مائی کمپیوٹر میں ایک آئکن ہوتا ہے، سکینر کی برانڈ کے نام سے، جیسے Canon MP 160۔ اس پر ڈبل کلک کریں تو وہ پوچھتا ہے کہ اس کو کیسے اوپن کریں
لسٹ میں سے Microsoft scanning wizard پرکلک کرنی ہے
اس کے بعد اگلی سکرین میں کسٹم میں جا کر ریزولوشن 150 رکھنی ہے اور گرے سکیل تصویر کی قسم
پھر نیکسٹ کریں اور اس صفحے پر سکیننگ کا Preview کا بٹن دبائیں
پریویو میں سے مطلوبہ حصے کو سلیکٹ کر لیں اور سکینر پر کتاب کی پوزیشن بھی یاد رکھیں
اب نیکسٹ کر کے اسے لوکیشن بتائیں کہ کہاں محفوظ کرنا ہے اور پھر نیکسٹ
سکیننگ مکمل ہو جائے گی
اہم: اب آپ نے اسے نیکسٹ کر کے ختم نہیں کرنا، Back کا بٹن دبا کر دوبارہ پری ویو والے صفحے پر آ جائیں
اب کتاب کا اگلا صفحہ احتیاط سے اسی جگہ رکھیں جہاں پہلا صفحہ تھا، صرف دو بار نیکسٹ کیجئے، بغیر کسی اضافی سیٹنگ یا ڈائیلاگ باکس کے یہ صفحہ بھی سکین ہو جائے گا
احتیاط: جتنی بار بھی سکیننگ کرنی ہو، اس وزرڈ کو سکیننگ کے بعد بیک کر کے دوبارہ سکیننگ کر لیں۔ اس طرح اندازاً پندرہ سے بیس سیکنڈ فی صفحہ سکیننگ کا وقت لگتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ شروع شروع میں نصف منٹ بھی لگ جائے