کتب ، جن سے آپ سب سے زیادہ متاثر ہوئے

اثرات پہلی کے زیادہ ہیں یا بعد والی کے؟ :)
طرزِ نگارش میں پہلی والی کے، اور طرزِ حیات میں ثانوی کے! :)

ان کے علاوہ اگر فلسفے کی کتب کے نام لکھے جائیں تو بہت خشک ہو جائے گا ماحول!! :)
ناول میں راجہ گدھ ہی بہترین ہے، اور انگریزی میں "کیبنیٹ آف لو"
 

محمداحمد

لائبریرین
قران مجید تو ہے ہی اس کو چھوڑ کے بات کریں تو مجھے جو کتابیں بہت پسند آئیں ان میں :
مٹی کا دیا ۔۔۔ ۔۔میرزا ادیب
شہاب نامہ ۔۔۔ ۔ قدرت اللہ شہاب
The road to mecca.....Mohammad Asad
Think and Grow Rich....Napoleon Hill
آوازِ دوست۔۔۔ ۔ مختار مسعود
ان کتابوں کے علاوہ اور بھی کئی کتابیں ہیں جنھوں نے بہت متاثر کیا لیکن وقت اور حالات کے ساتھ اس کی اہمیت میرے نزدیک کم ہوتی گئی ۔
مٹی کا دیا اور روڈ ٹو مکا تو مجھے اتنا اچھا لگا کہ تین تین چار چار مرتبہ پڑھ چکا ہوں اور ہر مرتبہ مجھے ایک نئی انرجی ملتی ہے بلکہ جینے کا سہارا بھی ۔
مجھ سے اگر کوئی ساتھی طالب علم یا جونیر کتابوں کے مطالعہ کے بارے میں پوچھتا یا مشورہ طلب کرتا ہے تو مٹی کا دیا تو ضرور بتاتا ہوں ۔

کچھ اور بھی بعد میں۔۔۔
کیا کہنے :)
مٹی کا دیااورشہاب نامہ میں نے بلامبالغہ بیسوں دفعہ پڑھی ہیں
اس کے علاوہ رضیہ فصیح احمد کا ایک ناول صدیوں کی زنجیر بھی بہت پسند ہے کبھی موقع ملے تو ضرور پڑھنا
 

ساقی۔

محفلین
بابا صاحبا۔(پڑھ رہا ہوں )اشفاق احمد
علی پور کا ایلی، لبیک ۔ ممتاز مفتی
اندلس میں اجنبی، نکلے تیری تلاش میں ۔مستنصر حسین تاررڑ
نسیم ہدایت کے جھونکے۔ مولانا کلیم صدیقی
خدا کہاں ہے۔ اسلم راہی ایم اے
شاہین، خاک و خون، کلیسا اور آگ۔ نسیم حجازی
محی الدین نواب کے ناولز
علی سفیان آفاقی کے سفر نامے
راجہ گدھ۔ بانو قدسیہ
غبار خاطر۔ مولانا ابو الکلام آزاد
شکوہ جواب شکوہ۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال


اور بھی بہت سی
 

محمداحمد

لائبریرین
فائر ایریا ۔۔۔ الیاس احمد گدی کی ناول بہت اچھی لگی مجھے۔

اور " ماں ۔ میکسم گورکی"۔ اردو ترجمہ پڑھا ہے میں نے۔

بہت پہلے علیم الحق حقی کی ایک ناول "وقت کے فاصلے" پڑھی تھی وہ بہت اچھی لگی تھی۔

پچھلے دنوں بشریٰ سعید کا ناول "سفال گر" بھی پڑھا اور اچھا لگا۔
 

قیصرانی

لائبریرین
مستنصر حسین تارڑ کی ایک بات پسند نہیں کہ وہ ایک دم آپ کو موجودہ ماحول میں چھوڑ چھاڑ کر قدیم تاریخ میں کھو جاتے ہیں اور آپ کو فکر لگ جاتی ہے کہ ابھی ہم کہاں ہیں :(
تاہم تاریخ کا جامع حوالہ مل جاتا ہے :)
 
کیا کہنے :)
مٹی کا دیااورشہاب نامہ میں نے بلامبالغہ بیسوں دفعہ پڑھی ہیں
اس کے علاوہ رضیہ فصیح احمد کا ایک ناول صدیوں کی زنجیر بھی بہت پسند ہے کبھی موقع ملے تو ضرور پڑھنا
ضرور چاچو
یہاں بہت ساری کتابیں نہیں ملتی ۔
ایسے تلاش کرتا ہوں ۔
ضرور پڑھوں گا ۔
آپ کا بے حد شکریہ
 

قیصرانی

لائبریرین
فننش دیومالائی داستان Kalevala نے مجھے بہت متائثر کیا ہے۔ صائمہ شاہ کا شکریہ، کہ انہوں نے اردو میں مہابھارت دلائی :) ویسے متھالوجی مجھے ہمیشہ سے ہی پسند ہے :)
ویسے کسی زمانے کارل ساگان نے بہت متائثر کیا تھا لیکن اس کا علم اس کے زمانے کی حد تک اچھا تھا، اب اس کی کئی باتیں غلط ثابت ہو رہی ہیں۔ تاہم اس کا اسلوب ابھی تک ذہن سے نہیں اترا
جم کاربٹ نے اپنی فیلڈ کے حوالے سے بہت اچھا لکھا
ابنِ صفی مرحوم کی کتب ابھی تک پسند ہیں، اگرچہ بہت جگہ پر چربہ سا محسوس ہوتا ہے انگریزی ادب سے
ابن انشاء کی شاعری بھی

یہ مراسلہ موضوع سے ہٹ کر محسوس ہو تو معذرت خواہ ہوں
جیسے ڈی این اے کے بہت سارے حصے کا فالتو یا بیکار ہونا
 

فلک شیر

محفلین
فلک شیر بھائی یہ دریا کس کی تحریر ہے اور کیا یہ ناول ہے؟
احمد بھائی! عرفان صدیقی مرحوم کی کلیات پاکستان میں اس نام سے شائع ہوئی تھیں، اُس کا ذکر کر رہا تھا۔ اب تو آؤٹ آف پرنٹ ہے، تین ایک برس ہوتے ہیں ، ایک دوست کی لائبریری سے لے کر فوٹو سٹیٹ کروائی تھی۔
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی! عرفان صدیقی مرحوم کی کلیات پاکستان میں اس نام سے شائع ہوئی تھیں، اُس کا ذکر کر رہا تھا۔ اب تو آؤٹ آف پرنٹ ہے، تین ایک برس ہوتے ہیں ، ایک دوست کی لائبریری سے لے کر فوٹو سٹیٹ کروائی تھی۔

اچھا اچھا ۔۔۔! یہ غالباً سنگِ میل والوں نے شائع کی تھی۔
 
Top