کاشفی
محفلین
کراچی…کراچی میں گرومندر کے قریب خودکش دھماکے میں صدرکے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ ، دوپولیس اہلکار سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خودکش حملے میں بلال شیخ کو ہی نشانہ بنایا گیا تھا۔بلال شیخ کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ گرومندر کے قریب فروٹ والے سے پھل خریدنے کیلئے روکے تھے۔ایس ایس پی سی آئی دی نے راجاعمرخطاب خودکش دھماکے کی تصدیق کر دی ہے،جبکہ قریبی عمارتوں سے انسانی اعضاء بھی ملے جس سے پتہ چلتا ہے کہ دھماکا خودکش ہی تھا،پولیس کے مطابق بلال شیخ آج اپناراستہ بدل کرگرومندرسے گزررہے تھے،حملہ آورنے گاڑی کے دائیں طرف سے حملہ کیاجہاں بلال شیخ بیٹھے تھے،جاں بحق ہونے والوں میں ایک پھل فروش بھی شامل ہیجبکہ زخمیوں میں 7پولیس اہلکاراورایک ایف آئی اے اہلکارشامل ہے۔دھماکے میں 4کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا،دھماکے کی جگہ سے بال بیرنگ ملے ہیں۔زخمیوں میں سے تین سے چار کی حالت تاحال نازک بتائی جارہی ہے۔