کتب اقبال، پروین رقم کی کتابت میں؟

میں نہیں سمجھتا کہ یہ وہی نسخہ ہے۔ میرے پاس موجود نسخے میں دیباچے کے پہلے صفحے پر کچھ خالی جگہ موجود ہے، جبکہ آرکائیو ڈاٹ آرگ کے نسخے میں ایسا نہیں۔ نیز، دونوں دیباچوں میں سطروں میں موجود الفاظ کی تعداد مختلف ہے۔ نظم کو دیکھیں تو مصرعوں کے الفاظ کی نشست و برخاست میں بھی کافی فرق ہے۔
ٹھیک فرمایا۔ بغور دیکھنے سے دونوں کا فرق عیاں ہو جاتا ہے۔
 
الف نظامی

لائبریرین
حضور میں نے ایک ایڈیشن پڑھا تھا جس میں ڈاکٹر جاوید اقبال نے خود ذکر کیا تھا کہ علامہ اقبال نے کتابت پروین رقم سے کروائی تھی اور وہ پلیٹیں سنگسازی کی کثرت سے گھس کر بوسیدہ ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے کتابت دوبارہ کروائی گئی یہ نہیں لکھا تھا کہ دوبارہ کتابت کس نے کی
سعادت ۔ سید شہزاد ناصر
یہ نسخہ میرے پاس موجود ہے اور اس کی کتابت محمود اﷲ صدیقی محمود رقم نے کی ہے جو عبد المجید پروین رقم کے شاگرد ہیں۔
 
الف نظامی

لائبریرین
کلیات اقبال فارسی با اہتمام جاوید اقبال
خطاط: محمود اﷲ صدیقی محمود رقم
ناشر: شیخ غلام علی اینڈ سنز
سن طباعت: 1972

نمونہ ء خط
23uejhh.jpg
 
اشتیاق علی

لائبریرین
میری امی جی کی لائبریری سے۔۔۔

عبد المجید پروین رقم کی کتابت میں بانگِ درا کے دیباچے کا پہلا صفحہ (بانگِ درا کی یہ کاپی طبع بست و ہفتم، جولائی ۱۹۷۰ء کا حصہ تھی) :

parveen-raqam-preface_zpsb581287b.jpg

ڈاکٹر جاوید اقبال کی نگرانی میں شائع ہونے والی کلیاتِ اقبال کا ابتدائیہ:

kulliyat-foreword-1_zps2ce2eeec.jpg

kulliyat-foreword-2_zps9121b152.jpg
بھی اس نسخے کے کاتب کا نام تلاش کرتا رہ گیا تھا۔ امی جی کے پاس کلیات کی اشاعتِ چہارم (اگست ۱۹۹۹ء) کی کاپی ہے، جبکہ اس کی اشاعتِ اول فروری ۱۹۷۳ء میں ہوئی تھی۔​

کتابت کا موازنہ کرنے کے لیے دونوں نسخوں میں سے شاعری کا ایک ایک صفحہ:

عبد المجید پروین رقم:​

parveen-raqam-poetry_zps4b193d44.jpg

نا معلوم کاتب:

kulliyat-poetry_zps934672af.jpg

(یہ تصاویر سکین شدہ نہیں ہیں بلکہ اپنے فون کے کیمرے سے اتاری ہیں۔ ناقص کوالٹی کے لیے پیشگی معذرت۔)
یہ استاد پروین رقم صاحب کی کتاب کی پی ڈی ایف کا لنک دیجئے۔
 
اشتیاق علی

لائبریرین
اشتیاق، میرے پاس پی ڈی ایف نہیں بلکہ اصل کتاب موجود ہے۔ یہ تصویریں اسی کتاب کے صفحات کی ہیں اور اپنے فون کے کیمرے سے اتاری تھیں۔
کیا اسے سکین کر کے اپ لوڈ نہیں کیا جا سکتا؟ یہ کتاب کتنے صفحات پر مشتمل ہے ؟
 
اشتیاق علی

لائبریرین
348 صفحات کی کتاب ہے، لیکن سکینر کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس کی پی ڈی ایف بنانے سے قاصر ہوں۔ :)
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ آپ وقتا فوقتا 10 یا 20 تصویریں اتار کر محفوظ کر لیا کریں۔ اور 100 صفحات ہونے پر پی ڈی ایف بنا دیا کریں۔ اس طرح آپ کو بھی آسانی رہے گی ۔ اور احباب کے لیے نسخہ دستیاب ہو جائے گا ۔ کیا خیال ہے؟
 
سعادت

تکنیکی معاون

کتاب کی پی ڈی ایف بنانے کے لیے ذاتی طور پر تو میں کیمرے کی جگہ سکینر کو ترجیح دوں گا، کیونکہ سکینر کے ذریعے صفحات کے امیجز کی کوالٹی کو برقرار رکھنا آسان ہوتا ہے (خصوصاً مجھ جیسے اناڑی فوٹوگرافر کے لیے۔ :) )

بہرحال، وقت ملا تو آپ کے مشورے پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا، لیکن کوئی وعدہ نہیں کر سکتا۔
 
وعدہ تو کرنا پڑے گا۔ :)
 
متلاشی

محفلین
میری امی جی کی لائبریری سے۔۔۔

عبد المجید پروین رقم کی کتابت میں بانگِ درا کے دیباچے کا پہلا صفحہ (بانگِ درا کی یہ کاپی طبع بست و ہفتم، جولائی ۱۹۷۰ء کا حصہ تھی) :

parveen-raqam-preface_zpsb581287b.jpg

ڈاکٹر جاوید اقبال کی نگرانی میں شائع ہونے والی کلیاتِ اقبال کا ابتدائیہ:

kulliyat-foreword-1_zps2ce2eeec.jpg

kulliyat-foreword-2_zps9121b152.jpg

میں بھی اس نسخے کے کاتب کا نام تلاش کرتا رہ گیا تھا۔ امی جی کے پاس کلیات کی اشاعتِ چہارم (اگست ۱۹۹۹ء) کی کاپی ہے، جبکہ اس کی اشاعتِ اول فروری ۱۹۷۳ء میں ہوئی تھی۔

کتابت کا موازنہ کرنے کے لیے دونوں نسخوں میں سے شاعری کا ایک ایک صفحہ:

عبد المجید پروین رقم:​

parveen-raqam-poetry_zps4b193d44.jpg

نا معلوم کاتب:

kulliyat-poetry_zps934672af.jpg

(یہ تصاویر سکین شدہ نہیں ہیں بلکہ اپنے فون کے کیمرے سے اتاری ہیں۔ ناقص کوالٹی کے لیے پیشگی معذرت۔)
یہ کتابت محمود اللہ صدیقی صاحب کی ہے ۔۔۔۔۔۔! میرے پاس نسخہ موجود ہے اوپر انہیں کا نام بھی لکھا ہے ۔۔۔!
 
Top