کراچی۔ ۔کراچی

فہیم

لائبریرین
باجو فکر ناٹ۔
عمران صاحب تو شاید زندگی میں کبھی کراچی آئے ہی نہ ہوں۔
اس لیے ان کو کیا پتہ۔
ان کی معلومات کراچی کے لیے ایسی ہی ہیں جیسے کسی پاکستان میں رہنے والے کی عراق یا افغانستان کی۔

اور ہم جو پیدا ہی کراچی میں ہوئے اور یہیں پلے بڑھے تو ظاہر ہے ہم بہتر جانتے ہیں کہ کراچی کیسا ہے۔

آپ بے فکر ہوکر آئیں:)
 
فہیم

لائبریرین
بھئی آپ کو تو کراچی کے جلوسوں کا نہیں معلوم
جو کہ ٹی وی پر بھی دکھائے جاتے ہیں۔

پھر آپ کو مزید کیا معلوم ہوسکتا ہے کراچی کے متعلق؟
گو واں کے نہیں واں کے نکالے ہوئے تو ہیں
کراچی سے ہم نشیں ہمیں نسبت ہے دور کی
کراچی میری جائے پیدائش ہے
 
تیشہ

محفلین
اگر گیبٹس لے کر پہنچیں‌گی تو پھر آپ سے مل لیں‌گے ، مذاق
ضرور آئیں‌ جم جم آئیں اس ہی بہانے ایک اردو محفل ملاقات کا اہتمام کیا جا سکتا ہے کراچی میں۔
کن تاریخوں‌میں‌ آنے کا ارادہ ہے؟
سنا ہے محب بھی کراچی آنے والے ہیں۔ ایک اچھی بیٹھک ہو سکتی ہے، جو بہنیں‌گھر والوں‌ پر ڈٰپنڈنٹ‌ہیں‌وہ گھر کے کسی بڑے کے ہمراہ شرکت کر لیں‌آُس اردومحفل ملاقات میں‌ایک تجویز۔

جی شعیب ، انشااللہ میں اپریل کی دس سے پہلے پہلے کراچی کا چکر لگاؤں گی ۔۔ اسلام آباد پہنچ کر رابطہ رکھوں گی اپڈیٹس بتاتی رہوں گی ۔۔ فہیم کو آنے سے چار، پانچ دن پہلے بتاؤں گی ۔۔ اگر بجلی رہی ، لوڈ شیڈنگ نا ہوئی اور وہاں نیٹ میسر رہا تو یہاں شئیر کرتی رہوں گی ورنہ فون پے بات چیت رابطہ رہے گا ۔۔ تو آپکو بھی پتا چلتا رہے گا ۔۔
محب کب آرہا ہیں۔ ؟ میرے ہوتے ہوئے آئے تو ان سے بھی ملاقات ہوجائے گی ۔۔
:battingeyelashes:
 
تیشہ

محفلین
باجو آپ آجائیں۔
آپ کی پکی والی سہیلیاں آپ سے بھلے نہ ملیں۔
لیکن ہم لوگ آپ کی ایک شاندار سی دعوت کردیں گے:)

:battingeyelashes: صیح ہے ۔۔ میں آتی ہوں ۔۔ دعوت نا بھی ہو تو چلے گا ۔۔ بس مل لیا جائے تو بھی بڑی بات ہے
کھانا پینا تو چلتا ہی رہتا ہے ۔۔ شاید ایک واحد اکلوتی خاتون ممبر میں ہی ہونگی جو محفل کے دوستوں کو ملکر آئے :battingeyelashes: ریکارڈ تو قائم ہونا ہی چاہئیے۔ :battingeyelashes:
میں ہوں ہی بہت سوشل لیڈی :happy:
:tongue:
 
عسکری

معطل
باجو میں نے نہیں جانا یہ پکا ہے بھائی مجھے واقعی اس شہر سے بہت ڈر لگتا ہے قسم سے مجھے کراچی سے بہت خوف آتا ہے۔
 
:) :) :) :)

باجو میں نے نہیں جانا یہ پکا ہے بھائی مجھے واقعی اس شہر سے بہت ڈر لگتا ہے قسم سے مجھے کراچی سے بہت خوف آتا ہے۔

ہائیں:eek:
ایک طرف فوج کی باتیں
اور دوسری طرف ڈر کی:rolleyes:
 
تیشہ

محفلین
باجو میں نے نہیں جانا یہ پکا ہے بھائی مجھے واقعی اس شہر سے بہت ڈر لگتا ہے قسم سے مجھے کراچی سے بہت خوف آتا ہے۔

مگر میں بہت اعتماد کو ساتھ لے کر جاؤں گی باقی اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے :praying: مگر جس کی آئی ہو اُسکی تو ہر حال میں آنی ہی ہے :battingeyelashes:
یوں تو پاکستان جانا ہی بہت بڑا رسک ہے :happy: مگر شاید ہوسکتا ہے کسی کی شامت آئی ہو تو ادھر کا رخُ ہوہی جاتا ہے میں یہی سوچکر پاک قدم رکھنے نکل رہی ہوں اگر موت لکھی ہے تو آنی ہی آنی ہے :battingeyelashes: ورنہ زندگی رہی تو صیح و سلامت لوٹ آؤں گی ۔ ۔
باقی چھوٹے موٹے کوئی واقعات، کوئی پرابلم درپیش آنے کی صورت میں میں برٹش سیٹزن ہوں ،، ایسی صورت میں میں خود ہی نبیٹر نباڑ لوں گی ۔۔ اور برطانیہ حکومت اپنئ شہریوں کی مدد کرنے آن شامل ہوتے ہیں ۔۔ یہ ہماری گورنمنٹ ہی ہے جو ہاتھ پے ہاتھ دھرے یٹھتی ہے ۔ :)rollingonthefloor:
میں پورا خفاظتی انتظام کرکے نکل رہی ہوں آگے اللہ کی مرضی ۔۔ موت آآئی ہے تو کوئی روک نہیں سکتا:party:
 
تیشہ

محفلین
باجو میں شادی میں گئی بھی تو 4 یا 5 دن جاؤںگی نہ آپ میرے جانے سے آگے پیچھے کا پروگرام رکھ لیں :) آپ تو رہیں گی نہ کافی دن ؟ اور پروگرام کینسل کا کیوں کہ رہی ہیں ۔۔ :confused: کوئی ایک آدھ اگر نہیں بھی مل پایا تو باقی سب تو ملیں گے نہ تو آپ آنا ضرور :)

ٹھیک ہے سارہ ۔۔ میں اسلامآباد پہنچ کر فون کروں گی تمھیں۔ اور پھر طے کرلیتے ہیں دن۔۔ تاریخ۔، اور مہینہ :happy:
 
شمشاد

لائبریرین
عبد اللہ نے وہاں پر بہت سارے لوگوں کا قرض دینا ہے اس لیے وہ کراچی جانے سے کترا رہا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
دعوت تو باجو میری کھائیں گی ۔۔ لنچ میرے گھر ۔اور پھر تم سے ملنے آئیں گی تم کچھ اور کھلا دینا چائے کے ساتھ ۔۔:battingeyelashes:

میں سوچ رہی ہوں پہلا وقت میں ان سب کے نام کروں ۔۔ پھر تمھاری طرف آجاؤں گی ۔۔ صبح آؤں گی نو، دس بجے سے لے کر ایک، دو بجے تک ان سب کے ساتھ ۔۔ پھر وہاں سے میں خود ہی پہنچ آؤں گی تمھارے پاس ۔۔ لنچ تمھارے ساتھ ، اور پھر شام چھے بجے تک میری واپسی ہوجائے گی ۔ :battingeyelashes:
 
حجاب

محفلین
حجاب سے تو کل آپکے ہی سامنے بات ہوئی ۔۔۔وہ نہیں آنا چاہتی ۔۔
شگفتہ کو میں نے دو دو ایس ایم ایس بھجے کہ آئیے آپ کی ضرورت ہے یہاں :worried: مگر انکی طرف سے کوئی جواب ہی نہیں آیا ۔۔ میں نے ذ پ بھی کررکھا ہے تب بھی نہیں :idontknow:
اللہ جانے اب انکا آنا ہوتا بھی ہے کہ نہیں ۔ ۔ ۔

خیر جانے دوسسسسسسسسسسسسسسسسس ۔ ۔ ۔:party:

باجو ، جس طرح آپ کو جھوٹ اور غلط بیانی پسند نہیں اسی طرح مجھے بھی پسند نہیں ، آپ یہاں میرے بارے میں غلط بیانی سے کام لے رہی ہیں -- میری آپ سے جو بات ہوئی شائد وہ آپ کو سمجھ نہیں آئی اور فہیم کو بھی جبھی فہیم آپ کی اس بات پر خاموش رہے کہ میں نے یہ کہا کہ میں نہیں آنا چاہتی؟؟ میں نے آپ کو تفصیل کے ساتھ بتایا تھا کہ جس دن آنا ہوگا میں اُس دن بتا سکتی ہوں کہ میں آ رہی ہوں یا نہیں -- میرا خیال ہے کہ اس کو صاف انکار یا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ میں نہیں آنا چاہتی -- اس لیئے غلط بیانی سے گریز کیجیئے ۔۔
 
شعیب صفدر

محفلین
جی شعیب ، انشااللہ میں اپریل کی دس سے پہلے پہلے کراچی کا چکر لگاؤں گی ۔۔ اسلام آباد پہنچ کر رابطہ رکھوں گی اپڈیٹس بتاتی رہوں گی ۔۔ فہیم کو آنے سے چار، پانچ دن پہلے بتاؤں گی ۔۔ اگر بجلی رہی ، لوڈ شیڈنگ نا ہوئی اور وہاں نیٹ میسر رہا تو یہاں شئیر کرتی رہوں گی ورنہ فون پے بات چیت رابطہ رہے گا ۔۔ تو آپکو بھی پتا چلتا رہے گا ۔۔
محب کب آرہا ہیں۔ ؟ میرے ہوتے ہوئے آئے تو ان سے بھی ملاقات ہوجائے گی ۔۔
:battingeyelashes:

اپریل میں!!!!‌مارے گئے تب تو ہم سیالکوٹ‌میں‌ہوں‌ممکن ہے۔
آزادی کے دن کم ہی رہ گئے ہیں‌ :lovestruck:
 
شمشاد

لائبریرین
عمر قید کی سزا پر عملدرآمد کب ہو گا، تاریخ بتا دیں، ہو سکتا ہے باجو وہاں پہنچ جائیں۔
 
تیشہ

محفلین
اپریل میں!!!!‌مارے گئے تب تو ہم سیالکوٹ‌میں‌ہوں‌ممکن ہے۔
آزادی کے دن کم ہی رہ گئے ہیں‌ :lovestruck:

چلئیے کوئی بات نہیں میں آپکے سیالکوٹ جانے سے پہلے کی کوئی دن ، آجاؤں گی۔ نو پرابلم ۔۔
مارچ کے آخری دنوں میں ٹھیک رہے گا کیا ۔ ۔ :happy:
 
ویسے اپیا کا کراچی پروگرام کتنے دنوں کا ہے؟

کراچی والے بچو ایک بات یاد رکھنا کہ "مہمان آتا اپنی مرضی سے ہے اور جاتا میزبان کی مرضی سے ہے۔"
 
Top