کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں سے ایک

اکستان کا سب سے بڑا شہر اور اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز کراچی دنیا کے سستے ترین شہروں میں سے ایک ہے۔
یہ انکشاف اکانمسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی منگل کو جاری ہونے والی جائزہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔
اس سالانہ جائزے میں مختلف ممالک کے 130 شہروں میں اشیاء ضروریہ بشمول خوراک اور لباس کی قیمتوں کے علاوہ تعلیم، کرایوں اور دیگر معمولات زندگی پر آنے والے اخراجات کا موازنہ کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین جائزہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے چار سستے ترین شہروں میں سے تین برصغیر میں ہیں، جن میں نئی دہلی اور ممبئی بھی شامل ہیں۔
اکانمسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے زیورخ کو دنیا کا مہنگا ترین شہر قرار دیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا یہ شہر گزشتہ سال پانچویں نمبر پر تھا، لیکن کرنسیوں کی قدر میں بڑھوتی کی وجہ سے کئی شہروں میں روز مرہ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
دنیا بھر کے سرمایہ کار یورپی ممالک میں اپنی رقوم سوئس فرانک میں تبدیل کرکے ان کو محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ ہی کا شہر جنیوا تیسرا مہنگا ترین شہر ہے۔
گزشتہ سال مہنگا ترین شہر قرار دیے گئے جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کو اس سال دوسری پوزیشن حاصل ہوئی ہے
ربط:وی او اے اردو
 
شمشاد

لائبریرین
حسیب بھائی خوراک، لباس، تعلیم، کرایہ اور دیگر معمولات میں اخراجات کا موازنہ تو کرتے ہیں لیکن آمدنی کا موازنہ نہیں کیا جاتا، اس کو موازنہ بھی کریں تب معلوم ہو گا کہ کونسا شہر سستا ہے اور کون سا مہنگا۔
 
بات تو آپکی ٹھیک ہے اور اگر آمدنی کا بھی حساب لگایا جائے تو کراچی دنیا کے مہنگے ترین شہروں میں سے ایک ہو
 
محمد امین

لائبریرین
میرے خیال میں کراچی کی فی کس آمدنی بھی دوسرے شہروں کے مقابلے میں زیادہ ہی ہے، میں نے ایسا کہیں پڑھا تھا، کوئی سروے تھا وہ بھی۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
نہیں جناب کراچی کی فی کس آمدنی بہت ہی کم ہو گی۔

یہاں گوشت 30 ریال کلو ہے۔

اگر ایک آدمی یہاں دو ہزار ریال ماہانہ کماتا ہے تو وہ 30 ریال کلو گوشت خرید کر کھا سکتا ہے جبکہ وہاں پانچ ہزار روپے ماہانہ کمانے والا بھی 700 روپے کلو گوشت خریدتے ہوئے سوچتا ہے۔
 
ساجد

محفلین
جس بد قسمت شہر میں انسانی خون سستا ہو جائے وہاں مہنگائی ماپنے کے پیمانے اقتصادی ترقی والے نہیں ہوتے بلکہ کم تر معیار زندگی کے ہوتے ہیں۔ کاش کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بن جائے اور اس کے مکین امن کی دولت سے امیر ہو جائیں۔
 
سچ۔۔۔!
 
فہیم

لائبریرین
امریکہ، یورپ کے ساتھ ساتھ مشرق وسطیٰ بھی شامل کر لو۔

مشرق وسطیٰ میں بھی اب چونکہ پاکستانیوں اور ہندوستانیوں بلکہ فلپائنیوں کی بہتات ہے۔
تو وہاں کی کمائی بھی اب ویسی نہیں رہی۔
لیکن پھر بھی پاکستان کے مقابلے تو بہتر ہے۔
 
کاشفی

محفلین
جس بد قسمت شہر میں انسانی خون سستا ہو جائے وہاں مہنگائی ماپنے کے پیمانے اقتصادی ترقی والے نہیں ہوتے بلکہ کم تر معیار زندگی کے ہوتے ہیں۔ کاش کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بن جائے اور اس کے مکین امن کی دولت سے امیر ہو جائیں۔

آمین ثم آمین۔

جب کراچی جو کہ پورے ملک کے لیئے ماں کی ممتا جیسی محبت رکھتا ہے اس بہترین شہر میں دوسرے بدقسمت شہر جیسے لاہور اسلام آباد ملتان پشاور فیصل آباد اور بہت سے بدقسمت شہر کے لوگ آکر اپنی دشمنیاں نمٹاتے ہوں تو کراچی بھی اپنے آپ کو بدقسمت محسوس کرتا ہوگا۔۔
ہماری بھی یہی دعا ہے کہ پورا ملک اور اس کے تمام شہری امن کی دولت سے امیر ہو جائیں۔ آمین۔
ہماری یہ بھی دعا ہے کہ وہ بھٹکے ہوئے لوگ جو کہ خودکش دھماکے کرتے ہیں لوگوں کے خون کو سستا سمجھتے ہوئے مدرسے مساجد درگاہوں وغیرہ میں دھماکے کرتے ہیں جن کا تعلق بدقسمت شہر جیسے لاہور اسلام آباد ملتان پشاور فیصل آباد وغیرہ سے ہوتا ہے جو انسانی خون کو سستا سمجھتے ہیں وہ راہ راست پر آجائیں اور ان کا شہر بھی امن کا گہوارا بنے اور یہ ملک بھی امن کا گہوارا بنے۔۔۔آمین۔

کاش کے ملک کے بڑے صوبے کے بدقسمت شہر کے لوگ کراچی اور بلوچستان سے مخلص ہو جائیں اور کراچی اور بلوچستان کو اس کا جائز حق دیں اور اس کی آمدنی ہڑپ نہیں کریں۔ کاش جب کراچی کی کسی خوبی کا ذکر ہورہا ہوتو لوگ اس کو تسلیم کریں۔۔ نا کہ ہمیشہ کی طرح کراچی کی برائیاں شروع کردیں۔۔
 
کاشفی ، یہ دھاگہ اس کام کے لئیے نہیں ہے۔ یہاں محبت سے جو بات شروع کی گئی آپ اس کا رخ نفرت کی طرف مت موڑیں ۔ چند ثانئے کے لئیے ایم کیو ایم کے کردار پر بھی غور فرما لیں۔
 
رُخ دوسری طرف نہیں موڑ رہا جناب۔۔ اگر آپ کو ایسا لگا ہے تو معذرت۔ محبت کے لیئے شکریہ۔۔ محبت میں محبوب کی برائیاں نہیں بیان کی جاتی ہیں۔۔۔ محبت کدھر ہے ساجد بھائی۔
اب آپ اپنے اقتباس کو دیکھیں کہ رُخ کون کس طرف موڑ رہا ہے۔۔
 
ساجد

محفلین
رُخ دوسری طرف نہیں موڑ رہا جناب۔۔ اگر آپ کو ایسا لگا ہے تو معذرت۔ محبت کے لیئے شکریہ۔۔ محبت میں محبوب کی برائیاں نہیں بیان کی جاتی ہیں۔۔۔ محبت کدھر ہے ساجد بھائی۔
آپ اپنے اقتباس کو دیکھیں کہ رُخ کون کس طرف موڑ رہا ہے۔۔
برادر عزیز ، آپ دوسروں پر اپنی "محبتیں" نچھاور کریں گے تو دوسرے بھی تو محبت کا حق ادا کریں گے۔ اب آپ کی بات پر ہم یہ تو کہہ نہیں سکتے کہ اگر اتنے سارے شہروں کے "مجرم" کراچی میں آ کر حالات خراب کرتے ہیں تو کراچی مجرموں کے لئیے محفوظ پناہ گاہ ہے۔ تب تو آپ کی بات آپ پر ہی الٹی پڑ جائے گی اور ایسا ہم نہیں چاہتے۔
 
جی برادر یہی بات آپ کے لیئے بھی کہ ۔ اگر آپ کراچی اور کراچی والوں پر اپنی محبتیں نچھاور کریں گے تو کراچی کے کسی نا کسی بندے کو اس محبت کا حق کرنا پڑے گا۔۔اور وہی میں نے بھی کیا۔۔

اب آپ جو کچھ بھی کہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں بھائی۔۔ ہم (کراچی کے لوگ) تو یہی باتاں کب سے کررہے ہیں جناب۔ کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر دوسرے شہروں سے آکر اور شہر میں موجود جرائم پیشہ عناصر دونوں اس شہر کا امن تباہ کررہے ہیں۔۔ طالبان وغیرہ کی روپ میں۔ لینڈ مافیا کی روپ میں۔ وار گینگز ۔ اور ٹرانسپورٹرز کی روپ میں۔اور تمام سیاہ ست دان بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں۔۔ اور ساتھ ساتھ دوسرے شہر کے لوگ کراچی کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے ہیں۔۔
 
ساجد

محفلین
جی برادر یہی بات آپ کے لیئے بھی کہ ۔ اگر آپ کراچی اور کراچی والوں پر اپنی محبتیں نچھاور کریں گے تو کراچی کے کسی نا کسی بندے کو اس محبت کا حق کرنا پڑے گا۔۔اور وہی میں نے بھی کیا۔۔

اب آپ جو کچھ بھی کہیں۔ آپ کہہ سکتے ہیں بھائی۔۔ ہم (کراچی کے لوگ) تو یہی باتاں کب سے کررہے ہیں جناب۔ کہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر دوسرے شہروں سے آکر اور شہر میں موجود جرائم پیشہ عناصر دونوں شہر کا امن تباہ کررہے ہیں۔۔ طالبان وغیرہ کی روپ میں۔ لینڈ مافیا کی روپ میں۔ وار گینگز ۔ اور ٹرانسپورٹرز کی روپ میں۔اور تمام سیاہ ست دان بھی دودھ کے دھلے ہوئے نہیں۔۔ اور ساتھ ساتھ دوسرے شہر کے لوگ کراچی کو بدنام کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہے ہیں۔۔
کاشفی برادر ، میں نے صرف یہ لکھا تھا کہ کراچی کی روشنیاں واپس آ جائیں اور اس کے مکینوں کو امن ملے۔ جواب میں آپ نے کیا لکھا ؟ ۔ کیا خود کش حملے صرف کراچی میں ہوئے ؟ کیا لاہور یا فیصل آباد کے خود کش حملوں کا ملبہ کراچی کے لوگوں پر ڈالا جا سکتا ہے؟۔ آپ ایم کیو ایم کے نام پر غصے میں آئے تو یہ بھی دیکھئیے کہ آپ نے اس سے پہلے کس کس پر الزام تراشی کر دی تھی۔
اگر کوئی کراچی کو برا کہتا ہے تو آپ اس کو ذاتی حیثیت سے مخاطب کیجئیے میں آپ کا ساتھ دوں گا لیکن خدا را کسی فرد کے انفرادی فعل کا ملبہ پورے صوبے پر ڈال کر نفرت کا ماحول پیدا نہ کیجئیے۔
بہر حال اب اس معاملے کو یہیں ختم کر دیتے ہیں کہ میرے لئیے سیاست اور سیاستدانوں کی نسبت آپ زیادہ اہم ہیں ۔ کراچی بھی میرا اپنا ہے اور آپ بھی۔
 
شکریہ ساجد بھائی۔۔ خلوص کے لیئے شکریہ۔۔خوش رہیں۔ آپ بھی ہمارے اپنے ہیں اور اپنوں سے ہی گلے شکوے ہوتے ہیں۔:)
پرانی باتیں یاد ہیں آپ کو اب تک۔۔ ۔۔ وہ جو کچھ ہوا غلط ہوا۔
کراچی سب کا شہر ہے۔۔ سب اس کو اپنا شہر ہی سمجھیں۔۔
میں نے کسی کے انفرادی فعل کا ملبہ پورے صوبے پر نہیں ڈالا اور نہ ہی نفرت کا اظہار کیا ہے۔۔۔ صرف یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ کراچی کے لوگ محبت کا جواب محبت کے ساتھ دینے کا حق رکھتے ہیں۔ اکثر لڑیوں میں یہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں کراچی کی کسی خوبی اور اچھائی کا ذکر ہو رہا ہو وہاں کچھ لوگ ایسے ضرور آتے ہیں جن سے کراچی کی خوبی یا اچھائی برداشت نہیں ہورہی ہوتی ہے۔۔ اور درمیان میں اپنا ایک لقمہ چھوڑ دیتے ہیں۔ تا کہ ماحول خراب ہو۔ اور حیرت ہوتی ہے کہ اس بندے کو اس کے علاقے یا شہر کا کوئی بندہ یہ کام کرنے سے منع بھی نہیں کرتا۔۔۔ اور خوشی اس بات کی ہوتی ہے کہ کراچی کا کوئی بھی بندہ کسی دوسرے شہر کی اچھائی بیان کی جارہی ہوتو اس لڑی میں کوئی غلط لقمہ نہیں دیتا بلکہ اس شہر کی اچھائی ہی اجاگر کرتا ہے۔۔۔
خیر کراچی ہو یا کوئی اور شہر ہو سب پاکستان کے شہر ہیں۔۔ پاکستان ہے تو سب ہیں ۔ اگر کوئی بات بری لگی ہوتو معذرت ۔ دل دکھانا مقصد نہیں تھا۔ مجھ میں ایک خامی ہے کہ میں اپنی بات صحیح طرح سے سمجھا نہیں سکتا ۔
 
چشمِ ما روشن دلِ ما شاد۔
 
بی بی سی اردو نے یہی خبر کچھ اس طرح لکھی ہے
"
کراچی: دنیا کا سب سے غریب پرورشہر

معروف انگریزی جریدے اکونومسٹ کی ایک رپورٹ میں کراچی لگاتار دوسرے برس دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ دنیا کے مہنگے ترین شہر کے طور پر سامنے آیا ہے۔اکونومسٹ کا انٹیلی جنس یونٹ ہر سال دو مرتبہ دنیا کے شہروں پر ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں روزمرہ اور گھریلو اشیاء ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات اور گھریلو خادموں، نجی اسکولوں اور ٹرانسپورٹ جیسی خدمات کی قیمتوں کی بنیاد پر ان شہروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔
درجہ بندی کے مقصد سے نیویارک کو سو پوائنٹس کے ساتھ نقطۂ آغاز بناتے ہوئے اس کے اوپر یا نیچے ایک سو اکتیس شہروں کے درجات مقرر کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے رو سے دنیا کے سستے ترین شہر جنوبی ایشیا میں ہیں جن میں کراچی سستا ترین جبکہ دیگر نو سستے ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دلی، ممبئی، نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ شامل ہیں۔
زیورخ اس برس جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مہنگا ترین شہر بن گیا جبکہ تیسرے نمبر پر بھی جاپانی اور سوئس شہر جنیوا اور اوساکا کوبے ہی ہیں۔
دنیا کے دس مہنگے ترین شہر براعظم ایشیا اور یورپ کے درمیان مساوی تقسیم ہیں یعنی ایشیائی شہر سنگاپور ، سڈنی اور میلبورن اور یورپی شہر اوسلو ، پیرس اور فرینکفرٹ بھی دس سرفہرست مہنگے شہروں میں گنے گئے ہیں۔
خود نیویارک شہر اس فہرست میں ایک اور امریکی شہر شکاگو کے ساتھ مشترکہ طور پر سینتالیسویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ برس کی فہرست میں نیویارک چھتیسویں نمبر پر تھا۔
 
Top