محترم جناب خرم منظور صاحب 16 اور جناب فواد عالم صاحب 5 پر کھیل رہے ہیں۔
بلیوز کے پاس محمد نواز،محمد اصغر،رومان رئیس،سعید اجمل اور جناب محمد سمی جیسے نام موجود ہیں۔
ملتان کی گرمی میں محترم جناب خالد لطیف صاحب چاکلیٹ یا اس جیسی کوئی چیز کھا کر اپنی انرجی بحال کرتے ہوئے۔
اچھا خاصا کراوڈ ملتان کی زمین پر شہزادوں کے سنگ۔
سکور 75 ہے دو بندوں کے نقصان پر۔
اگر آپ کا ایک اچھی مووی دیکھنے کا ارادہ ہے جس میں آپ کو کامیڈی،کامیڈی اور بھرپور کامیڈی ملے تو آئیے اور لائیو کمنٹری کے ساتھ اس میچ کو انجوائے کیجئے۔
بڑی مار دھاڑ لگی ہوئی ہے۔
جناب فواد عالم صاحب 27 بالز پر 43 رنز بناچکے ہیں جن میں ایک عدد چھکاااااااا بھی شامل ہے۔
خرم منظور جی 34 پر 48 بنا کر کھیل رہے ہیں۔
113 پر 2 آوٹ ہیں۔
مقررہ بیس اوورز میں بلیوز نے 182 رنز جوڑے 3 وکٹ کے نقصان پر۔
اب کراچی کے "سفیدوں" کو 183 رنز بنانے ہوں گے جیت کےلئے۔
اسد شفیق نے سیمی فائنل میں اپنی ٹیم کے لئے ایک اچھی اننگز کھیلی تھی دیکھتے ہیں وہ فائنل میں بھی جیت کا ذائقہ چکھتے ہیں کہ نہیں۔
ملتان کے باسیوں کا کرکٹ سے محبت کا اظہار اس گراونڈ میں نظر آرہا ہے۔
24 بالز پر 51 رنز درکار ہیں "سفیدوں" کو۔
ٹی ٹوئنٹی اپنی فطری دلچسپی برقرار رکھے ہوئے۔
بلیوز کافی ایڈوانٹیج میں لیکن طارق ہارون موجود سفیدوں کے لیے بطور ہٹر۔