سڑک پر بم نصب ہو تو غالبا گھڑا پڑنا چاہیے ۔ مجھے علم نہیں کہ پڑا یا نہیں ۔ رہی املاک جلانے کی بات تو کراچی میں دانستہ و غیر دانستہ طور پر ایم کیو ایم ہی دراصل جلاؤ گھیراؤ کی پالیسی متعارف کروانے اور اس کی حوصلہ افزائی میں ملوث رہی ہے اور اب تک بھی ہے ۔ کیمیکل سے آگ لگانے کے ماہرین انھی کے ہاں پائے جاتے ہیں ۔ اب سوال اس کا کہ یہ کس نے کیا تو جواب وہی جو "گرائیں"دے چکے ۔
حیرت ہے ملک کے دوسرے حصوں میں جو مرضی ہو جائے ایسا رد عمل سامنے نہیں آتا مگر کراچی میں کوئی معمولی واقع ہو یا غیر معمولی اس کے نتیجے میں جلاؤ گھیراؤ ضرور ہوتا ہے اور بالا اتفاق مجرمان کبھی نہیں پکڑے جاتے اور نہ پکڑے جانے کا امکان ہے ۔
پیر و مرشد سے گزارش ہے کہ کارکنان سے پاکستان واپسی کا ڈرامہ کرنے اور کروانے کی بجائے اہل کراچی کو ان کے حال پر چھوڑ دیں ۔ یا کم از کم اس کے بعد حکومت ہی چھڑوا دیں ۔ مگر نہیں "میٹھا میٹھا ۔۔۔۔۔"
وسلام