلم وستم
خوف وہراس پھیلانا
نابینا شخص کو راستہ سے بھٹکانا
خود کو غیر قوم کی طرف منسوب کرنا
زمین کی علامتوں کو تبدیل کرنا
ثمر آور اور سایہ دار درختوں کا ضائع کرنا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
نیکیوں کو مٹا دینے والے اعمال
مصنف
تفضیل احمد ضیغم ایم-اے
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
ایمان اور اعمال صالحہ دو ایسی چیزیں ہیں جو اخروی کامیابی کی ضمانت بن سکتی ہیں ۔ ان دو چیزوں کی بربادی آخرت میں ملنے والی عزت و توقیر کی بربادی ہے۔ بعض لوگ بڑی محنت سے اعمال صالحہ انجام دیتے ہیں لیکن اس کےساتھ ساتھ وہ کچھ ایسے غیر شرعی کام کر بیٹھتے ہیں جن کی وجہ سے ساری نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں۔ زیر نظر کتاب میں جیسا کہ نام سے ظاہر ہے ایسے کاموں پر روشنی ڈالی گئی ہے جو نیکیوں کو برباد کر دینے والے ہیں۔ ایمان و عمل کو برباد کر دینے والے عوامل کون سے ہیں، ان کا علم ہر بندے کے لیے ضروری ہے۔ نیکیوں کو برباد کر دینے والے یہ شیطانی اعمال ہمارے بدترین دشمن ہیں۔ اس کتاب میں ایسے ہی دشمنوں کے چہروں سے نقاب اتارا گیا ہے۔ مصنف نے پہلے وہ اعمال بیان کیے ہیں جن سے نیکیاں مکمل طور پر برباد ہوجاتی ہیں ۔ اس کے بعد ان اعمال کا تذکرہ ہے جن سے نیکیاں مکمل طور پر تو ضائع نہیں ہوتیں البتہ نیکیوں میں سے ایک بڑا حصہ ضائع ہوجاتا ہے۔ کتاب کے مصنف تفضیل احمد ضیغم ہیں جن کی کتب اصلاح معاشرہ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب نیکیوں کو مٹا دینے والے اعمال کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
انتساب
چند آنسو
نیکیاں برباد کرنے والے اعمال
شرک
ریاکاری
کمائی کے لیے حرام ذرائع اختیار کرنا
حرام کمائی کے چند خطرناک ذرائع
جوے کی دلدل میں وقت او رنیکیوں کی بربادی
شراب نوشی وقت اور نیکیوں کی بربادی
تکبر
نجومیوں کے پاس جانا اور ان کی تصدیق کرنا
تنہائیوں میں رب تعالیٰ سے بے خوف ہونا
تعظیم مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم میں کوتاہی نیکیوں کی بربادی
زکوۃ میں کوتاہی
نیکیوں کی بربادی اور عورتوں کے اعمال
جن دنوں نیکیاں زیادہ برباد ہوتی ہیں
بدعت کی وجہ سے عمل کا ضائع ہونا
نفاق
جنم میں لے جانے والے چند سنگین جرائم
گناہوں میں اضافہ کرنے والے کام
نماز کی کوتاہیاں
دوران نماز کوکھ پر ہاتھ رکھنا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
تاریخ اہل حدیث (بہاؤالدین )
مصنف
ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
’اہل حدیث‘ ایک فکر اور تحریک کا نام ہے جو سنت کو مدار عمل ٹھہرانے میں انتہائی حریص اور رد بدعات میں نہایت بے باک ہے۔ اس کا مطمح نظر فقط عمل بالقرآن والحدیث ہے۔ معاشرے میں پھیلے رسوم و رواج کو یہ جماعت سنت رسول کی نگاہ سے دیکھتی ہے اگر ان میں سے کوئی چیز سنت کی میزان پر پوری اترتی ہے تو اسے فوراً قبول کر لیا جاتا ہے اور اگر کسی چیز کا کوئی بھی گوشہ سنت رسول سے متصادم ہے تو اس سے اعراض کر لیا جاتا ہے۔ اس تحریک کے خلاف جہاں بریلی شہر سے صدائیں بلند ہوئیں وہیں ابنائے دیوبند بھی اس کام میں پیچھے نہیں رہے اور اس تحریک پر طرح طرح کے الزامات لگا کر اس کا راستہ روکنے کی سعی لاحاصل کرتے رہے۔ برصغیر میں جماعت اہل حدیث مختلف مصائب اور آزمائشوں سے دوچار رہی لیکن اس ابتلا کے دور میں بھی اس فکر سے وابستہ لوگوں کی توانائیاں کم نہیں ہوئیں اور وہ پامردی کے ساتھ تمام مصائب کا مقابلہ کرتے رہے۔ ضرورت اس امر کی تھی کہ آزمائشوں کے تسلسل میں جماعت کی ثابت قدمی اور پامردی کی داستان رقم کی جائے۔ ڈاکٹر محمد بہاؤ الدین نے دیار غیر میں ہونے کے باوجود زیر نظر کتاب کی صورت میں تاریخ اہل حدیث بیان کر کے اس قرض اور فرض کو ادا کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب کے کام پر ایک نظر ڈالنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس قدر وسیع اور ہمہ گیر کام شاید اس سے پہلے انجام نہیں پایا۔ انہوں نے اکابر اہل حدیث کی زبانی مسلک اہل حدیث کے خدو خال واضح کیے ہیں اور اس کے مابہ الامتیاز مسائل کو اکابر کی تحریروں سے نقل کیا ہے جو اہل حدیث جماعت کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی بہترین صورت ہے۔ مصنف نے تاریخ میں اہل حدیث مسلک کے تسلسل کو بیان کیا ہے اور برصغیر میں جن لوگوں نے عمل بالحدیث کی راہیں دشوار گزار بنانے کی کوشش کی ہے انہیں بے نقاب کیا ہے۔ اس کے علاوہ کتاب میں اور بھی بہت کچھ ہے جو یقیناً قارئیں کے لیے افادے کا باعث ہوگا۔ یہ تاریخی دستاویز اور داستان عزیمت، جماعت اہل حدیث کے اصول و مقاصد اور خصائص و امتیازات کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔ (ع۔م)
اس کتاب تاریخ اہل حدیث جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
حرفے چند
پیش لفظ
مقدمہ
تاثرات
حدیث کے لغوی واصطلاحی معنی
عہد صحابہ میں عمل بالحدیث
لفظ وہابی کی تاریخ
سید عبدالقادر جیلانی کا مسلک
ہند کے اہل حدیث
اتباع سنت
مقام صحابہ
مضامین تقویۃ الایمان
مسئلہ علم غیب
رفع الیدین
فاتحہ خلف الامام
آمین بالجہر
دیہات میں جمعہ
نماز تراویح
علم متن حدیث
مسئلہ رفع الیدین پر چند ابتدائی تصانیف
شاہ احمد رضا خان
شاہ محمد اسماعیل دہلوی
ابو الوفاء ثناء اللہ امرتسری
رشید احمد گنگوہی
مناظرہ رنگ پور
محبوب علی دہلوی
مسعود عالم ندوی
کتابیات
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
عقیدہ اہل سنت والجماعت کا بیان اور اس کی پابندی کی اہمیت
مصنف
ڈاکٹر سعید بن علی بن وہف القحطانی
مترجم
ابوالمکرم عبدالجلیل
ناشر
نامعلوم

تبصرہ
نبی اکرم ﷺ کی وفات اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اس دنیا سےتشریف لے جانے کے بعد امت میں نئے نئے فرقوں نے سراٹھایا۔ جس میں معتزلہ، جہمیہ جیسے کلامی گمراہ فرقے وجود میں آئے اور ان کےبعد صوفیہ، باطنیہ اور اس طرح کے دوسرے گروہ بھی پیدا ہوگئے یہ سب گروہ عقیدہ کی بنیاد پر تقسیم ہوئے تھے۔ لیکن ہر دور میں مسلمانوں کی ایک جماعت حق کادفاع کرتی رہی اور انہوں نے ہمیشہ باطل نظریات و عقائد رکھنے والے فرقوں کو علمی محاذوں پر للکارا اور دلائل قاطعہ سے ان فتنوں کو روکا او ریہ جماعت اہل سنت والجماعۃ کے نام سے معروف ہوئی۔زیر نظر کتاب میں اہل سنت والجماعۃ کے نظریات و عقائد کاتعارف ہے۔ اس کتاب میں اسلامی عقائد پر تفصیل سےروشنی ڈالی گئی ہے اور اس کے علاوہ اس تحریر پر شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز کی تعلیق بھی موجود ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب عقیدہ اہل سنت والجماعت کا بیان اور اس کی پابندی کی اہمیت کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
عقیدہ اہل سنت والجماعت کا معنی
اہل سنت کے نام اور اوصاف
کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھامنے والے
اہل سنت والجماعت کے اصول
اللہ عزوجل پر ایمان لانا
فرشتوں پر ایمان لانا
آسمانی کتابوں پر ایمان لانا
رسولوں پر ایمان لانا
قیامت کے دن پر ایمان لانا
قبر کے عذاب اور راحت وآسائش پر ایمان لانا
بھلی بری تقدیر پر ایمان لانا
ایمان باللہ میں داخل چند امور
اہل سنت والجماعت کی وسطیت واعتدال پسندی
اہل سنت والجماعت کے اخلاق واوصاف
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
آسان قاعدہ مع دینیات
مصنف
عبدالرحمن محمد عثمان عمری
ناشر
مرکز ابن تیمیہ رحمہ اللہ

تبصرہ
قرآن مجید اللہ کی کتاب ہے او راس کی زبان عربی ہے جس کا سیکھنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے۔عربی زبان کے حروف تہجی اور حرکات و سکنات اپنی جگہ خاص اہمیت کے حامل ہیں۔اگر حرف کی ادائیگی صحیح نہ ہو تو اس کاتلفظ بدل جاتا ہے اورمعنی میں تبدیلی آجاتی ہے جو گناہ کا باعث ہے۔ دینی تعلیم کے لئے مسلمان اپنے بچوں کو صغر سنی سے ہی قرآن کی تعلیم کی طرف راغب کردیتے ہیں ۔ مدارس و مساجد میں بچوں کو قرآن پڑھنے کے ابتدائی مراحل سے گزارا جاتا ہے جس میں عربی حروف تہجی کی پہچان اور تراکیب کو ایک خاص اسلوب سے ذہن نشین کروایا جاتا ہے۔زیرنظر کتاب اسی نوعیت کو ملحوظ رکھتے ہوئے ترتیب دی گئی ہے جس میں حروف تہجی کی پہچان اور تلفظ کی تصحیح کے لیے ایک خاص ترتیب سےمفرد و مرکب حروف و الفاظ درج ہیں تاکہ آسان ترین انداز میں بچوں کے ذہن میں قرآنی الفاظ کو راسخ کیاجاسکے۔(ک۔ط)
اس کتاب آسان قاعدہ مع دینیات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
تمہید
حروف تہجی
مفردات
آدھے حرفوں کی پہچان
حرکت
دو حرفی مرکب الفاظ
تنوین
حرف مد
حروف لین
جزم
ہمزہ
ادغام
اقلاب
حروف مقطعات
امالہ
سورہ الفاتحہ
سورہ اخلاص
سورہ الفلق
سورہ الناس
روز مرہ کی دعائیں
عقیدہ
سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم
تجوید
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
اضواء المصابیح فی تحقیق مشکوۃ المصابیح
مصنف
شیخ ولی الدین الخطیب التبریزی
مترجم
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
مشکوٰۃ المصابیح مسائل میں احادیث کاوہ بہترین مجموعہ ہے کہ جس میں محمد بن عبداللہ التبریزی نے بہترین ترتیب کے ساتھ مسند کتب حدیث سےسينكڑوں روایات کومتعلقہ مسائل کےتحت نقل کردیا ہے۔مشکوٰۃ کی تخریج و تحقیق اگرچہ علامہ ناصر الدین البانی کر چکے ہیں۔ او راب حافظ زبیرعلی زئی حفظہ اللہ جو کہ فن اسماء الرجال میں منجھی ہوئی شخصیت ہیں ۔زیر نظر کتاب انہی کی تخریج و تحقیق او رفوائد پر مشتمل ہے جس میں انہوں نے مشکوٰۃ میں درج ہر حدیث کا فن جرح و تعدیل کی روشنی میں جائزہ لیا ہے اور ان پر صحت و ضعف کا حکم لگایا ہے۔ احادیث کی استنادی حالت کو جانچنے کے لیےنہایت عمدہ تحریر ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب اضواء المصابیح فی تحقیق مشکوۃ المصابیح کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ اضواء المصابیح
مقدمہ از مولف
کتاب الایمان
کبیرہ گناہوں اور علامات نفاق کا بیان
دل میں پیدا ہونے و الے وسوسے کا باب
تقدیر پر ایمان کا باب
اثبات عذاب قبر
کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھامنے کا باب
کتاب العلم
 

عبد المعز

محفلین
ماہنامہ الحدیث حضرو، اکتوبر 2009
فہرست مضامین
موجودہ حالات صحیح احادیث کی روشنی میں از حافظ زبیر علی زئی
فقہ الحدیث از حافظ زبیر علی زئی
توضیح الاحکام از حافظ زبیر علی زئی
ماسٹر امین اوکاڑوی کی دورخی از زبیر صادق آبادی
دجال اکبر کا خروج از حافظ زبیر علی زئی
سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کا نزول اور امام ابن شہاب الزہری از حافظ زبیر علی زئی
سیدنا جلیبیب رضی اللہ عنہ از ابو معاذ
اس رسالہ ماہنامہ الحدیث حضرو، اکتوبر 2009 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top