فاروقی
معطل
کراچی ۔ کراچی ریگل چوک میں آوارہ بندر نے پتھر مار کر 6افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے جنہیں جناح ہسپتال میں داخل کرادیا گیاہے جن میں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے تاہم ڈاکٹروں کاکہناہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے اور امید ہے کہ کچھ دنوں میں ان کی حالت سنبھل جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق رات دس بجے کے قریب ایک آوارہ بندر ریگل چوک کی جانب آگیا اور ریگل چوک کے قریب بلڈنگ پر چڑھنے لگا جسے دیکھتے ہیں وہاں رہائشیوں نے کھڑکیاں اور دروازے بند کر دئیے اور انکی چیخ و پکار سن کر لوگ وہاں جمع ہو گئے اورکچھ لوگوں نے بندر کو وہاں سے بھگانے کی کوشش کی جس پر بندر اشتعال میں آگیا اوراس نے پتھر اٹھا کر لوگوں کو مارنا شروع کر دیا جس کے نتیجے میں چھ افراد زخمی ہو گئے بندر کے پے درپے حملوں سے وہاں جمع لوگ بھاگ نکلے ان کے بھاگنے کے بعد بندر بھی وہاں سے بھاگ گیا رات آخری خبریں آنے تک پولیس بندر کو پکڑنے یا ہلاک کرنے میں ناکام رہی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ بندر مزید لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اس واقعہ کے بعد کراچی کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ خوف سے گھروںمیں بندرہو کر رہ گئے ہیں اس واقعہ کی اطلاع پر لوگ فون پر اپنے عزیز و اقارب کی خیریت دریافت کرتے رہے پولیس ذرائع کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی روڈ سے ٹریفک غائب ہو گئی اور لوگ گھرو ںمیں مقید ہو کر رہ گئے بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ بندر باولہ ہے ۔