کراچی اربن اور ٹاؤن پلاننگ کے اعتبار سے بہت ہی تھرڈ کلاس شہر ہے۔ شہری انفرا سٹرکچر انتہائی بکواس ہے۔ حکومت نام کی کوئی شئے نہیں ہے۔ اہمیت کے اعتبار سے کراچی اسلام آباد سے بھی زیادہ اہم شہر سمجھا جانا چاہیے مگر وفاق تو وفاق، حکومتِ سندھ بھی اس شہر کا معیار بڑھانے میں ناکام رہی ہے۔ پولیسنگ کا نظام بیکار، شہری منصوبہ بندی، بلدیہ وغیرہ بھی روایتی نوکر شاہی کی زد میں ہے۔ اسی وجہ سے کراچی سستے ترین شہروں میں ہے کہ معیارِ زندگی بلند ہوگا تو ہی آمدن اور اخراجات کے حوالے سے درجہ بندی میں اوپر آئے گا۔