کتب فروش یا کتب بینی : آپ کی کیا رائے ہے۔

bilal260

محفلین
جو کتاب خرید کر پڑھے اسے چاہئے کہ اس کی تصاویر اتار کر اس کی پی ڈی ایف بنا کر نیٹ پر دے دیں تا کہ دوسرے بھی اس سے مستفید ہو سکے۔
میرے ڈراپ باکس میں تقریبا بہت اچھی اچھی کتابوں کے پی ڈی ایف کتابیں موجود ہے اگر ذہن پر سکون ہوا تو کسی دن لنک دونگا آپ ڈائونلوڈ کر لینا یہ کتا بیں شاید تعداد کے حساب سے دس یا پندرہ ہو گی اور یہ تقریبا نفسیات سے متعلق بات کرتی ہے۔
اس وقت جاب ڈھونڈنے کے (بلکہ نہ ڈھونڈے) کام میں لگا ہوں آپ دعا کر دیں پھر ملتے ہیں کسی جاب کو حاصل کرلینے کے بعد۔
ایک تھریڈ تھا کہ کمپیوٹر آپریٹر کیا کیا کام کرتا ہے دو دن پہلے ہی انٹرویو دیا مگر تفاصیل لکھنے سے قاصر ہوں بے سکونی کی وجہ سے ذہنی پستی میں جا رہو ہوں ورنہ کچھ آپ کے عرض گزار کر دیتا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
میری عادت ہے کہ جو بھی کتاب خریدتا ہوں، اس کی ای بک یا پی ڈی ایف ضرور بنا یا تلاش کر لیتا ہوں۔ پری کنڈل دور میں یہ مسئلہ ہوتا تھا کہ جب بھی سفر پر جانا ہو تو چار یا پانچ کلو جتنی کتب ہو جاتی تھیں۔ اب اسی وزن میں کنڈل، لیپ ٹاپ، فون، ٹیبلٹ اور پاور بینک لے جاتا ہوں
کنڈل انگریزی کتب کے لیے تو مسئلہ نہیں ہے، مگر اردو کتب فی الوقت پی ڈی ایف میں بنا کر رکھنی پڑتی ہیں۔ تاہم کچھ دن قبل ایک لفظ کا ترجمہ دیکھ رہا تھا تو ڈکشنری میں اردو لفظ دکھائی دیا جو اچھا فانٹ تو نہیں تھا مگر اس لحاظ سے غنیمت لگا کہ شاید اب کنڈل پر بھی اردو بکس کا رواج شروع ہو جائے
 
ای بکس کی سب سے بڑی سہولت یہ ہے کہ آپ نے آرڈر کی اور فوراً پڑھنا شروع کر دی۔ اصلی کتاب اور ای بک کا فرق کچھ عرصے بعد مٹ جاتا ہے۔ مجھے تو کئی مرتبہ ای بک پڑھتے پڑھتے احساس بھی نہیں ہوا اور پوری رات بیت گئی اور اگلے دن الارم بجنا شروع ہوا تو احساس ہوا کہ اب آفس جانا ہے
کتاب تلاش کرنا، اسے خریدنا، یا اگر اصلی کتاب کی شکل ہے تو اس کی ڈلیوری کا الگ سے ہرجانہ بھرنا، کتاب گم ہو جائے یا دیر سے ملے تو اور بھی الجھن۔ اس وقت بھی میرے پاس کنڈل پر بکس کی تعداد 540 سے بڑھ چکی ہے۔ اردو کی پی ڈی ایف شکل میں کتب شاید آٹھ یا دس گیگا بائٹس پر ہوں گی
 
سعادت

تکنیکی معاون
پاکستان میں کتاب پڑھنے کا رجحان خطرناک حد تک کم ہوگیا ہے۔

کوئی اعداد و شمار؟

گیلپ پاکستان کی ویب‌سائٹ کے مطابق 2002ء میں مشغلے کے طور پر 46% پاکستانی کتابیں پڑھا کرتے تھے، 2011ء میں یہ تعداد کم ہو کر 28% رہ گئی۔

کتابوں کے مطالعے کے بارے میں سب سے حالیہ پوسٹ اپریل 2015ء کی ہے جس کے مطابق:
  • 23% پاکستانی کورس کی کتابیں پڑھتے ہیں۔
  • 32% پاکستانی ڈائجسٹس یا میگزینز پڑھتے ہیں۔
  • 21% پاکستانی ناول پڑھتے ہیں۔
  • 27% پاکستانی معلوماتی کتابیں پڑھتے ہیں۔
  • 12% پاکستانی شاعری کی کتابیں پڑھتے ہیں۔ (لگتا ہے محفل کے احبابِ ذوق اس سروے کا حصہ نہیں تھے۔ :) )

(گیلپ کی ویب‌سائٹ پر مزید پوسٹس یا پولز کے نتائج بھی ہیں۔)
 
زیک

مسافر

یہ نتائج تو کافی کنفیوز کر رہے ہیں۔

پاکستان کا literacy rate پچاس فیصد کے قریب ہے۔ تو کیا تمام پڑھے لکھے پاکستانی کتابیں پڑھتے ہیں یا تھے؟

دوسرے یہ سروے adults سے کیا گیا۔ ان میں 23 فیصد کورس کی کتابیں پڑھتے ہیں؟ کیا وہ کالج یونیورسٹی میں ہیں؟ کیا اتنے لوگ کالج یونیورسٹی میں ہیں؟
 
یہ تو اب گیلپ پاکستان والے ہی جانتے ہیں۔ ان کی ویب‌سائٹ پر پریس ریلیزز تو موجود ہیں، لیکن کسی سروے یا پول کی تفصیلی رپورٹ، جس میں سیمپل سائز کے انتخاب اور اس کے ڈیموگرافکس وغیرہ کی تفصیل درج ہو، نظر نہیں آئی۔
 
bilal260

محفلین
یہ کاپی رائٹ کے خلاف نہیں ہو گا۔
آپ نے درست فرمایا یہ کاپی رائٹ کے خلاف ہو گا۔
اس لئے
تو ڈراپ باکس سے اپنے کسی دوست کو ہی لنک بھیجو گا۔
جو کہ میرے پرسنل ڈراپ باکس لنک سے کتاب ڈائونلوڈ کرے گا۔
نہ کہ یہ لنک سب کے لئے ہو گا۔
 
عثمان

محفلین
کاغذ پر چھپی کتاب کی ترجیح محض عادت ہی ہوسکتی ہے۔ ورنہ جو سہولت اور Interaction ای بک سے حاصل ہوتی ہے اس کا موازنہ کاغذ پر چھپی کتاب سے نہیں کیا جاسکتا۔
میرا اندازہ ہے کہ اس صدی کے آخر تک کاغذ محض پیکنگ کے لئے ہی استعمال ہوگا۔
 
Top