کتب خانے کتب صوفیاء مسلک اہل حدیث

ابن محمد جی

محفلین
الحمد اللہ صوفیاء اہلحدیث ؒ کی خدمات تصوف وسلوک کو اجاگر کرنے کے لئے کتب صوفیاء اہل حدیث کا پیچ ایڈ کیا جا رہا ہے ،احباب سے پر زور اپیل ہے کہ اگر صوفیاء اہل حدیث کی کتب کے متعلق کوئی ملومات ہوں تو بندہ تک ضرور پہنچائی جائے،تا کہ صوفیاء اہل حدیث کی خدمات کو منظر عام پر لایا جا سکے
 
محمداحمد

لائبریرین
بہت اچھی بات ہے جناب!

ساتھ ساتھ علماء اہلِ حدیث کی کتابیں بھی جمع کی جائیں تو کیا ہی خوب ہو۔ تاکہ علماء اہلِ حدیث کی خدمات کو بھی منظرِ عام پر لایا جا سکے۔
 
غنیۃ الطالبین میں شیخ عبدالقادر جیلانی عرف غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ نے علمائے اہلحدیث کا کثرت سے ذکر کیا ہے۔ مگر وہاں علمائے اہلحدیث سے مراد حدیث کے ماہر علماء ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
غنیۃ الطالبین میں شیخ عبدالقادر جیلانی عرف غوث پاک رحمۃ اللہ علیہ نے علمائے اہلحدیث کا کثرت سے ذکر کیا ہے۔ مگر وہاں علمائے اہلحدیث سے مراد حدیث کے ماہر علماء ہیں۔
لئیق بھائی ۔ ہم ناموں میں الجھ جاتے ہیں ۔ در حقیقت کوئی عالم ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ حدیث کا اہل اور اہل حدیث نہ ہو۔
اللہ تعالی ہمیں سیدھی راہ پر رکھے۔
 
لئیق بھائی ۔ ہم ناموں میں الجھ جاتے ہیں ۔ در حقیقت کوئی عالم ہو ہی نہیں سکتا جب تک وہ حدیث کا اہل اور اہل حدیث نہ ہو۔
اللہ تعالی ہمیں سیدھی راہ پر رکھے۔
در اصل اس زمانے میں جو علماء علوم حدیث پر خصوصی دسترس رکھتے تھے انہیں اہل حدیث کہا جاتا تھا۔ ایسے کچھ علماء کا خصوص مہارت کا شعبہ، تفسیر ، کچھ قرآت وغیرہ تھا۔
ورنہ حقیقت تو یہ ہے کہ قرآت ، تفسیر اور حدیث کو جانے بغیر کوئی عالم ہو ہی نہیں سکتا۔
 
ابن محمد جی

محفلین
بہت اچھی بات ہے جناب!

ساتھ ساتھ علماء اہلِ حدیث کی کتابیں بھی جمع کی جائیں تو کیا ہی خوب ہو۔ تاکہ علماء اہلِ حدیث کی خدمات کو بھی منظرِ عام پر لایا جا سکے۔
محمداحمدبھائی میں مسلک اہلحدیث کےصوفیاء کی خدمات منظر عام پر لانے کے لئے کوشاں ہوں ،اس سلسلہ میں کتب بھی اگھٹی کر رہا ہوںااور انشاء اللہ اپ لوڈ بھی کر رہا ہوں ،اگر کسی بھائی کےعلم میں کوئی کتاب ہو تو مجھےضرور مطلع کریں۔
 
آصف26

محفلین
اہل حدیث موجودہ غیر مقلدین کی ایک کتاب ہے کرامات اہل حدیث مگر غیر مقلدین اس سے انکاری ہیں
 
ابن محمد جی

محفلین
بحمد تعالی کتاب’’تصوف و احسان علمائے اہل حدیث کی نظر میں‘‘ پورپ اکیدمی کی طرف سے شائع ہو چکی ہے،کتاب کی قیمت تین سو(۳۰۰)روپے ہے جبکہ فی الحال آپ کو رعایتی قیمت میں ۲۰۰ روپے کی بھی مل سکتی ہے،اس میں ڈاک خرچ خریدار کے ذمہ ہو گا جو احباب کتاب خریدنا چاہتے ہیں وہ اس نمبر پر مسیج ،کال،imo.whatts ap,
یا فیس بک پر ان باکس میں رابطہ کر سکتے ہیں
راولپنڈی اسلام ٓباد كے احباب كو یہ کتاب با آسانی اس نمبر سے مل سکتی ہے مزید شہروں سے رابطہ ہونے پر انکے پتہ و فون نمبر ارسال کر دئیے جائے گے
جزاک اللہ ۔
IMG-20161206-WA0005.jpg
 
Top